Post by horainfatima today dairy is my all activities 6 Jun 2022

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اسلام وعلیکم

میری آج کی مصروفیات

آج صبح اٹھنے کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور پھر بستر سمیٹے اور پھر برتن دھوئے اور پھر کمروں میں چیزیں سیٹ کی پھر میں نے انجیر کے درخت سے انجیر توڑ کے اس کو سکھانے کے لئے رکھ دیا

IMG_20220525_153107~2.jpg

انجیر کو سکھانے کا طریقہ

سب سے پہلے پکی انجیریں توڑ لیں اور ان کو دھو لیں پھر دیگچی میں پانی گرم کر لیں ایک ابال آ جائے تو انجیر کو کسی کپڑے میں باندھ کر دیگچی میں رکھ دیں اور دو منٹ کے لیے ابال لیں اور پھر نکال کر فوراً ٹھنڈے پانی میں کپڑے کے ساتھ رکھ دیں دو منٹ بعد اونچی جگہ لٹکا دیں جب پانی ٹپکنا بند ہو جاے تو دھوپ میں پھیلا دیں جب تھوڑی سخت ہو جائیں تو انجیر کو دبا کر شیپ دے دیں

IMG_20220601_180107.jpg

IMG_20220601_180055.jpg

IMG_20220601_175926.jpg

IMG_20220525_153046.jpg

انجیر کو دھوپ میں پھیلانے کے بعد میں نے کپڑے شیلنگ کرنے کے لیے رکھ دیے پھر میں نے ٹی وی پر مدنی چینل دیکھا پھر میری بہن نے روٹی بنائی اور میں نے سالن گرم کیا اور پھر سب کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد ہم نے برتن سمیٹ کر رکھ دیے اور پھر میں نے سوچا کہ ڈائری لکھ لوں کیونکہ سیکنڈ ٹائم میرے پاس وقت نہیں ہوتا اس لیے
یہ تھی میری آج کی مصروفیات امید ہے آپ سب کو میری
آج کی ڈائری پسند آئی ہو گی

Thanks for

@Yousafharoonkhan
@Urducommunitythe

Regards horainfatima

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.24
JST 0.038
BTC 95135.46
ETH 3281.35
USDT 1.00
SBD 3.37