ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کی درخواست…

in #nawaz7 years ago

احتساب عدالت کے فاضل جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی تو اس موقع پر نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے اضافی دستاویزات عدالتی ریکارڈ پر لانے اور ڈی جی آپریشنز نیب کو گواہ بنانے کی استدعا کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انٹرنیشنل کوآپریشن ونگ نیب کو فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق دستاویزات ملی ہیں جو لندن فلیٹس کے رجسٹری ریکارڈ، یوٹیلٹی بلز اور کونسل ٹیکس سے متعلق ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دستاویزات جے آئی ٹی کے لکھے گئے خط کے جواب میں موصول ہوئی ہیں جب کہ نیب نے جے آئی ٹی کی طرف سے لکھے گئےخط کی پیروی کی۔

سردار مظفر عباسی نے عدالت کو مزید بتایا کہ نیب کے 'یوکے سینٹرل اتھارٹی' کو خط کا جواب بھی موصول ہوا اور یہ دستاویزات ملزمان کی طرف سے پیش نہیں کی گئیں۔

l_183231_034959_updates.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.25
JST 0.039
BTC 105094.83
ETH 3305.12
SBD 4.16