Our national hero imran khan..

in #life7 years ago

FB_IMG_1521689806754.jpg
عامر خاکوانی صاحب نے روایتی اور بورنگ قسم کا تجزیہ داغتے ہوئے فرمایا ہے کہ عمران خان کا عامر لیاقت جیسے گھٹیا، بدزبان اور بداخلاق شخص کو تحریک انصاف میں لینے کا فیصلہ انتہائی غلط اور نقصان دہ ثابت ہوگا۔

جس طرح رانجھا رانجھا کرتے ہیر خود اپنے آپ کو ہی رانجھا بنا لیتی تھی، غالبا اسی طرح خاکوانی صاحب بھی عامر لیاقت کی بدزبانی کا تذکرہ کرتے کرتے خود بھی اچھی خاصی بدزبانی کا مظاہرہ کربیٹھے۔

عمران خان سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ روایتی سیاستدانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے غیرروایتی اور ہومیوپیتھک قسم کی سیاست کرتا رہے۔ وہ سیاست جو کہ اس نے ۱۹۹۷ سے شروع کی اور ۲۰۱۰ تک کرتا رہا لیکن اس تمام عرصے میں وہ صرف ایک مرتبہ ایک سیٹ ہی جیت سکا۔

پاکستان کی سیاست کوئلے کی دلالی ہے اور اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان سفید کاٹن کے لباس میں ملبوس ہو کر کوئلے کی دلالی کرے تو اس کا بظاہر یہی مقصد نظر آتا ہے کہ آپ نہیں چاہتے کہ عمران خان کے پاس خاص موقعوں پر پہننے کیلئے بھی کوئی سفید اجلا سوٹ باقی رہے۔

ملک کے تمام بڑے میڈیا گروپس نوازشریف کے ہاتھوں بک چکے، اے این پی، ایم ایم اے اور پیپلزپارٹی سمیت تمام بڑی جماعتیں ضرورت پڑنے پر نوازشریف کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں، بیوروکرسی سے لے کر اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور حلقوں تک، نوازشریف کے وفادار نظر آئیں گے۔

ایسے میں عمران خان کے پاس سوائے اللہ کی مدد اور زمینی حقائق کے اور بچتا کیا ہے؟
ویسے عامر لیاقت پر الزام کیا ہے؟ وہ چرب زبان ہے، بدتمیز ہے، گھٹیا انداز گفتگو ہے؟؟؟ یہ سب خصوصیات تو عطا الحق قاسمی جیسوں میں بھی پائی جاتی ہیں۔ یہ خصوصیات بالعموم پاکستان کی سیاست اور میڈیا، دونوں میں کامیابی کیلئے ضروری تصور ہوتی ہیں اور اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں۔

میری عامر لیاقت سے کوئی خاص توقعات نہیں۔ توقعات ہیں تو عمران خان سے۔ اگر تبدیلی آئے گی تو وہ اس وجہ سے آئے گی کہ اوپر عمران خان موجود ہے، اس وجہ سے نہیں کہ پارٹی میں عامر لیاقت ہے یا نہیں۔

اس کی ایک واضح مثال پرویزخٹک کی ہے۔ تحریک انصاف میں آنے سے قبل پرویز خٹک بھی کئی جماعتیں بدل چکا تھا اور سیاسی طور پر اس کی وجہ شہرت زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن بطور وزیراعلی اس کی کارکردگی اگر مثالی نہیں تو کم از کم پاکستان کی تاریخ میں سب سے اچھی ضرور ہے۔

باٹم لائن یہی ہے کہ تبدیلی صرف اور صرف عمران خان کی ذات سے منسلک ہے، اگر وہ کامیاب ہوتا ہے تو چاہے عامر لیاقت بھی اس کی ٹیم میں کیوں نہ ہو، وہ ڈیلیور کروا کر دکھائے گا۔

عمران خان کا اب تک کا ٹریک ریکارڈ یہی کہتا ہے، چاہے وہ کرکٹ میں ہو، شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر ہو یا خیبرپختون خواہ کی پرفارمنس۔

وہ اوسط درجے کے لوگوں سے غیرمعمولی پرفارمنس نکلوانے کی صلاحیت رکھتا ہے!!! ا

Sort:  

You have received an upvote from @nicestbot. I am an automated curation bot trying to make minnows happy.

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.25
JST 0.038
BTC 102607.71
ETH 3229.14
SBD 5.18