گلوبل وارمینگ اسلام کی نظر میں

in #steemit7 years ago

آج ہر آدمی موسم کی تبدیلی سے پریشان ہیں اور غیر یقینی اندیشہ میں مبتلا ہے ماہر موسمیات طرح طرح کی پیش گوئی کررہےاور مستقبل قریب میں کئی نامعلوم نقصانات کے الٹی میٹم دے رہے ہیں اور پوری دنیا کےباشعورو ذمہ داران سرجوڑ کر اسے نپٹارا کی راہیں تلاش کرنے میں اربوں کھڑبوں ڈالر اب تک خرچ کرچکنے کے باوجود ناکام ہیں
ایسے موقع پر ہم مسلمانوں کے لئےشریعت مطہرہ کی طرف رجوع بےحد ضروری ہوجاتی ہے
تو آیے ہم دیکھتے ہیں کہ شریعت اسلامیہ اس سلسلے میں کیا بتاتی ہے
جب ہم شریعت مطہرہ کا بغور جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتاہے کہ موسم کی تبدیلی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے
کئی صحیح احادیث میں بتایا گیا کہ قرب قیامت کی گھڑی موسم اور زمینی حالات میں کئی بڑی تبدیلی وتغیرات آجائے گی جہاں اب تک زمین بنجڑ تھی ایک دانہ نہیں آگاتی تھی وہاں سرسبز وشادابی پھیل جائے گی ریگستان مرغزار بن جائے گا ندیوں, نہروں اور نالوں کا بھرمار ہو جائے گا اور بارش کی ریل پیل ہوگی -
بطور نمونہ ایک حدیثوں کا تذکرہ ذیل میں کر رہا
ہوں

1-عن أبی ھریرہ قال:لاتقوم الساعۃ حتی تعود أرض العرب مروجا وأنہارا حتی یسیر الراکب بین العراق ومکۃ لا یخاف إلا ضلال الطریق(احمد 488/2 مسلم 175)
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:قیامت قائم نہیں ہوگی حتی کہ عرب کی زمین باغوں اور نہروں والی ہوجائے گی مزیدبراں سوار عراق سے مکہ تک کا سفر کرےگا مگر راستہ گم ہونے کے علاوہ کوئی خطرہ نہ ہوگا
اور آج بڑی سرعت وتیزی کےساتھ عرب کا ریگستان گلستان وچمنستان میں بدل رہاہے

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.22
JST 0.037
BTC 98870.54
ETH 3475.75
USDT 1.00
SBD 3.21