This is a Testing post by witness starlord28.

in #steemexclusive3 years ago

Post by @hirarauf

اسلام وعلیکم سٹیمینس کیسے ہیں آپ لوگ امید_
کرتی ہوں آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور سب اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے۔
آج میں آپ سب سے اپنی روٹین شیٔر کروں گی۔

صبح کا وقت

آج میری صبح کا آغاز صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا میں اٹھی اور ایک اور دن کی مہلت پر اپنے رب کا شکر ادا کیا اور منھ ہاتھ دھویا اور اللّہ عزوجل کے حضور نماز فجر ادا کی۔ اسکے بعد میں نے کچن میں اپنی امی کی ناشتہ بنانے میں مدد کی۔جب ناشتہ بن گیا تو ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا کھانے کی میز پر تھوڑی گپ شپ اور پلاننگز ہوئیں کیوں کہ رشتہ داروں کے بچوں کی شادیاں ہیں تو پہلے سب مشورہ کر لیتے ہیں کیا اور کیسے کرنا ہے۔ ہم کوئی بھی کام کرنے سے پہلے سب گھر والے ایک دوسرے سے مشورہ ضرور کرتے ہیں اور جو سب سے بہتر راۓ دیتا ہے سب اُسی کے مطابق کیا جاتا ہے۔اسے پلاننگ کہتے ہیں۔خیر پھر میں سکول جانے کیلئے تیار ہو گئی۔وہاں میں نے اپنے فرائض سر انجام دیے۔
دو بج کر پندرہ منٹ پر میرے والد صاحب مجھے لینے آگئے۔

_20211030_183254.jpg

دوپہر کا وقت

دو بج کر تیس منٹ پر میں گھر پہنچ گئی میں نے منھ ہاتھ دھویا اور تازہ دم ہو گئی وضو کیا اور اللّہ عزوجل کے حضور نماز ظہر ادا کی میری امی میرے لیے مچھلی لے آئیں چونکہ اب مچھلی سردیاں آرہی ہیں تو لوگ مچھلی کھانے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اسکے بہت سے فوائد ہیں میں اسکے لیے علیحدہ پوسٹ کر کے آپکو مچھلی کے فوائد بتاؤں گی میں
نے کھانا کھایا اور اپنے رب کا شکر ادا کیا۔۔

_20211030_183308.jpg

شام کا وقت

اسکے بعد میں میرے والد صاحب کے ساتھ اپنی بہن کے پاس ڈاکٹر طاہر میڈیکل کمپلیکس چلی گئی جہاں میرا بھانجا پچھلے تین دنوں سے داخل ہے۔اُسے ڈائریا ہو گیا ہے جسکی وجہ سے اُسکے موشن اور اُلٹیاں نہیں رُک رہیں۔اس وجہ سے اُسے ایڈمٹ کیا ہوا ہے۔ میں رات تک وہیں رہی اور سپنے بھانجے کیلئے دعا کرتی رہی اللّہ اُسے جلد صحت یاب کر دے ننھی ڈی جان ہے خود سے کچھ بتا بھی نہیں سکتا۔ ہمارے کمرے کا نمبر '4 تھا۔اب طبیعت کافی بہتر ہے اور ہاسپٹل سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے

_20211029_141742.jpg

_20211029_141728.jpg

_20211029_141710.jpg

_20211029_141628.jpg

_20211029_141615.jpg

رات کا وقت

رات کو کھانے کا وقت ہوا تو میرے بہنوئی میرے لیے 🍕 پیزا اور کولڈ ڈرنک لے آۓ مجھ سے تھوڑا ہی کھایا گیا کیوں کہ ہاسپٹل کا مااحول مجھے ڈسٹرب کردیتا ہے۔اور ہاسپٹلز سے کچھ خوف بھی وابستہ ہے۔اسکے بعد میرے والد صاحب تقریباً ساڑھے آٹھ بجے مجھے لینے آگئے اور میں گھر آگئی۔گھر آکر میں نے منھ یاتھ دھویا امی کو بھانجے کی حالت بتائ اور پھر تھوڑی دیر باتیں کی۔اسکے بعد میں پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی۔سٹیمٹ پر پوسٹ کرنے بعد میں اب سو جاؤں گی

_20211030_192931.jpg
اُمید ہے آپکو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی۔کل پھر حاضر ہوں گی اپنا بہت خیال رکھے گا۔
جزاک اللّہ

https://steemit.com/@urdu-community
https://steemit.com/trending/hive-104522

Sort:  

May Allah bless your nephew with good health forever.
you have made good diary post and Keep up the good work on this platform.

Thanku so much sir😊👍

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.24
JST 0.039
BTC 104817.57
ETH 3405.73
SBD 5.31