The Daily Diary Game 12-02-2022

in #steemit3 years ago (edited)

سٹیمنٹ کے تمام دوستو کو سلام! اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو شاد و آباد رکھے امین۔۔اج پانچ بجے میں اٹھی روزہ رکھا ابھی اذان نہیں ہوئی تھی میں نے تحجد کے نوافل ادا کئے اتنے میں فجر کی اذان ہو گئ نماز پڑھنے کے بعد میں نے قرآن مجید کی تلاوت کی دوستو رجب کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اس مہینے میں روزے رکھنے کا بہت زیادہ ثواب ملتا ہے اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کے بے شک رجب میرا مہینہ ہے۔اج کی اچھی بات۔۔۔تعلق بھی رزق کی طرح ہے نیت میں کھوٹ آ جائے تو کم پڑ جاتا ہے۔۔دوستو سکول سے واپس آ کر میں نےپلان بنایا کے آج سارے کپڑے دھولائی کر لوں کل اتوار ہے اور کام جو رہتے ہیں وہ کل کر لوں گی۔۔میں نے واشنگ مشین لگا لی شام تک میں نے سارے کپڑے دھولائی کر لیے پھر بچوں کو نئے کپڑے پہنے کیوں کے جب تک میں کپڑے دھولائی کرتی رہتی ہوں میرے بچے ساتھ ساتھ پانی میں کھیلتے رہتے ہیں ان کو گرم کپڑے پہنے اور وضو کر کے چارپائی پہ بیٹھ کے دعا مانگنے لگ گئی جن کی اولاد نہیں ہے اللّٰہ انہیں اولاد عطا فرمائے جو بے روزگار ہیں انہیں روزگار عطا فرمائے۔۔نماز ادا کر کے میں نے بیٹے کو ہوم ورک کروایا اور ڈائری لکھنے بیٹھ گئی

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.24
JST 0.039
BTC 104008.21
ETH 3262.51
SBD 5.84