Mansoor Ahmad The Hero.

in #hockey7 years ago

1994کا وہ تاریخی حملہ کبھی نہیں بھولوں گا جب ہالینڈ کے جیرون ڈیلمی اپنے ہاتھوں میں ہاکی کو تلوار کی طرح لہراتے فائنل پنلٹی سٹروک پھینکنے آرہے تھے، میرا جسم کانپ رہا تھا، میں نے آنکھیں بند کرلیں اور پھر ایک شور اٹھا پاکستان عالمی چیمپیئن بن گیا۔ گول کیپر منصور احمد نے پش روک کر پاکستان کو عالمی چیمپیئن بنوا دیا۔ کتنے بدقسمت لوگ ہیں یہ ویلن اس دھرتی پر راج کر رہے ہیں، کھا رہے ہیں،غرا رہے ہیں اور ہیروز خاموشی سے مرتے جا رہے ہیں، جن کی وجہ سے پاکستان کو عالمی برادری میں عزت ملے، وہ علاج نہ ملنے پر سسک سسک کر مر جائیں اور جو ڈاکو اس ملک کے وسائل لوٹیں، وہ نزلے کا علاج کرانے باہر جائیں اور اپنی جعلی علاج کی تصویریں ریلیز کریں۔ وطن سے محبت کرنے والے کب تک اس طرح کسمپرسی میں مریں گے۔ منصور احمد ہم شرمندہ ہیں تم لٹیرے ہوتے تو ہم تمہیں عزت دیتے، دولت دیتے، وزیر بناتے، سینیٹر بناتے، تمہارا جرم وفا ہے اس کی بھی سزا ہے۔ اللہ تمہارے درجات بلند کرے۔ جنت کی بہاریں دیکھو۔ حضور پاکؐ کی شفاعت نصیب ہو۔ ہم یہی کہہ سکتے ہیں، یہی دے سکتے ہیں۔ ہمارے پاس بس یہی بچا ہے، ورنہ دھرتی کے لٹیرے سب کچھ لوٹ کر آج اس دھرتی کو ہی چیلنج کر رہے ہیں۔

images.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.26
JST 0.039
BTC 100693.54
ETH 3647.21
USDT 1.00
SBD 3.13