The Urdu Version of Steem Whitepaper - Page 1 to 7 completed!

in #utopian-io7 years ago

Welcome to the Urdu version of Steem whitepaper (in progress). If you've noticed something, I am trying to help Steem community in every possible way I can. This effort is dedicated towards the same goal. I would love to see Steem as one of the Top 10 currencies shortly and eventually, I would love to see it surpass the bitcoin (though it can take some long time).

I believe that nothing will happen if we (as a community) don't cooperate with the Steem developers to take Steem to the moon. In these days, we are seeing some amazing developments on the Steem blockchain. As much as I love those developments, I want my national people to enjoy and cooperate with the Steem community. That is the reason why I decided to take this step of translating Steem Whitepaper into Urdu!

steemwhitepaper

So, Ladies and Gentlemen, let me announce the Urdu version of Steem whitepaper (from Page 1 to 7). This work is in progress and seriously, it took a lot of hours of efforts to translate the giant pages. And that's another proof that I truly believe in Steem!

Steem Whitepaper Urdu Version (Page 1 to 7)

سٹیم


بلاکچین کی بنیاد پر، ایک حوصلہ افزاء، عوامی مواد پلیٹ فارم

Steem
An incentivized, blockchain-based, public content platform.

:خلاصہ

سٹیم ایک بلاکچین ڈیٹابیس ہے جو جماعتوں کی تشکیل اور سماجی بات چیت اور تعامل کو کرائیپٹوکرنسی کے انعامات کے ذریعے فروغ دیتی ہے اور ان کی حمایت کرتی ہے، سٹیم سوشل میڈیا اور ان کی جماعتوں کے تصورات کو اپنے سیکھے ہوئے کرائیپٹوکرنسی کی تشکیل کے اسباق سے جوڑتی ہے۔ کسی بھی جماعت، کرنسی یا مفت مارکیٹ معیشت میں باہمی تعاون اور شراکتداری کو ابھارنے اور ان کی حوصلہ افزائی میں ایک اہم کلیدی کردار منصفانہ نظام حساب داری کا ہوتا ہے جو مسلسل ہر ایک شخص کی اعانت یا شراکت کو ظاہر کرتا ہو۔ سٹیم وہ پہلی کرائیپٹوکرنسی ہے جو بےحد لوگوں کو درست طریقے اور شفاف طور پر جماعت یا کمیونٹی میں ان کی اعانت یا شراکت پر انہیں انعامات سے نوازتی ہے۔

Abstract:

Steem is a blockchain database that supports community building and social interaction with cryptocurrency rewards. Steem combines concepts from social media with lessons learned from building cryptocurrencies and their communities. An important key to inspiring participation in any community, currency or free market economy is a fair accounting system that consistently reflects each person's contribution. Steem is the first cryptocurrency that attempts to accurately and transparently reward an unbounded number of individuals who make subjective contributions to its community.

:تعارف

مجموعی طور پر، صارفین کے تخلیق شدہ مواد نے سوشل میڈیا کمپنیوں جیسے ریڈٹ، فیس بک اور ٹویٹر کے شیئرہولڑرز کے لئے اربوں ڈالر کی قدر بنائی ہے ۔ سن ٢٠١٤ میں ریڈٹ نے دعوہ کیا کہ اگر سب لوگوں کو جنہوں نے کہانیوں کو شائع، تبصرے یا اپنی پسند سے واٹنگ کر کے ریڈٹ میں حصہ لیا ہو، اگر انہیں ریڈٹ کمپنی میں مںصفانہ حصہ داری دی جائے تو ریڈٹ پلیٹ فارم میں بہتری پیدا ہو جائے گی ۔ سٹیم کا مقصد سوشل میڈیا اور آن لائن جماعت یا کمیونٹی کی حمایت کرتے ہوئے اس کی قدر کو ان لوگوں میں کرائیپٹوکرنسی کے انعامات کو تقسیم کرنا ہے جو مختلف قیمتی طریقوں سے (مثلا: کہانیوں کو شائع کرنے، تبصروں یا اپنی پسند کے مواد پر واٹنگ سے) سٹیم پلیٹ فارم میں حصہ لیتے ہیں اور اس عمل کے ذریعے اس کا مقصد ایک ایسی کرائیپٹوکرنسی بنانا ہے جو وسیع پیمانے پر مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکے سمیت ان لوگوں کے جنہوں نے اب تک کرائیپٹوکرنسی کی معیشت میں حصہ نہیں لیا ہے

