PrayersteemCreated with Sketch.

in #life7 years ago

بیالوجی کے ماہرین کہتے ہیں کہ موت کی آخری ہچکی کے ساتھ ہی ایک جاندار کے جسم میں موجود 30 ٹریلیّن خُلیے Dead ہونا شروع ہو جاتے ہیں- اور ہر مُردہ خُلئے پر ایک "بیکٹیریا" مسلّط ہو جاتا ہے- اس مقصد کےلئے انسانی آنت میں 37 ٹریلیّن بیکٹیریاز ہر وقت موجود ہوتے ہیں- اس عمل کو "ڈی کمپوزیشن" کہا جاتا ہے-
یہ بیکٹیریاز مردہ سیل کو چیر پھاڑ کر رکھ دیتے ہیں اور کاربوہائیڈریٹس ، لیپڈ اور پروٹین کو بدبو آور گیسز میں تبدیل کرنے لگتے ہیں- یہ بدبو مکھیوں اور دوسرے حشرات الارض کےلئے اشتہاء کا باعث بنتی ہے- چنانچہ یہ قدرتی فوج مل جل کر چند ہی روز میں مردہ جسم کو صفحہء ہستی سے مٹا دیتی ہے- بچی کھچی ہڈیاں بھی وقت کے ساتھ ساتھ مٹی بن جاتی ہیں-
یہ وہی جسم ہے جسے صبح سے شام تک سنوارا جاتا ہے- کھلایا پلایا جاتا ہے-
جو چیز باقی بچتی ہے ، اور جس تک کسی بیکٹیریا و حشرات کی پہنچ نہیں ، وہ روح ہے-
یہ وہی روح ہے جسے صبح سے شام تک تڑپایا جاتا ہے- اور بھوکا رکھا جاتا ہے
۔👌 ایک بھترین میسج!👌

سوچا کیوں نہ اپنوں کو بھی اس میں شامل کر لوں.

👀 فٹبال میچ⚽: ۹۰ منٹ،
👀 کرکٹ 🏏: دن بھر

👀 فلم🎬🎞: ۱۳۰ منٹ

👀ڈرامہ🎥: 60 منٹ

🍃نماز📿: 5 یا 10 منٹ

جہنم: زندگی بھر.. 🔥

جنت: زندگی بھر.. 🌺

✋اہل عقل و دانش کیلئے سوچنے🤔 کا مقام🔴

👈وٹس ایپ پر ۳۰۰ دوست

موبائل📱: ۲۰۰

علاقے: ۵۰

😣مشکل کے وقت(۱)

💦جنازے میں (رشتہ دار)

قبر (اکیلا)

تعجب😳 نہ کریں زندگی اسی کا نام ہے.

🙌حقیقت یہی ہے آپ کو آپ کی صحیح عبادت ہی کام آئے گی.

مجھے اگر اپنےگھر🏡 میں رکھے قرآنی نسخہ پر دھول نظر آئے تو مجھے اپنے آپ پر رونا چاہیے.😢

👈دنیا 🌎بڑی عجیب ہے

💔جنازے پر جنازہ

💔وفات پر وفات

💔بجلی کڑکنے کی طرح موت کی خبریں

💔فلان ایکسیڈنٹ کی موت

💔فلان بیماری سے

💔فلاں چلتے چلتے چل بسا

👈سب کو مٹی تلے دفنایا

یقینا میرا اور آپکا دن🕗 بھی آنے والا ہے.
👈 اس سفر کی تیاری کرو جس میں واپسی نہیں.🚫

👈 محترم دوست: توبہ کو چھوٹی عمرکے بہانے مؤخر نہ کرو.

👈معاف کرنا قبروں پر کہیں یہ بورڈ نہیں لگا ہے.

👈( صرف بڑوں کیلئے )👉

🌹

🌹قابل غور باتيں🌹

🔽سڑکیں: جام

بازار: بھیڑ ہی بھیڑ

🔽بینک: لائن پر لائن

🔽یونیورسٹیاں: سیٹیں فل

🔽پلے گراؤنڈ🏟: کھچا کھچ بھرے

🔽ہوٹل: بھیڑ ہی بهیڑ

پر افسوس
🔽مساجد🕌: خالی

🍀یا رب رحم فرما'🍀
"یا رب اصلاح کی توفیق دے."
آمین

جب اچھا لگے تو آگے سینڈ⬅ کریں کیونکہ اللہ فرماتا ہے نصحیت کرو وہ مومنوں کو فائدہ پہنچاتی ہے

جزاک اللہ

🔵 ایسی تحریر جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دے 🔵

میں جلدی جلدی آفس سے گھر آیا۔۔ اور اماں کو کھانے کا کہہ کر وضو کرنے چلا گیا۔۔۔ مغرب کا وقت ختم ہونے والا تھا۔۔

جیسے تیسے وضو کیا اور نیت باندھ لی۔۔۔۔۔۔۔ تھکاوٹ کی وجہ سے نماز میں نیند کی جھٹکے آنے لگے.۔۔ بس سجدے میں جاتے ہی نیند (غنودگی) کا جھونکا آ گیا۔۔۔۔

نیند میں عجیب منظر دیکھا۔۔۔
لوگوں کا ہجوم۔۔۔ ہر کوئی یہاں وہاں بھاگ رہا تھا۔۔۔ کچھ لوگ کاغذ تقسیم کر رہے تھے۔۔ میرے پاس آکر بھی کاغذ تھما دیا۔۔ جس پر میرا نام لکھا تھا۔۔

