سویٹر کا بور اتارنا، ،پرانا سویٹر ایک دم نیا ہو جائے،پاکستان
السلام علیکم ،
میرے پیارے ساتھیوں میں اج کے اپنے بلاگ میں کچھ پرانی چیزوں کو نیا کرنے کے طریقے سکھانا چاہ رہی تھی۔ بعض اوقات انسان کی جیب میں اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ ہر موسم میں نئی چیز خرید سکے ۔خاص طور سے سردی کے موسم میں جب کہ کپڑا دھلنے کے بعد سوکھنے کے لیے بہت لمبا ٹائم لیتا ہے۔ اس وقت اگر کسی پرانی جرسی یا سویٹر کو پہننے کو دل چاہے۔ مگر اس کی حالت اتنی بری ہو کہ وہ پہنا نہ جا سکے تو ایسے وقت میں اس کو نیا انداز دینا یا کوئی ایسا کام کرنا کہ جس کی وجہ سے وہ نیا لگے، دلی اطمینان کا باعث بنتا ہے۔
اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم نئی جرسی لے کر ائے اور وہ کچھ عرصہ پہننے کے بعد ہی پرانی لگنے لگتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ خالص اون سے بنی ہوئی جرسی ہوتی ہے۔ اس پہ بہت جلدی بور، رواں اجاتا ہے۔ اور وہ پرانی لگنے لگتی ہے۔ مگر اس کی کوالٹی اتنی اعلی ہوتی ہے کہ اس کو ختم کرنے کو دل نہیں چاہتا ۔یا وہ اتنا گرم محسوس کرواتی ہے کہ ایک جرسی ہی جسم کے اندر گرمی پیدا کرتی ہے۔ لہذا جب ہم وہ جرسی ختم کرنے کے بجائے کچھ ایسا کریں، کہ وہ نئ لگنے لگے۔ تو ہمارے پیسے بھی بچ جاتے ہیں اور نئی چیز بھی سامنے ا جاتی ہے۔
میری اج یہ پوسٹ لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پرانی چیز کو نیا کیسے کیا جا سکتا ہے وہ دیکھیں۔
میرے پاس میری بیٹی کی کا ہاف سویٹر جو کہ اسکول میں پہنانا تھا، رکھا ہوا تھا۔ مگر اس کے اوپر بور اگیا تھا ۔اور وہ پرانا لگنے لگا تھا۔ اسی وجہ سے میں نے ارادہ کیا کہ مردانہ سیفٹی، (جو کہ اکثر مرد حضرات خط بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں) اس کے ذریعے اس بور کو کاٹا جائے .ویسے تو بور کاٹنے کے لیے الگ سے مشین اتی ہے. مگر وہ اتنی مہنگی ہوتی ہے کہ ہر شخص اس کو نہیں خرید سکتا .لہذا اگر احتیاط سے کام لے کر مردانہ سیفٹی استعمال کی جائے .ریزر جس کو کہا جاتا ہے, تو یہ بور باسانی گھر میں ہی کاٹا جا سکتا ہے .میں نے بھی ڈسپوزیبل سیفٹی استعمال کی. اور بچی کے سویٹر پہ ایا ہوا بور احتیاط سے کاٹ دیا .جب بور کٹنا شروع ہوا تو ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے اس کے اندر نئی جرسی موجود ہو. اور وہ جرسی بالکل نئی ہی تھی .مگر سال ختم ہو گیا اور وہ ایسی ہی حالت میں رکھ دی گئی. اب جب نکالی تو وہ پرانی لگ رہی تھی .اس لیے جب اس کا بور کٹا تو وہ بالکل نہیں ہو گئی۔
یہی کام میں نے اپنے شوہر کی جرسی کے ساتھ بھی کیا ۔ان کی جرسی بھی پچھلے سال لی تھی۔ اور وہ چونکہ اف وائٹ کلر کی تھی لہذا زیادہ استعمال ہی نہیں ہو سکی۔ اور نئی جرسی رکھ دی گئی۔ اب اس سال جب سردی شروع ہوئی اور میں نے وہ جرسی نکالی تو اس کے اوپر ایا ہوا بور اس کو پرانی شکل کا دکھا رہا تھا۔ مگر وہ اتنی اچھی کوالٹی کی اور اتنی گرم جرسی تھی کہ، میرا دل اس کو ضائع کرنے کو نہیں چاہا۔ لہذا میں نے ایک ہی سیفٹی استعمال کی۔ جو کہ بیٹی کے ہاف سویٹر کے لیے منگوائی تھی۔ وہی ریزر اپنے شوہر کی جرسی پر استعمال کی۔ اور اس سویٹر پر ایا ہوا بور کاٹنا شروع کر دیا۔ اس کے اوپر اتنی زیادہ تعداد میں بور تھا کہ اف وائٹ جرسی گرے کلر کی ہوگئ تھی۔ جب اس کا بور کٹا تو اندر سے بالکل فریش جر سی سامنے ائی ۔دیکھا جائے تو کٹنے کے بعد اون پتلی ہو جاتی ہے۔ مگر اگر بور کٹنے سے جرسی کی شکل نئ ہو جائے تو اون کا پتلا ہونا بھی برداشت کیا جا سکتا ہے۔
شکریہ کے ساتھ میں اپنی پوسٹ ختم کرتی ہوں۔
امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی۔ اللہ حافظ۔
میں کچھ ساتھیوں کو مینشن کرنا چاہتی ہوں اپنی پوسٹ میں جو کہ ایسٹیمیٹ پر بہت اچھا کنٹینٹ ڈالتے ہیں۔
@sanakhan
@shiftitamanna
@abdurrahman