Introduction:

Collectively, user-generated content has created billions of dollars worth of value for the shareholders of social media companies, such as Reddit, Facebook, and Twitter. In 2014, Reddit hypothesized that its platform would be improved if everyone who contributed to reddit.com by posting stories, adding comments or voting were rewarded with a fair share in Reddit, Inc . Steem aims to support social 1 media and online communities by returning much of its value to the people who provide valuable contributions by rewarding them with cryptocurrency, and through this process create a currency that is able to reach a broad market, including people who have yet to participate in any cryptocurrency economy.

سٹیم کو ایک مثالی نمونہ بنانے کے لئے کچھ اہم اصولوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ سب سے اہم اصول یہ ہے کہ وہ تمام لوگ جو پلیٹ فارم کے کسی بھی شعبے میں اس کی مدد کریں انہیں اس کمپنی میں کچھ حصہ یا مال اور یا پھر شعبے میں کچھ اضافہ ملنا چاہیئے ۔ یہ اصول وہی اصول ہے جو تمام کمپنیوں میں ابتدائی طور پر لاگو ہوتا ہے جیسے ایک کمپنی اپنے شیئرز کو اس کے وجود میں آنے کے وقت مختص کرتی ہے اور بعد میں مختلف وقفوں سے جب بھی انہیں سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے وہ کمپنی شیئرز کو مختص کرتی ہے

There are some key principles that have been used to guide the design of Steem. The most important principle is that everyone who contributes to a venture should receive pro-rata ownership, payment or debt from the venture. This principle is the same principle that is applied to all startups as they allocate shares at founding and during subsequent funding rounds.

دوسرا اصول یہ ہے کہ تمام قسموں کے سرمائے مساوی طور پر قیمتی ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو اپنا قلیل وقت اور توجہ لگا کر قیمتی مواد کی پیداوار اور ووٹنگ کے ذریعے دوسروں کے مواد کی سرپرستی کرتے ہیں، وہ اتنے ہی اہم ہیں جتنے وہ لوگ جو اپنا نایاب مال کمپنی میں حصہ حاصل کرنے کے لئے خرچ کرتے ہیں ۔ یہ پسینے سے سرمایہ کاری کا اصول کہلاتا ہے اور یہ ایک ایسا تصور ہے جو پچھلی تمام کرائیپٹوکرنسیاں حقیقت میں بدلنے میں ناکام رہیں سوائے کچھ درجن لوگوں کے۔

The second principle is that all forms of capital are equally valuable. This means that those who contribute their scarce time and attention toward producing and curating content for others are just as valuable as those who contribute their scarce cash. This is the sweat equity principle and is a concept that 2 prior cryptocurrencies have often had trouble providing to more than a few dozen individuals.

تیسرا اصول یہ ہے کہ کمیونٹی یا جماعت اپنے اراکین کی خدمت کے لیے پیداوار تیار کرتی ہے ۔ اس کی مثالوں میں قرضہ مہیا کرنے والی تنظیمیں، کھانے کی سہولیات مہیا کرنے والی تنظیمیں اور صحت کے حصول کی منصوبہ بندی فراہم کرنے والے ادارے شامل ہیں جو صرف اپنی کمیونٹی یا جماعت کے اراکین کو اپنی پیداوار یا خدمات فراہم کرتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ اپنی خدمات اپنی کمیونٹی یا جماعت کے باہر فراہم کریں ۔

The third principle is that the community produces products to serve its members. This principle is exemplified by credit unions, food co-ops, and health sharing plans, which serve the members of their community rather than sell products or services to people outside the community.

