NIGHT PHOTOGRAPHY CONTEST | CAPTURING THE NIGHT | WEEK 17،Pakistan
السلام علیکم ،
تصویر نمبر ایک
سردی کی شدت میں بون فائر کرنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے۔ہم لوگ اکثر رات کے وقت میں اگ کا الا وجلا کے اس کے ارد گرد بیٹھ جاتے ہیں اور اپس میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں۔یہ تصویر بھی ایک ایسے ہی موقع کی لی ہوئی ہے جب ہم لوگ رات کو سب جمع ہو گئے اور لکڑیاں جلا کے اس کے ارد گرد بیٹھ کے اپنی دن بھر کی رداد ایک دوسرے کو سنانے لگے کہیں کوئی بچہ مزاحیہ لطیفہ سنا دیتا تو کوئی دلچسپ واقعہ سنا کے دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا کام کر رہا تھا۔
تصویر نمبر دو
گھومنا پھرنا میری فطرت میں شامل ہے یہ تصویر میں نے اس وقت لی جب پچھلے سال بچوں کو سیر کروانے کے لیے اٹلی کے دورے پہ گئے وہاں پر مختلف مقامات پہ گھومتے ہوئے مختلف مقامات کی تصاویر لیتے ہوئے میرے ذہن میں ہرگز یہ نہیں تھا کہ یہ تصاویر میں اسٹیمیٹ پر پوسٹ کروں گی مگر اج مجھے اپنی یہ تصاویر اپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوئی۔رات کے وقت میں اؤٹنگ کے لیے باہر نکلے ہوئے تھے تو خوبصورت اور بلند و بالا عمارات کی تصاویر لیتے ہوئے مجھے بہت دلچسپی محسوس ہو رہی تھی وہاں پر سیاحوں کا کافی رش تھا۔
میرے مدعو کیے ہوئے افراد۔
Okay, so take the kids for a walk, and you choose Italy. Doo you live in Pakistan? I mean, if you do, you have a great interpretation of "going for a walk". I want to be you, and maybe I would go see @wakeupkitty, for a walk. =D
ہمیں پچھلے سال اٹلی جانے کا اتفاق ہوا تھا ۔وہ بھی میرے شوہر کی بہن کی وجہ سے اور یہ وہیں کی تصویر ہے۔
Never been there. I heard it is one of the most beautiful country in the world. Maybe some day.