خواب اور انکی تکمیل

in #life7 years ago (edited)

خواب اور انکی تکمیل

ہم میں سے ہر کوئی کامیاب ہونا چاہتا ہے مگر کیوں نہیں ہو پاتا؟ ہر کوئی خواب دیکھتا ہے مگر انکو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا پاتا.
کوئی اچھی نوکری حاصل کرنا چاہتا ہے تو کوئی کامیاب بزنس مین بننا چاہتا ہے لیکن اکثر ناکام رہتے ہیں. حتیٰ کہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سے باصلاحیت لوگ بھی ناکام رہتے ہیں.
ہمارے معاشرے میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک وہ جو صرف کچھ کرنے کے خواب دیکھتے ہیں. اور دوسرے وہ جو بلکل ہی مایوسی میں گرے ہوئے ہیں اور ہر وقت حالات کا رونا روتے رہتے ہیں اور کچھ بڑا کرنے کو ناممکن سمجھتے ہیں.
آج ہم اول الذکر کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں. سب سے پہلے تو یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اللہ پاک نے ہر انسان کو کامیاب ہونے کے لئے پیدا کیا ہے. اللہ آپ کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے. اور اگر آپ ناکام رہتے ہیں تو یہ آپ کے اعمال کا نتیجہ ہی ہو سکتا ہے.
خواب دیکھنا اچھی بات ہوتی ہے مگر انہیں حاصل کرنے کے لئے خوابوں کو اہداف و مقاصد میں تبدیل کرنا ضروری ہے. Goals and Targets کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ امریکن بزنس مین Mark H. McCormack نے اپنی کتاب What they don't teach you at Harvard Business School میں ایک سٹڈی رپورٹ کا ذکر کیا ہے جو کی ہاورڈ یونیورسٹی میں 1989-1979 کے درمیان کروائی گئی. رپورٹ کے مطابق ایم.بی.اے پروگرام کی پاسنگ آوٹ تقریب میں گریجوایٹس سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ لوگوں نے اپنے مستقبل کے اہداف و مقاصد کا واضح تعین کر کے انہیں حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر کے اس لکھ رکھا ہے؟ تو اس سوال کا جواب کچھ یوں تھا
1_ صرف %3 لوگوں نے اپنے اہداف کا واضح تعین کر کے انہیں لکھ رکھا تھا
2_ 13%لوگوں نے کا تعین تو کر رکھا تھا مگر تحریر نہیں کیے تھے
3_ 84% لوگوں کے کوئی بھی مخصوص Goals نہیں تھے
دس سال بعد ہاورڈ نے اس کلاس کے تمام ممبران کا انٹرویو کیا تو نتیجہ یہ تھا
وہ %13 جن کے اہداف تو تھے مگر تحریر شدہ نہیں تھے انکی آمدن ان %84 لوگوں سے اوسطً دوگنا زیادہ تھی جو بغیر کس ہدف کے کام کر رہے تھے
وہ %3 جن کے پاس واضح اور تحریرشدہ اہداف تھے انکی آمدن باقی %97 سے اوسطً دس گنا زیادہ تھی.
ان تمام لوگوں کے درمیان فرق صرف اہداف کی کلئیرٹی کا تھا. قران پاک کی ایک آیت کا مفہوم ہے کہ کیا انسانوں کو بلامقصد ہی پیدا کر دیا گیا ہے.
ہدف کے تعین کے بغیر کام کرنا اوسط درجے کی کامیابی دیتا ہے. اہداف و مقاصد کا واضح تعین کر کے انہیں لکھ لینا آپ کے لئے ڈرائیونگ فورس بن کر آپ کے رویہ پر اسرانداز ہوتا ہے اور آپ کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں.

#عامر_منیر

Sort:  

Congratulations @aamirmunir! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :

You made your First Comment
You got a First Reply
Award for the number of upvotes

Click on any badge to view your own Board of Honnor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here

If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

By upvoting this notification, you can help all Steemit users. Learn how here!

Congratulations @aamirmunir! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :

You published your First Post
You got a First Vote

Click on any badge to view your own Board of Honnor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here

If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

By upvoting this notification, you can help all Steemit users. Learn how here!

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.20
JST 0.033
BTC 93762.05
ETH 3095.20
USDT 1.00
SBD 3.01