:سٹیم کی جماعت اپنے اراکین کو مندرجہ ذیل خدمات مہیا کرتی :ہے

١- منحصر خبروں اور تبصروں کا ایک ذریعہ

٢- ذاتی سوالات کے اعلی معیار کے جوابات حاصل کرنے کا ایک ذریعہ

٣- امریکی ڈالر سے کیل شدہ ایک مستحکم کرائیپٹوکرنسی

٤- مفت ادائیگی

٥- دیگر اراکین کو اوپر درج شدہ خدمات فراہم کرنے والی نوکریاں

The Steem community provides the following services to its members:

  1. A source of curated news and commentary.
  2. A means to get high quality answers to personalized questions.
  3. A stable cryptocurrency pegged to the U.S. dollar.
  4. Free payments.
  5. Jobs providing above services to other members.

سٹیم کا بامقصد ابھار جو کہ کرائیپٹوکرنسی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کا ہے وہ یہ صلاحیت اور ممکنات رکھتا ہے کہ وہ تمام لوگوں کے لئے جو کہ اس پلیٹ فارم میں حصہ دار ہیں، منصفانہ اور باہمی نتائج پیدا کرے بمقابل ان سوشل میڈیا اور کرائیپٹوکرنسیوں کے جو سٹیم سے قبل گزر چکی ہیں ۔ یہ پرچہ موجودہ اقتصادی تشویشوں کا جائزہ لے گا اور یہ وضاحت کرے گا کہ کس طرح سٹیم زیادہ تر شرکاء کے لیے بہترین نتائج حاصل کر سکتی ہے۔

Steem’s purposeful realignment of economic incentives has the potential to produce fairer and more inclusive results for everyone involved than the social media and cryptocurrency platforms that have gone before it. This paper will explore the existing economic incentives and demonstrate how Steem’s incentives may result in better outcomes for most participants.

:شراکت داری کی پہچان

سٹیم کو زمین کی سطح سے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پر مبنی معیشت میں حائل بڑی رکاوٹوں کو مخاطب کر کے اس معیشت کو اپنانے اور مالی حوصلہ افزائی کی راہ میں رکاوٹوں کو حل کرسکے ۔ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ وہی طریقے جو اہم سوشل میڈیا کی ترقی اور بڑھاو کے لئے استعمال ہوئے ہیں، ہوبہو وہی طریقے ایک کرائیپٹوکرنسی کو کامیاب بنانے کے لئے استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔ کرائیپٹوکرنسی کے انعامات پر مبنی اقتصادی حوصلہ افزائی نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ڈرامائی طریقے سے ترقی فراہم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ کرائیپٹوکرنسی اور سوشل میڈیا کا باہمی تعاون ہے جو ہم یقین رکھتے ہیں کہ سٹیم کو مارکیٹ میں طاقتور فائدہ دے سکتا ہے۔

Recognizing Contribution:

Steem is designed from the ground up to address the major barriers to adoption and monetization of a social media based economy. Our thesis is that the same techniques used to grow major social media platforms can be used to bootstrap a successful cryptocurrency. Economic incentives enabled by cryptocurrency can dramatically facilitate the growth of a new social media platform. It is the synergy between cryptocurrency and social media that we believe may give Steem a powerful advantage in the market.

