Weekly Contest, "Playing photographer #7
السلام علیکم ،
کچھ دن پہلے میرا اپنے بچوں کے لیے عید کی شاپنگ پہ جانے کا اتفاق ہوا۔ میں نے الفتح سے کچھ گروسری بھی کرنی تھی اور ساتھ ہی اس کے شاپنگ مال میں سے بچوں کی کپڑے بھی خریدنے تھے اس لیے پہلے الفتح چلی گئی۔
یہ ایک بہترین شاپنگ سٹور ہے کسی بھی قسم کی گروسری کی ضرورت ہو اپ اس سٹور پہ چلے جائیں یہاں پر اپ کو ہر چیز کی تمام ورائٹی مل جائے گی۔ مجھے اپنے شہر کا یہ گروسری سٹور بہت پسند ہے اس لیے میں اکثر و بیشتر اپنے شوہر کے ساتھ اور بچوں کو لے کر اس گروسری سٹور چلی جاتی ہوں۔
گروسری سے فارغ ہو کر ہم زن ہاؤ(xynhao) شاپنگ مال چلے گئے اور وہاں سے بچوں کی عید کے کپڑوں کی شاپنگ کی۔
میری بڑی بیٹی کے سر میں بہت درد تھا اس لیے وہ بیٹھ گئی اور بیٹا میرے ساتھ اپنے کپڑے سلیکٹ کرتا رہا۔وہاں سے فارغ ہو کر ہم بچوں کو تفریح کے لیے سینما کی طرف لے گئے۔مگر افسوس جو مووی ڈسپلے پہ لگی ہوئی تھی وہاں پہ سینما ہال میں اس کی سیٹیں بک ہو چکی تھی اور ہمیں اس مووی کو سینما میں دیکھنے کا اتفاق نہ ہو سکا مجبورا ہم نے اس کو نیٹ پہ دیکھنے کا فیصلہ کیا۔Mufasa ایک بہترین مووی ہے جو کہ بچوں کے ساتھ سینما میں دیکھنے کا مزہ الگ ہی انا تھا۔
ایک بہترین دن اور مصروف ترین دن گزار کے ہم گھر واپس اگئے اور خدا کا شکر ادا کیا کہ اس نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے اور ہم ان نعمتوں سے مستفید ہوتے ہیں۔
میری پوسٹ پڑھنے کا بہت شکریہ میں اپ سب کی بہت شکر گزار ہوں کہ اپ کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے میں اج اس مقام پر ہوں۔میں اس مقابلے میں اپنے اسٹیمیٹ کے کچھ ساتھیوں کو دعوت دیتی ہوں۔
Terimakasih atas undangannya temanku, semoga anda beruntung ya
Greetings @hafsasaadat90
The photos shared are not related to the theme of the contest.
یہ سب۔ ایک ہی جگہ کی تصاویر تھیں اس لیئے میں نے شیئر کیں۔