زیادہ سوچنا انسان کو ختم کر دیتا ہے

in #steem3 years ago

سلام سٹیمٹ فیملی کیا حال ہے امید ہے سب خریت سے ہوگے ۔
۔۔سٹیمٹ ہمارے بہت اچھا ریسورس بن گیا جس پہ ہم روزمرہ کی روٹین میں کچھ لکھتے ہیں ،ایسے میں ہماری اردو زبان کی درستگی ہورہی ،روزانہ کی بنیاد پہ کچھ نا کچھ ذہن نشین ہو رہا ہوتا
۔۔اب روزانہ اپنی ڈائری بھی نہیں لکھ سکتے ،کچھ نا کچھ ہٹ کے لکھنا ہوتا بس وی حقیقت ہو ۔۔
اور اکثر میں حقیقت ہی لکھ رہی ہوتی ہوں کیونکہ میں خود ہر وقت سوچوں میں گم ہوتی ہوں ،ہر وقت کچھ نا کچھ سوچتی رہتی ہوں ۔۔اسلئے زیادہ طرح صوفیانہ لکھتی ہوں کیونکہ میں ایسا سوچتی ہوں ۔۔تقریبا سنجیدہ رہتی ہوں بس جسکے ساتھ گھل مل جاو تو ساری اسکی ورنہ سنجیدگی میری زندگی کا حصہ ہے

IMG_20210921_175332.jpg

IMG_20210921_153724.jpg

IMG-20210921-WA0050.jpg

IMG-20210921-WA0051.jpg

IMG-20210921-WA0049.jpg
۔۔میں خاموشی پسند ہوں،بہت کم بولنا پسند کرتی ہوں لیکن سوچتی بہت ہوں
۔۔۔۔اسلئے میں سب لوگوں سے کہوں گی اپنے رب پر یقین رکھو❤️

زیادہ سوچنا انسان کو ختم کردیتا ہے،بس دعا کرو اور سب کچھ اپنے رب العالمین پر چھوڑ دو۔ جو اتنی بڑی کائنات کو رنگوں سے بھر سکتا ہے۔ تو کیا اسے تم نظر
نہیں آتے؟
کیا اسے تمہاری بے بسی نظر نہیں آتی؟

تمہیں کیا ایسا لگتا ہے کہ وہ تمہیں بے یارو مددگار چھوڑ دے گا۔ کیا وہ تمہاری زندگی ایسے ہی بے رنگ رہنے دے گا؟

بس اپنے رب العالمین پر یقین رکھو بلکہ یقین کامل رکھو،
ان شاءاللہ وہ تمہاری زندگی بھی تمہارے پسندیدہ رنگوں سے بھر دے گا۔
وہ تمہاری ہر دعا پر کن فرما دے گا۔
تُمہارا یقین اور تُمہاری دُعائیں ہی تُمہارے حالات بدلتی ہیں , اور جب ﷲ رب العزت تُمہیں خود سے رجُوع کرنے کی توفیق دے دیتا ہے تب وہ قبولیت کو تُمہاری تمام دُعاؤں کا مُقدر بنا دیتا ہے.... جب تُمہاری ہر کوشش ناکام ہو جاتی ہے تب تُمہاری دعائیں ہی تُمہیں اُن چیزوں تک لے کر جاتیں ہیں جن تک پہنچنے کا تُم تصور بھی نہیں کر سکتے , پھر تُمہاری دُعائیں کُن سے فَیکون تک کا سفر لمحوں میں طے کرتیں ہیں____

پھر اس سے مایوس کیوں ہونا جس کے علم کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا....؟؟

جس کے ایک حکم پر کائنات بنا دی گئی اور ایک ہی حکم پر ختم کر دی جائے گی.

...مایوس تو وہ ہوتے ہیں جن کے پاس ﷲ نہیں ہوتا...! ہمارے پاس تو ﷲ رب العزت ہے یعنی بادشاہوں کا
بادشاہ , یعنی تمہارا آخری اور واحد مددگار.

IMG-20210921-WA0064.jpg

IMG-20210921-WA0051.jpg
.... ربِ رحمان... جس کا ایک حکم دہکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کر دیتا ہے.... جس کے ایک اشارے پر سمندر خودبخود دو حصوں میں تقسیم ہو کر ہموار راستے کا منظر پیش کرتے ہیں...جس کے ایک کُن پر بنجر ریگستان میں میٹھے پانی کے چشمے بہنے لگتے ہیں____

بس تُم صَبْر کرو اور اُس سے مانگو جس سے مانگ کر کبھی کوئی خالی ہاتھ نہیں رہا , بس ایک ﷲ رب العزت ہی تو ہے جو تُمہیں سب کچھ دے سکتا ہے , جو تُمہارے نصیب کو تُمہاری رضا کے مطابق ڈھال سکتا ہے , جو فرش سے عرش تک ایک ہی اشارے پہ سب کچھ بدل سکتا ہے____♥️

Sort:  
Loading...

Ap n bht achiii post likhi h

Ap bht achi batain btati hain kuch na kuch sekhny ka moka milta ha

apny bhot achi dairy likhi hy aur photography bhi bhot achi hy

Coin Marketplace

STEEM 0.25
TRX 0.27
JST 0.041
BTC 97752.40
ETH 3582.53
SBD 1.59