سٹیم کی راہ میں سب سے بڑا چیلنج ایک حساب و شمار کی تیاری کا تھا جس سے انفرادی شراکتوں کا تعین کیا جا سکے جو زیادہ تر کمیوتٹی کی نظر میں ہر شراکت کی قدر کا منصفانہ جائزہ لینے کے لئے درست سمجھا جاتا ہو۔ ایک کامل دنیا میں، کمیونٹی کے ارکان ایک دوسرے کی شراکت کی قدر اور اس پر اسکے لئے منصفانہ معاوضے کے تعین میں مدد کرینگے۔ حقیقی دنیا میں، حساب و شمار کو اس طرح تیار کرنا چاہیے جو ارادی ہنرمندی سے نفع حاصل کرنے سے لوگوں کو باز رکھے۔ اسکور کے نظام کا کسی بھی طرح بڑے پیمانے پر غلط استعمال جماعتی اراکین کے لئے مبینہ منصفانہ نظام پر اعتماد کھو دینے کا سبب بن سکتا ہے۔

The challenge faced by Steem is deriving an algorithm for scoring individual contributions that most community members consider to be a fair assessment of the subjective value of each contribution. In a perfect world, community members would cooperate to rate each other's contribution and derive a fair compensation. In the real world, algorithms must be designed in such a manner that they are resistant to intentional manipulation for profit. Any widespread abuse of the scoring system could cause community members to lose faith in the perceived fairness of the economic system.

موجودہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایک صارف-ایک ووٹ کے اصول پر کام کرتے ہیں ۔ یہ ایک ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں درجہ بندی کا سائبل حملوں کے ذریعے جوڑ توڑ کیا جا سکتا ہے اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے کو فوری طور پر ان بدعنوان لوگوں کی شناخت کر کے انہیں روکنا ہوگا۔ لوگ پہلے ہی ریڈٹ، فیس بک اور ٹویٹر کے حساب و شمار کے نظام کو جوڑ توڑ کرنے کی کوشش کر چکے ہیں جبکہ اس میں فائدہ صرف اور صرف ویب ٹریفک حاصل کرنے کا ہے۔

Existing platforms operate on a one-user, one-vote principle. This creates an environment where rankings can be manipulated by sybil attacks and the service providers must pro-actively identify and block abusers. People already attempt to manipulate the Reddit, Facebook, and Twitter scoring algorithms when the only reward is web traffic or censorship.

سٹیم پلیٹ فارم پر اکاونٹ کی بنیادی اکائی سٹیم ہے، جو ایک کرائیپٹوکرنسی ٹوکن ہے۔ سٹیم پلیٹ فارم ایک سٹیم - ایک ووٹ کی بنیاد پر چلتا ہے ۔ اس ماڈل میں وہ افراد جنہوں نے سب سے زیادہ پلیٹ فارم میں حصہ لیا، جو ان کے اکاونٹ بیلنس کے ذریعے ماپا جائیگا، ان افراد کا شراکتوں کی قدر اور اس پر شراکتداروں کے لئے معاوضہ تعین کرنے پر زیادہ اثر ہوگا۔ اس کے علاوہ سٹیم صرف اس وقت ووٹ دینے کی اجازت دیتا ہے جب وہ ویسٹنگ شیڈول کے مطابق دیا جائے۔ اس ماڈل میں اراکین کو ووٹ کرنے کے بدلے مالی فائدہ حاصل ہوگا جو ان کے سٹیم کی قدر کو طویل مدت تک بڑھائے گا۔

The fundamental unit of account on the Steem platform is STEEM, a crypto currency token. Steem operates on the basis of one-STEEM, one-vote. Under this model, individuals who have contributed the most to the platform, as measured by their account balance, have the most influence over how contributions are scored. Furthermore, Steem only allows members to vote with STEEM when it is committed to a vesting schedule. Under this model, members have a financial incentive to vote in a way that maximises the long term value of their STEEM.

