Contest: Meet my pet،paaro, Pakistan

السلام علیکم ،

خوبصورتی کسے پسند نہیں ہوتی ۔مجھے بھی خوبصورتی بہت پسند ہے۔ اور بچے خوبصورتی کا دوسرا نام ہوتے ہیں۔ چاہے انسان کا بچہ ہو تو بھی خوبصورت ہی لگتا ہے۔ اور چاہے جانور کا بچہ ہو تو بھی اتنا ہی پیارا لگتا ہے۔ خاص طور سے بلی کے بچے۔
میں نے اپنی بہن سے ایک بہت ہی خوبصورت سا بلی کا بچہ لیا تھا۔ میری بہن نے کافی ساری پرشین ملیاں اپنے گھر میں پالی ہوئی ہیں۔ اور وہ لوگوں کی چاہت پر ان کو دی بھی دیتی ہیں۔ میرے بچے بلیوں کے بہت شوقین ہیں ۔اس لیے میں نے اپنے بچوں کی خواہش پر اپنی بہن سے ایک بچہ اڈاپٹ کیا۔
مجھے وہ بلی کا بچہ نہیں بلکہ اپنا بچہ لگتا ہے ۔کیونکہ وہ اتنا معصوم ہے کہ اس کی معصومیت پہ ہی ہر وقت مسکراہٹ اتی رہتی ہے۔

پارو

ہم نے اپنی بلی کے بچے کا نام بارو رکھا ہے۔ کیونکہ ہر وقت اس کے اوپر پیار ہی اتا ہے اس لیے اس کو ہم پارو کہتے ہیں۔

20250210_083008.jpg

پارو کی ماں بھی بہت خوبصورت ہے ۔اور اس کے ایک وقت میں تین رنگے بچے ہوئے سفید، کالا ،اور براؤن ۔جن میں سے ہم نے بارو کو چنا جو کے سفید رنگ کی ہے

پارو اپنی ماں اور بہن بھائی کے ساتھ

20250210_083102.jpg

ویسے تو مجھے پاروں کو اپنے گھر لے کر اتے ہوئے دکھ ہو رہا تھا۔ کیونکہ میں اس کو اس کی ماں سے دور کر رہی تھی۔ مگر میں نے دھیان دیا کہ اس کی ماں بھی اب اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتی۔

پارو کا شوق

20250210_083049.jpg

20250210_083022.jpg

پاروں کی ادائیں اتنی معصوم اور پیاری ہیں کہ ان کو دیکھ کر ہر وقت دل چاہتا ہے کہ پاروں کو گود میں اٹھا لیا جائے۔مگر وہ اپنی شرارتوں میں اتنی مگن ہوتی ہے کہ اس کو اٹھاتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں ناراض نہ ہو جائے۔کوئی بھی لٹکتی ہوئی رسی، دوپٹہ یا شاپر ہو پر ہو اس سے ضرور کھیلتی ہے۔ اس کو لٹکی ہوئی چیزیں بہت پسند اتی ہیں۔
اس کے علاوہ ایسی کوئی چیز جس میں اس کا پنجا چپک جائے وہ ضرور اس کو نوچتی اور کھسوٹتی ہے۔ خاص طور سے ہمارا صوفہ اس کی پنجوں کی زد میں ضرور اتا ہے۔ اس کے علاوہ میرے شوہر کی موٹر سائیکل کی سیٹ بھی پارو کے پنجوں سے ہی سفید ہو چکی ہے اچھی خاصی سیٹ میں سوراخ ہو چکے ہیں۔

میرے بیٹے کی تو سمجھو پارو کے اندر جان ہے۔ کیونکہ اگر بارو تھوڑی دیر اس کو نظر نہ ائے یا وہ اس کے ساتھ تھوڑی دیر نہ کھیلے تو وہ بے چین ہو جاتا ہے۔ اور پریشان ہو کے سب کام چھوڑ دیتا ہے اور بارو کی تلاش میں لگ جاتا ہے حالانکہ پارو کو چھپنا بہت پسند ہے اکثر و بیشتر وہ میز کے پیچھے، کرسیوں کے نیچے اور کرسیوں کے اندر گھس کے چھپ جاتی ہے ۔مگر میرا بیٹا جب تک اس کو تلاش نہ کر لے اس کی تسلی نہیں ہوتی۔

20250210_083035.jpg

پارو اور اس کا بھائی

20250210_082930.jpg

پارو اور اس کا بھائی جڑواں ہے۔ دونوں میں صرف ایک فرق ہے کہ اس کے بھائی کی انکھوں میں تکلیف ہے۔ اور پارو بہت پیاری ہے ۔میرا بیٹا تو دونوں کو لینے کی ضد کر رہا تھا۔ مگر میری بہن نے اس کے بھائی کو دینے سے انکار کر دیا ۔کیونکہ وہ اس کا علاج کروا رہی تھیں ۔اس کی انکھوں کی تکلیف کے لیے اس کو روز ڈاکٹر کی طرف لے کے جانا پڑتا تھا۔

DVAkPJXe6RxY48CySGyMgEaH7xWm9auoxRDyQFokNcFFFB3eXSkbSjGnnXDyMrkBmgprDgmVgCY36M.gif

AmRc67RgYaWTCbCd1L4AQP82AFWYYzZC15DpSZWeSYgzVNWJGK9QtKXc3zTNiAW4wgo8btkvV4YYSXh7zFvV4hS4QN4eK3GQC97CbfwPZxekuLpaigsjD7DpvhU1k3KXkBKsjLXATbP8C9wj5WMmu9WXnApczADt.png

امید کرتی ہوں کہ اپ کو ہماری پالتو پارو بہت پسند ائی ہوگی شکریہ۔

میں کچھ خاص کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔
@santamorilo,@tykay091,@samima1

Sort:  

পারো এবং তার পরিবারের সঙ্গে আপনার সুন্দর অভিজ্ঞতা শেয়ার করার জন্য ধন্যবাদ। সত্যি বলতে, পারো এত সুন্দর এবং মিষ্টি যে, তাকে দেখতে ও ভালোবাসতে মন চায়। তার আদুরে আচরণ এবং খেলাধুলার ধরন সত্যিই মনোমুগ্ধকর। আপনার ছেলের সাথে তার বন্ধুত্ব সত্যিই অসাধারণ। একটি ছোট প্রাণী, কিন্তু তার কাছে সত্যিই অনেক ভালোবাসা এবং আনন্দ রয়েছে।

আমি সত্যিই আপনার গল্পটি উপভোগ করেছি এবং এটি আমাকে আমার নিজের পোষা প্রাণীর কথা মনে করিয়ে দিয়েছে। আশা করি, পারো এবং আপনার পরিবার সবসময় ভালো থাকবে। ধন্যবাদ আবারও, এবং শুভকামনা রইলো।

پارو ہم سب کی لاڈلی ہے اور میرے بیٹے کی تو جان اس کے اندر ہی رہتی ہے۔اپ کی خوبصورت الفاظ کا بہت شکریہ۔

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.25
JST 0.035
BTC 97827.50
ETH 2688.37
SBD 2.96