پوچھنے پر بتایا گیا یہ تمہارا اعمال نامہ ہے۔۔ اب جا کر وہاں سامنے جمع کروا دو جہاں باقی سب جمع کروا رہے ہیں۔۔
پھر نام پکارا جائیگا فیصلے کیلئے...
میں نے بھی جا کر کاغذ جمع کروا دیا اور لائن میں واپس آگیا اور اپنے نام پکارے جانے کا انتظار کرنے لگا۔۔۔۔
نام پکارے جانے لگے.۔۔
" فلاں بن فلاں : جنت "
" فلاں بن فلاں : جنت "
اب تیسرے نمبر پر میرا نام پکارا گیا۔۔ میرے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔۔ یا اللہ اب کیا بنے گا۔۔۔
ساتھ ہی فیصلہ بھی سنا دیا گیا " جہنم "

مجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔۔۔۔ دو قد آور لوگ آئے اور مجھے گھسیٹنے لگے۔۔ میں پکارنے لگا رکو رکو.....
۔۔۔ شاید یہ کسی اور کا نام ہوگا۔۔ میرا تو " جنت " والوں میں آنا تھا۔۔۔
مگر مجھے غصے سے خاموش کروا دیا گیا.
" ہمارے ہاں فیصلے میں غلطی کا امکان ہی نہیں "

مجھے جہنم کیطرف گھسیٹا جا رہا تھا اور میں مدد کی بھیک مانگتا جارہا تھا۔۔۔
نہ میں جھوٹ بولتا تھا۔۔۔ نہ دھوکہ فریب دیتا۔۔۔ نہ شراب اور زنا جیسے کاموں میں ملوث تھا۔۔ پھر جہنم کیوں.!!! مگر کوئی سننے کو تیار نہیں تھا۔۔۔

جہنم کی گرمی مجھے محسوس ہونے لگی۔۔ اندھیرے گڑھے میں مجھے پھینکنے کو تیار کھڑے تھے۔۔۔ مجھے اچانک اپنی نماز کا خیال آیا۔۔۔ نماز ۔۔۔۔ نماز ۔۔۔۔ کہاں ہو تم....؟؟؟
نماز بھی خاموش۔۔۔

جہنم کی آگ کے شعلے مجھ سے لپٹنے کو بے چین ہو رہے تھے۔۔۔ اور مجھے جہنم میں دھکّا دے دیا گیا. مجھے جیسے ہی دھکا دیا ایک سفید بزرگ نے فورا میرا ہاتھ تھام لیا اور مجھے جہنم سے باہر کھینچتے ہوئے باہر نکالا۔۔۔
میں ڈر سے کانپ رہا تھا۔۔۔ پوچھنے لگا۔۔ آپ کون ہیں اور مجھے کیوں بچایا.!!!
کہنے لگے میں تمہاری نماز ہوں۔۔ میں غصے سے چلایا ۔۔ اب آرہے ہو جب میں جہنم میں ڈالا جا رہا تھا؟؟؟ اگر عین وقت پر تم نہ آتے تو میں تو چلا گیا تھا جہنم میں۔۔۔۔ پہلے نہیں آسکتے تھے تم؟؟؟
بزرگ کہنے لگے۔۔۔ جیسے تم مجھے تاخیر سے پڑھتے تھے کبھی وقت پر نہیں پڑھا ویسے ہی میں بھی تاخیر سے آیا ہوں۔۔۔۔ کبھی تم نے مجھے وقت پر پڑھا ہی نہیں تو میں وقت پر کیسے آتا۔۔۔۔
میری اکھڑی اکھڑی سانس اب قدرے بحال ہونے لگی۔۔۔

میری ماں نے آکر مجھے سجدے میں ہلایا تو میری آنکھ کھلی۔۔۔
بیٹا خیر ہے؟؟ تم " نماز، نماز پکار رہے تھے سجدے میں۔۔۔ میں حیرت سے خود کو ٹٹولنے لگا کہ میں زندہ ہوں۔۔!!
پسینے سے شرابور۔۔
ماں کے ہاتھوں کو چومنے لگا۔۔۔۔۔ اللہ کا شکر ادا کرنے لگا جیسے دوبارہ نئی زندگی ملی ہو مجھے۔۔.
اور میں نے پختہ ارادہ کیا کہ آئندہ نماز میں کبھی سستی نہیں کروں گا.

اب میں جہاں کہیں بهی جاتا ہوں تو وہاں بھی نماز کی فکر رہتی ہے۔۔۔ کان ہر وقت آذان سننے کو تیار رہتے ہیں ۔۔ اب میں لیٹ نہیں ہونا چاہتا نماز میں۔۔

دوستو ! چاہے دنیا کے کسی کونے میں کیوں نہ ہوں۔۔۔ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں۔۔۔۔۔ زمین یہاں سے وہاں ہی کیوں نہ کر دی جائے۔۔۔ بس یہ یاد رکھنا۔
"نماز اپنے وقت پر ادا کرنا نہ بھولنا"

Sort:  

@therealwolf 's created platform smartsteem scammed my post this morning (mothersday) that was supposed to be for an Abused Childrens Charity. Dude literally stole from abused children that don't have mothers ... on mothersday.

https://steemit.com/steemit/@prometheusrisen/beware-of-smartsteem-scam

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.26
JST 0.040
BTC 101165.24
ETH 3668.48
USDT 1.00
SBD 3.16