سٹیم کو نسبتا ایک سادہ تصور کے اردگرد تیار کیا گیا ہے: ہر ایک شخص کی جماعت میں معنی خیز شراکت کو اسی قدر پر تسلیم کرنا چاہیے جتنی قدر کا وہ شراکت جماعت میں اضافہ کرتی ہو۔ جب لوگوں کو انکی شراکت اور محنت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے تو ہو اپنی شراکتوں کو مزید جاری رکھتا ہے جس سے جماعت کو ترقی ملتی ہے۔ لین دین میں کسی بھی طرح کا عدم توازن ناقابل برداشت ہے۔ بلاخر دینے والا لینے والے کو دے دے کر تھک جاتا ہے اور جماعت سے باہر چلا جاتا ہے۔

Steem is designed around a relatively simple concept: everyone’s meaningful contribution to the community should be recognized for the value it adds. When people are recognized for their meaningful contributions, they continue contributing and the community grows. Any imbalance in the give and take within a community is unsustainable. Eventually the givers grow tired of supporting the takers and disengage from the community

دراصل چیلنج ایک ایسا نظام بنانا ہے جس کے تحت یہ معلوم کیا جاسکے کہ جماعت کو کس قسم کی شراکت کی ضرورت ہے اور ان کی قدر کا تعین اس طرح کیا جائے جسکی لوگوں کی بےشمار تعداد میں پیمائش کی جا کسے-

The challenge is creating a system capable of identifying what contributions are needed and their relativeworth in a way that can scale to an unbounded number of people.

شراکتوں کی قدرپیمائی اور ان کا صلہ دینے کے لئے ایک ثابت شدہ نظام مفت بازار ہے۔ مفت بازار کو ایک کمیونٹی یا جماعت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جہاں ہر ایک شخص ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرتا ہو اور انعامات نفع اور نقصان کی بنیاد پر مختص کیے جاتے ہوں۔ یہ بازاری نظام ان لوگوں کو انعام دیتا ہے جو جماعت کے لیے قدروقیمت فراہم کرتے ہیں اور ان لوگوں کو سزا دیتا ہے جو اپنی پیداوار سے زیادہ قدر کھاتے ہیں بجائے اضافہ کرنے کے۔ مفت بازار بہت سی مختلف کرنسیوں کی حمایت کرتا ہے اور رقم سادہ طور پر ایک قیمتی شے ہے جس سے ہر ایک کو تبادلہ کرنے میں آسانی ملتی ہے۔

A proven system for evaluating and rewarding contributions is the free market. The free market can be viewed as a single community where everyone trades with one another and rewards are allocated by profit and loss. The market system rewards those who provide value to others and punishes those who consume more value than they produce. The free market supports many different currencies and money is simply a commodity that everyone finds easy to exchange.

چونکہ مفت بازار ایک ثابت شدہ نظام ہے، اس لئے مفت بازاری نظام پرکشش ہے جہاں مواد کا استعمال کرنے والے براہ راست مواد کی تخلیق کرنے والوں کو دقم ادا کرسکیں۔ تاہم براہ راست ادائیگی مواد کی تخلیق کرنے والوں اور اس مواد کے سرپرستوں کے لئے نااہل اور ناقابل اعتبار ہے۔ اکثر اور بیشتر مواد کی قدر رقم کی ادائیگی کے مالی اخراجات، نفسیاتی اخراجات، اور مواقع کے اخراجات سے اتنی کم ہوتی ہے کہ اس مواد کو بہت کم ہی پڑھنے والے کچھ رقم دیتے ہیں۔ مفت متبادل کی کثرت کا مطلب یہ ہے کہ مواد کے لئے ادائیگی کے نظام کا نفاذ پڑھنے والوں کو دوسری سمت لے جائیگا۔ مفت بازاری نظام کو نافذ کرنے کی بہت سی جماعتیں کوشش کر چکی ہیں جہاں پڑھنے والا لکھنے والے کے مواد کے بدلے چھوٹی رقم ادا کر سکے لیکن ان میں سے کوئی بھی بڑے پیمانے تک نہ پھیل سکا۔

Since the free market is a proven system, it is tempting to try to create a free-market system where content consumers directly pay content producers. However, direct payment is inefficient and not really viable for content creation and curation. The value of most content is so low relative to the cognitive, financial, and opportunity costs associated with making a payment that few readers choose to tip. The abundance of free alternatives means that enforcing a ‘paywall’ will drive readers elsewhere. There have been several attempts to implement per-article micropayments from readers to authors, but none have become widespread.

