The draity date 19_9_21

in #this3 years ago

السلام علیکم ۔میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست خیریت سے ہوں گے ۔اور میں بھی الحمد للہ خیریت سے ہوں ۔میرے دن کا آغاز کچھ یوں ہوا ۔
🌲صبح کا منظر 🌲
صبح سویرے میں ساڑھے چار بجے روزانہ کے معمول کی طرح نماز کے لئے اٹھا ۔سب سے پہلے میں نے ورزش کی صبح صبح ۔پھر میں نے وضو کیا ۔وضو کرنے کے بعد میں نماز پڑھی ۔پھر میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی ۔پھر میں دربار پر چلا گیا سلام کرنے ۔جب میں گھر آیا تو کسی کا فون آگیا کہ ہمارے دانے چکی پر لے جائیں اور آٹاپسوا لائیں ۔پھر میں ان کے گھر گیا ان کے گھر سے میں نے دانے اٹھائے اور تیری خیل والی چکی پر ان کے دانے لے گیا ۔واپسی پر میں نے روس سے آدھا کلو گوشت اور ایک کلو دہی لے کے آیا ۔ایک کلو ٹماٹر آدھا کلو سبز مرچ لے کر آیا ۔پھر میں نے گھر آکر دیسی گھی کی چوری کھائی ۔پھر میں اپنی زمینوں سے لکڑیاں توڑنے چلا گیا ۔میں نے بہت سی لکڑیاں توڑی ۔میں اس لیے لکڑیاں اکٹھی کر رہا تھا کیونکہ بارش شروع ہونیوالی ہے ۔پھر میں نے گھر آ کر پہلے پانی پیا ۔میرا میں نے مرغیوں کو دانہ پانی دیا ۔پھر میں نہر پر چلا گیا ۔جھنجھن کو دیکھ لیں ۔کے کیا وہ کاٹنے کے نزدیک آ گئی ہے ۔ابھی تین چار دن اور لگے گئے جھن جھن کاٹنے میں ۔پھر میں گھر واپس آ گیا آج ہم نے دوپہر کے کھانے میں بریانی بنائی تھی ۔بڑے مزے کی بنائی تھی بریانی ۔ہم نے ساتھ ریتا بھی بنایا تھا ۔پھر میں دو گھنٹے سو گیا ۔پھر اٹھ کر میں نے ظہر کی نماز ادا کی ۔پھر میں نے چائے پی ۔اتنے میں ہمارے مہمان آگئے ۔ہمارا مکان دیکھنے کیوں کے ہم نے نیا مکان بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے بوتل نہ لے کے آنا ۔ہم نے انہیں لیموں پانی بناکے دیا کہ یہ تولازمی پیے۔ دیر مہمان ہمارے گھر بیٹھے پھر چلے گئے ۔اس میں رکشہ لے کر آگے اڈے پر چلا گیا ۔ایک جگہ میرایک رکشا سواری پر لگ گیا ۔میں ساری موچھ لے کر چلا گیا ۔یہ راستے میں عصر کی اذان ہونے لگی اس لیے میں نے راستے میں ہی نماز پڑھ لی تھی۔ آج کی میری پوسٹ یہی پر ختم ہوتی ہے ۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب کو میری پوسٹ بہت زیادہ پسند آئی ہوگی ۔خدا حافظ ۔
IMG_20210922_183107.jpg

IMG_20210922_183026.jpg

IMG_20210922_183125.jpg

IMG_20210922_183113.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.23
JST 0.038
BTC 96602.58
ETH 3230.90
SBD 6.12