چھوٹے میمنے کو کتوں نے زخمی کیا
بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے ہمیشہ کی طرح اپ ہنستے مسکراتے خوش خرم ہوں گے اللہ اپ سب کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے امین میں روز کی روٹین کے مطابق صبح فجر میں ہی اٹھ گیا اج میرے گھر والے سو گئے میں نے ان کو اٹھایا پھر انہوں نے اور ہم نے مل کر نماز فجر ادا کی اس کے بعد ہم کچن میں گئے وہاں ہم نے اگ جلائی اور چائے بنانا شروع کی پہلے ہم نے چائے بنائی پھر ہم نے پراٹھا انڈا وغیرہ بنایا اور مل کر ناشتہ کیا اتنے میں ہمارے بچے اٹھ گئے ہم نے پانی گرم کیا گرم پانی کے ساتھ فیڈر واش کیے پھر ہم نے ان کو دودھ گرم کر کے دیا کچھ دیر میں وہیں کچن میں بیٹھا رہا پھر میں جیل قدمی گھر میں تھوڑا سا باہر چلا گیا میں گھومتے گھومتے اپنی زمینوں تک گیا وہاں میں نے گندم دیکھی جو کہ اب اگنا شروع ہو گئی ہے اس کو دیکھ کے میرا دل بہت خوش ہو گیا اور پھر میں گھر واپس ایا گھر ایا تو پڑوسیوں کا طوتا میرے پنجرے کے اوپر ا بیٹھا میرے بچے بہت خوش ہو رہے تھے میرے بچے اس طوطے کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے میں جیسے ہی اس کو پکڑنے کی کوشش کرتا وہ بھاگ کر چھت پہ جا بیٹھتا جیسے ہی ہم پیچھے ہٹتے توتا دوبارہ پنجرے کے اوپر ا کے بیٹھ جاتا تھا کتنی دیر ہم اس کے ساتھ کھیلتے رہے اور میں نے اس کی تصویریں بنائی جیسا کہ اپ دیکھ سکتے ہیں۔۔
پھر میں کچھ دیر کے لیے باہر چلا گیا میں گھر واپس ایا تو میرے جانوروں کی طرف بہت شور مچا ہوا تھا ہمارے جانوروں کا علیحدہ گھر ہے
جہاں ہم اپنے جانور باندھتے ہیں جیسے ہی میں بھاگ کر جانوروں کی طرف گیا وہاں اوارہ کتے گلی کے اندر گھس ائے تھے اور چھوٹے میمنے کو پکڑا ہوا تھا میں نے ان کتوں کو بھگایا ان کے پیچھے لگا اور ان کو میں نے شوز مارے وہ بھاگ گئے اور پھر میں جلدی سے اپنے چھوٹے میمن کو اٹھایا جو کہ زخمی تھا اس کے کان پہ زخم تھے وہ بے ہوش ہو چکا تھا
میں نے اس کو پانی ڈالا اور پھر اس اس کے زخم پر مرہم پٹی کی وہ بیچارا بہت چھوٹا تھا اسے زخم زیادہ اگئے ہم نے اس کے زخم پہ دوائی وغیرہ کی اور پھر پٹی لگائی
جیسا کہ اپ تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں
اس کے بعد ہم نے اس کو ایک ٹوکرے کے نیچے بند کر دیا مجھے بہت زیادہ پریشانی ہوئی چھوٹا بچہ ہے اور اتنی تکلیف دیکھی پھر میں نے اس کی امی اور میمنی کو اندر باندھ دیا پھر کچھ دیر کے لیے میں لیٹ گیا اور سوچا اج کی سٹوری اپ لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کر لوں جو کہ امید ہے اپ سب کو پسند ائے گی دعاؤں میں یاد رکھنا اپ کا۔بھائی عمران خان اللہ حافظ