Parveen Shakir's poetry پروین شاکر کی شاعری

in #parveenshakir7 years ago

‎میں نے کہا وہ پیار کے رشتے نہیں رہے
‎کہنے لگی کہ تم بھی تو ویسے نہیں رہے.

‎پوچھا گھروں میں کھڑکیاں کیوں ختم ہوگئیں؟
‎بولی کہ اب وہ جھانکنے والے نہیں رہے

‎پوچھا کہاں گئے مرے یارانِ خوش خصال
‎کہنے لگی کہ وہ بھی تمہارے نہیں رہے

‎اگلا سوال تھا کہ مری نیند کیا ہوئی؟
‎بولی تمہاری آنکھ میں سپنے نہیں رہے

‎پوچھا کروگی کیا جو اگر میں نہیں رہا؟
‎بولی یہاں تو تم سے بھی اچھے ، نہیں رہے

‎آخر وہ پھٹ پڑی کہ سنو اب مرے سوال
‎کیا سچ نہیں کہ تم بھی کسی کے نہیں رہے

‎گو آج تک دیا نہیں تم نے مجھے فریب
‎پر یہ بھی سچ ہے تم کبھی میرے نہیں رہے

‎اب مدتوں کے بعد یہ آئے ہو دیکھنے
‎کتنے چراغ ہیں ابھی ، کتنے نہیں رہے

‎میں نے کہا مجھے تری یادیں عزیز تھیں
‎ان کے سوا کبھی ، کہیں اُلجھے نہیں رہے

‎کیا یہ بہت نہیں کہ تری یاد کے چراغ
‎اتنے جلے،کہ مُجھ میں اندھیرے نہیں رہے

‎کہنے لگی تسلّیاں کیوں دے رہے ہو تم
‎کیا اب تمہاری جیب میں وعدے نہیں رہے

‎بہلا نہ پائیں گے یہ کھلونے حروف کے
‎تم جانتے ہو ہم کوئی بچّے نہیں رہے

‎بولی کریدتے ہو تم اُس ڈھیر کو جہاں
‎بس راکھ رہ گئی ہے ، شرارے نہیں رہے

‎پوچھا تمہیں کبھی نہیں آیا مرا خیال
‎کیا تم کو یاد یار پرانے نہیں رہے

‎کہنے لگی میں ڈھونڈتی تیرا پتہ ، مگر
‎جن پر نشاں لگے تھے ، وہ نقشے نہیں رہے

‎تیرے بغیر شہرِ سخن سنگ ہو گیا
‎ہونٹوں پہ اب وہ ریشمی لہجے نہیں رہے

‎جن سے اُتر کے آتی دبے پاؤں تیری یاد
‎خوابوں میں بھی وہ کاسنی زینے نہیں ہے

‎میں نے کہا ، جو ہو سکے ، کرنا ہمیں معاف
‎تم جیسا چاہتی تھیں ، ہم ایسے نہیں رہے

‎ہم عشق کے گدا ، تیرے در تک تو آ گئے
‎لیکن ہمارے ہاتھ میں کاسے نہیں رہے

‎اب یہ تری رضا ہے،کہ جوچاہے، سو کرے
‎ورنہ کسی کے کیا ، کہ ہم اپنے نہیں رہے
۔۔۔۔۔۔۔پروین شاکر۔۔۔۔۔

31278525_385742598593765_8043616525770293248_n.jpg

31428057_455956018189624_41236719743270912_n.jpg

31666849_171409697023054_8278474116428726272_n.jpg

31248064_959006870947075_7618478921687760896_n.jpg

Sort:  

😱😱really very beautiful flower,,, good you post😍😍 i like it ✌✌

Thank you dear @steemgp!
This is for you.
31669413_2048033218749167_3912625815501668352_n.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.26
JST 0.039
BTC 100104.47
ETH 3619.58
USDT 1.00
SBD 3.10