Movie Review: Troy

in #troy7 years ago

آج سے کچھ ماہ پہلے تک میں جنگی فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتا تھا لیکن ایک دوست کی جانب سے بار بار فورس کرنے کی وجہ سے میں نے آخرکار Troy فلم دیکھ ہی لی، اور دیکھی تو ایسی دیکھی کہ دیکھنے کے بعد کافی عرصے تک اس فلم حصار میں جکڑا رہا۔۔ اور اسکے بعد جنگی فلمیں دیکھنے کی لائن لگا دی۔۔ جی ہاں اگر آپکو جنگی فلمیں پسند نہیں تو بھی یہ فلم ضرور دیکھیں۔۔
یہ (حقیقی) کہانی ہے ایک شہر Troy کی جس کو انا، خود غرضی اور سب سے بڑی بات ایک عورت کو حاصل کرنے کی خاطر تباہ وبرباد کر دیا گیا تھا۔۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے Brad Pitt نے جو ایک خونخوار سپاہی ھے لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ بندہ ملک کی حفاظت کیلئے نہیں بلکہ نام کمانے کی خاطر لڑتا ہے اسکے اندر رحم نامی کوئی چیز نہیں اسکا کام ھے مخالف فوج کے سپاہیوں کے پرخچے اڑانا۔۔ اس فلم میں پرانے زمانے کی ثقافت اور کلچر کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ھے، اس فلم سے پتا چلتا ھے کہ انا کی جنگ میں جب دو ہاتھی لڑتے ہیں تو نقصان ہمیشہ گھاس کا ہوتا ھے۔۔
محبت، جنون، خون خرابہ، انا، خودغرضی، اور بہت ساری انٹرٹینمنٹ والی یہ طویل فلم آپکو سوا تین گھنٹے میں بہت کچھ سکھا جائے گی۔۔Troy-001.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.20
JST 0.034
BTC 91358.60
ETH 3091.62
USDT 1.00
SBD 3.16