سٹیم اقتصادی حالت توازن کو تبدیل کرتے ہوئے ہر قسم کی شراکت کے عوض ایک موثر رقم ادائیگی کے لئے تیار کیا گیا ہے جو کم سے کم ادائیگی بھی قبول کر سکتی ہے۔ قارئین کو اب یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں کہ وہ اپنے جیب سے کسی کو ادا کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، بلکہ وہ اس مواد کو اپنا اپ ووٹ یا ڈاون ووٹ دے سکتے ہیں اور سٹیم قارئین کے دیے گئے ووٹ سے انفرادی انعامات کا تعین کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو ایک ایسی سطح دی جائیگی جو وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے اور وہ اس طریقے سے بخوبی واقف بھی ہیں اور اب انہیں مالی اخراجات اور نفسیاتی اخراجات وغیرہ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Steem is designed to enable effective micropayments for all kinds of contribution by changing the economic equation. Readers no longer have to decide whether or not they want to pay someone from their own pocket, instead they can vote content up or down and Steem will use their votes to determine individual rewards. This means that people are given a familiar and widely used interface and no longer face the cognitive, financial, and opportunity costs associated traditional micropayment and tipping platforms.

سٹیم کے لئے درست طریقے سے شراکت دارں کے انعامات مختص کرنے کے لئے جماعتی ارکان کے ووٹنگ کی معلومات بہت اہم ہے۔ اس وجہ سے ووٹنگ کو ایک اہم شراکت اور انعامات کے قابل ہونے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ پلیٹ فارمز جیسے سلیش ڈاٹ جو میٹاماڈریشن کو درجہ بندی کے لئے استعمال کرتا ہے اور ایماندار ماڈریٹرز کو انعامات سے نوازتا ہے۔ سٹیم نے انتخاب کیا ہے ان لوگوں کا جو مواد کے ایک ٹکڑے کے مجموعی فروغ میں سب سے زیادہ شراکت کرتے ہیں اور ان ووٹرز کو اس مواد تخلیق کرنے والے کے انعام کا متناسب حصہ انہیں انعام کے طور پر نوازتا ہے۔

to be continued....

I hope that you'll cooperate with my contribution and help to give it some visibility. Some amazing members like @donkeypong, @analisa, @kevinwong, @gavvet and many other great members are supporting my efforts and I sincerely thank them and all of my other supporters. I can't take the name of each person or else the list will get very long.



Posted on Utopian.io - Rewarding Open Source Contributors

Sort:  

Thank you for the contribution.
It has been approved & may i congratulate you on your efforts. This will help bring the steemit community into new places & all the positivity that these new users may bring.

You can contact us on Discord.
[utopian-moderator]

Thank you for approving the contribution and appreciating the efforts. I'll do my best to quickly translate the remaining pages of whitepaper.

Nice effort Upvote and resteam your post.

Thanks for the compliment. :)

Hey @princewahaj I am @utopian-io. I have just upvoted you at 5% Power!

Achievements

  • You are generating more rewards than average for this category. Super!;)
  • This is your first accepted contribution here in Utopian. Welcome!

Suggestions

  • Work on your followers to increase the votes/rewards. My vote is on the human input. Good luck!
  • Contribute more often to get higher and higher rewards. I want to see you often!
  • Wondering why other contributions got more? I introduced a competition factor. My vote is based also on how competitive the category used is.

Community-Driven Witness!

I am the first and only Steem Community-Driven Witness. Participate on Discord. Lets GROW TOGETHER!

mooncryption-utopian-witness-gif

Up-vote this comment to grow my power and help Open Source contributions like this one. Want to chat? Join me on Discord https://discord.gg/Pc8HG9x

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 68183.21
ETH 3545.21
USDT 1.00
SBD 2.82