A memorable day, Enjoy flower exhibition, Dog show, Pakistan

السلام علیکم ،
اتوار کا دن ایسا ہوتا ہے جوکہ سارے ہفتے کی کلفت کو دور کر دیتا ہے۔ ہمارا ارادہ اچانک ریس کورس پارک( لاہور) جانے کا بن گیا۔ وہاں پر آجکل پھولوں کی نمائش لگی ہوئ ہے۔

IMG-20241209-WA0022.jpg

جب ہم وہاں پہنچے تو شدید رش کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ پھولوں کے ساتھ ڈاگ شو، بھی منعقد تھا۔

20241209_162110.jpg

شوقین لوگ اپنے ہمراہ اپنےکتے بھی لائے ہوئے تھے۔
کیونکہ ریس کورس پارک بہت بڑے رقبے پے محیط ہے اس لیئے اس کے مختلف حصوں میں مختلف مقابلے منعقد تھے۔

20241209_162110.jpg

مختلف نسلوں کے کتے اپنے مالکوں کے ہمراہ گھوم رہے تھے اور کچھ شو کر کے بھی دکھا رہے تھے کچھ کتوں کو اسٹنٹ سکھائے ہوئے تھے جو کہ وہ پرفارم کر رہے تھے۔ہمارے بچوں کو کتوں سے ڈر بھی لگ رہا تھا لیکن ان کے فر کو دیکھ کے اس کے اوپر ہاتھ پھیرنے کا بھی شوق ہو رہا تھا۔ بہرحال ڈرتے اور انجوائے کرتے ہوئے اس ایریے سے نکلے ۔اور پھر پھولوں کی نمائش والے حصے میں چلے گئے۔

20241209_161917.jpg

وہاں پر پھولوں کو رنگ برنگی سیٹنگز میں سیٹ کیا ہوا تھا۔
کہیں پہ چاند ستارہ بنا کے تو کہیں اونٹ کی شکل میں سجا کے پھولوں کی نمائش کی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ مختلف فلاور بیڈز اتنے خوبصورت اور دیدہ زیب انداز سے لگائے ہوئے تھے۔ کہ دیکھ کے اس چیز کا اندازہ ہو رہا تھا کہ ان کے بغیر ہماری زندگی میں کتنی خاموشی ہے۔

20241209_161835.jpg

بچے پھولوں کے درمیان تتلیوں کی طرح اڑے پھر رہے تھے۔ اور بہت خوش ہو رہے تھے۔

20241209_161352.jpg

ایک ایریا بچوں کے جھولوں کے لیے مختص کیا گیا تھا ۔اور وہاں پر جمپنگ بیڈ ،سلائیڈز، ٹرین اور بہت سارے جھولے لگائے گئے تھے۔ جن میں سے ہم نے بچوں کو صرف جمپنگ بیڈ پہ لے کے جانا پسند کیا۔ کیونکہ رات ہو گئی تھی اور واپسی کا وقت ہو گیا تھا۔ ہم بچوں کو جھولوں سے سیر کروا کے ،چپس اور ائس کریم کھلا کے واپس لے ائے۔

20241208_163316.jpg

یہ یادگار لمحے گزار کے جب ہم واپس ائے، تو مغرب کے اذان ہو چکی تھی ۔اور گھر ا کے ہم نے نماز مغرب ادا کی ۔اور ایک اچھا دن گزارنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔

20241209_161254.jpg

امید کرتی ہوں اپ کو بھی میری پوسٹ پسند ائے گی۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iQCgc3SpYHPTiyL7pY5QkKm7QyWdnCKqzLCcsTngWxpsXWkgwxsxNcw2HBAgDU72AW5AGdXPHvN.png

Coin Marketplace

STEEM 0.12
TRX 0.23
JST 0.031
BTC 80415.78
ETH 1905.29
USDT 1.00
SBD 0.78