اللہ تعالیٰ کے وسعت علم کی ایک مثال

in #writing2 years ago

اللہ تعالیٰ کے وسعتِ علم کی ایک مثال​

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

اللہ تعالیٰ اپنی سبھی مخلوقات کو اپنے احاطۂ علم میں لیے ہوئے ہیں، سبھوں کے ظاہر وباطن سے واقف ہیں.
مجھے اس تحریر میں بس ایک مثال دینا مقصود ہے، پھر دی جانے والی مثال سے ایک نتیجہ پیش کرنا ہے۔

اللہ تعالیٰ کے تعارف میں اس آیت کو سامنے رکھیں: ﴿وَعِندَهُۥ مَفَاتِحُ ٱلْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَآ إِلَّا هُوَ ۚ وَيَعْلَمُ مَا فِى ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ ۚ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍۢ فِى ظُلُمَٰتِ ٱلْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍۢ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِى كِتَٰبٍۢ مُّبِينٍۢ﴾ (الأنعام: 59).

مذکورہ آیتِ کریمہ سے صرف ایک شِق ملاحظہ فرمائیں: ﴿وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا﴾ اور کوئی پتہ ایسا نہیں گرتا جسے وہ جانتا نہ ہو!

غور کریں!

دنیا میں کتنے درخت ہوں گے! اس پر لگے پتوں کی کثرت کا اندازہ کون لگا سکتا ہے؟
صرف آپ کے آنگن میں لگے ایک پیڑ یا گھر کے سامنے یا پھر اپنی گلی میں موجود ایک درخت پر نظر ڈال لیں! پھر غور کریں اس درخت میں کتنے پتے ہوں گے!! اس پتے کی حرکت، اس کا نیچے گرنا، گرنے کی متعین جگہ!!

سبحان اللہ تعالیٰ! اللہ تعالیٰ کے اس وسعتِ علم کا یہ ایک جزء ہے۔

فائدہ

اللہ تعالیٰ کے تعارف میں یہ بات کیوں بتائی گئی ہے؟ یقیناً کئی فوائد پنہاں ہیں، ایک فائدہ یہ بھی ہے جو بہت ہی اہم ہے، جسے حافظ عماد الدین ابن کثیر الدمشقی (ت 774ھ) رحمہ اللہ اور دیگر مفسرین ذکر فرمائے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم انسانوں کو تنبیہ فرما رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ( پتہ ) جس کی آغاز تا اختتام حرکت پر ثواب مرتب ہوتا ہے نہ عقاب؛ مگر اس کا وجود، اس کی ایک ایک حرکت اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے، وہ اللہ تعالیٰ سے مخفی ہو ہی نہیں سکتا!!

ایسے میں انسان جس کو محترم مخلوق کے طور پر بنایا گیا ہے، جس کے لیے انبیاء ورسل کا - آخری نبی محمد ﷺ سمیت - ایک طویل سلسلہ جاری رہا ہے، کتابیں نازل کی گئی ہیں، جنت اور جہنم تیار کی گئی ہے، انسان کی ایک ایک حرکت اور عمل پر ثواب اور عقاب طے ہوا ہے، کیا وہ اللہ تعالیٰ سے چھپ سکتا ہے؟ اس کا کوئی عمل رب ذو الجلال سے مخفی ہو سکتا ہے؟

حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ مذکورہ صدر آیت کی تفسیر میں کہتے ہیں: ويعلم الحركات حتى من الجمادات، فما ظنك بالحيوانات، ولا سيما المكلفون منهم، من جنِّهم وإنسهم.
وہ ذات جو جمادات تک کی حرکات سے آگاہ ہے، حیوانات خصوصاً ان میں سے جو مکلف ہیں، یعنی جن وانس کی بابت اس کے علم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

Sort:  
Hi this is Detective @kuasha-the-fog from @abuse-watcher. We found this post as a plagiarized content.

Kind of abusePlagiarism
Action takenYes
Down voteNo

Hi we want to help you. Plagiarism is strongly prohibited in steemit. If you want to continue your steemit journey then read all the rules first. To know more check the FAQ section. You have to be creative to survive here. Read post of good content creators.Contact with us in apeal section of abuse watcher discord channel.

Discord-Link

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.24
JST 0.039
BTC 103186.34
ETH 3268.26
SBD 5.83