RE: Steemit Jackpot Weekly Contest #01
السلام علیکم ،
ایک نئی طرز کا مقابلہ دیکھنے کے لیے سامنے ایا۔ اور اس میں حصہ لینے کا جوش بھی نیا تھا۔
مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تبصرے کے سیکشن میں ہی جواب دینا ہے۔
ہم سے پوچھا گیا یہ سوال؛
اپ کے اگلے ہفتے کے کیا مقاصد ہیں؟
اج کل ہماری مصروفیات الگ نوعیت کی ہیں۔ مطلب یہ کہ گھریلو زندگی سے ہٹ کے توڑی دوسری مصروفیات کا اغاز ہو چکا ہے۔ جیسے ہی 2025 کا اغاز ہوا ہمارے لیے اللہ تعالی نے خوشی کی ایک کرن سامنے پیش کی ۔وہ یہ کہ ہم الحمدللہ اپنے گھر کو بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اسی سلسلے میں ہمارے دن اور رات کی مصروفیات ہیں۔ میں اپنے گھر کے کاموں سے فارغ ہو کر اور میرے شوہر اپنی جاب کی مصروفیات سے فارغ ہو کر بس صرف ایک اسی کام پر فوکس کرتے ہیں کہ، پلاٹ کو خریدنا اور اس کے اوپر گھر بنانے کا مرحلہ وار کام کس طرح کیا جائے ؟اس ہی سلسلے میں ہماری مصروفیات بھی بدل گئی ہیں۔ ابھی پچھلے ہفتے ہم نے پلاٹ کو خریدنے کے سلسلے میں پہلا قدم اٹھایا ۔اب اگلا ہفتہ ہمارا اسی سلسلے کو اگے بڑھانے کا ہے ۔اور پلاٹ کی پیمنٹ کرنے کا وقت انے والا ہے۔ اس لیے ہم اب ٹھیکے دار، نقشہ بنانے والا ،اور پلاٹ میں پانی کی موٹر لگانے کے کاموں پر دھیان دے رہے ہیں۔ ہماری نیت یہ ہے کہ اس ہفتے جو کہ نیا شروع ہونا ہے ہم اپنے یہ تینوں کام بخوبی انجام دے لیں ۔تاکہ جب پلاٹ کی ٹرانسفر ہمارے نام ہو جائے تو ہم اپنے پلاٹ پر کنسٹرکشن کا کام اسانی سے اسٹارٹ کروا سکیں۔ انشاءاللہ۔
@suryati@sadaf@tamanna