کوے نے خاتون سے کریڈٹ کارڈ چھین لیا، ویڈیو وائرل

in #news7 years ago

کوے نے خاتون سے کریڈٹ کارڈ چھین لیا، ویڈیو وائرل.jpg
کوے ہیں سب دیکھے بھالے، چونچ بھی کالی پر بھی کالے… لیکن جاپان کا ایک کوا اس قدر چالاک اور دیدہ دلیر نکلا کہ اس نے ٹرین کا ٹکٹ خریدنے کےلیے ایک خاتون سے کریڈٹ کارڈ ہی چھین لیا۔

ٹوکیو کے کنشیچو اسٹیشن پر ایک شخص نے یہ سارا منظر اپنے کیمرے سے محفوظ کرلیا اور بعد ازاں یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ kinoshi42155049 پر یکم مئی 2018 کے روز شیئر کرادی جسے اب تک 29 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ اسے 54,000 سے بھی زیادہ مرتبہ ری ٹویٹ بھی کیا جاچکا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کوا ریلوے اسٹیشن پر آٹومیٹک ٹکٹ مشین کے سامنے بیٹھا ہے لیکن چند لمحوں بعد ہی پھدکتا ہوا قریبی ٹکٹ مشین کے ساتھ کھڑی خاتون تک پہنچتا ہے اور اپنی چونچ سے ان کا کریڈٹ کارڈ اچک لیتا ہے۔ کارڈ کو لے کر یہ ٹکٹ مشین کی طرف واپس آتا ہے لیکن کارڈ اس کی چونچ سے گر جاتا ہے۔

اسے دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین جہاں محظوظ ہورہے ہیں وہیں بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک ہم کووں کو جتنا ذہین سمجھتے تھے، وہ اس سے کہیں زیادہ ذہین ہیں۔

واضح رہے کہ کووں کو اپنی ضروریات کے مطابق چھوٹے موٹے اوزار تیار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کووں کی ذہانت شاید باقی پرندوں سے کہیں زیادہ ہے۔

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.24
JST 0.040
BTC 94961.65
ETH 3278.73
SBD 6.75