چکن رولز

in #steem3 years ago

سلام کیا حال ہے دوستو
اج کل موسم بہت پیارا ہوتا جا رہا اور کافی حد تک گرمی ختم ہوچکی ہیں ۔۔اور اس موسم میں کچھ نیا کھانے کے لیے دل بہت کرتا ہے ۔۔اسلئے اج میرا چکن رولز کے لیے دل کیا اور کھائے ۔۔بہت ہی مزے دار تھے جو جسکی ریسپی اپکے ساتھ شیر کروں گی ۔۔اپ بھی بنا سکے

چکن رولز۔۔۔۔۔۔۔!!

اجزا۔۔
لیس ) : 500 گرام

آلو (ابلے ہوئے ) :2 عدد

بند گوبھی ( باریک کٹی ہوئی) : ایک چھوٹا پھو ل

شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی ) : ایک عدد

گاجر (کش کی ہوئی) :ایک پیالی

نمک : حسبِ ذائقہ

کالی مرچ (پسی ہوئی ) :2 چائے کے چمچ

ہری مرچ ( پسی ہوئی ) : ایک چائے کا چمچ

سویا سوس : 2 کھانے کے چمچ

انڈے : 2 عدد

سینڈ وچ بریڈ : ایک عدد

ترکیب :سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھو کر ایک پین میں نمک ،کالی مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں ۔ چکن میں صرف اتنا پانی شامل کریں کہ گوشت گلنے تک خشک ہو جائے ۔ اب ایک پین میں پانی ابالیں اور اس میں سبزیاں ڈال کر صرف دو منٹ تک پکائیں اور پھر پانی سے نکال کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ ان کا سارا پانی نکل جائے ۔ جب تک سبزیاں ٹھنڈی ہوں آپ ایک بڑے پیالے میں ابلے ہوئے آلو میش کریں اور تمام سبزیاں اس میں شامل کر دیں ۔ جب چکن اچھی طرح گل جائے اور اس کا پانی بھی خشک ہو جائے تو اس کے باریک ریشے کر کے اسے بھی سبزیوں کے پیالے میں شامل کر دیں اور سویا ساس اور ہری مرچیں ڈال کر تمام چیزیں اچھی طرح مکس کریں ، رولز کا آمیزہ تیار ہے اور دباکر فالتو پانی نکال دیں پھر اس میں چکن اور سبزیوں کا آمیزہ رکھ کر احتیاط سے رول کریں تاکہ وہ ٹوٹنے نہ پائیں ۔ ۔ مزئدار چکن رول تیار ہیں . چائے کے ساتھ پیش کریں ۔

یہ بھی

FB_IMG_1630825358435.jpg

FB_IMG_1630825345812.jpg

FB_IMG_1630825348836.jpg

FB_IMG_1630825343613.jpg

FB_IMG_1630825351464.jpg

Sort:  

wao bhot mazy dar lag rhy hn

Coin Marketplace

STEEM 0.25
TRX 0.27
JST 0.041
BTC 97752.40
ETH 3582.53
SBD 1.59