Weekly Contest, "Playing photographer #2 Clock" / "Playing to be a Photographer #2 Clock". Pakistan
السلام علیکم ،
گھڑی
اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی
دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
گھڑی ایک ایسا نایاب شاہکار ہے جو انسان کو غافل ہونے سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔وقت کی پابندی کا احساس اجاگر کرنے میں گھڑی اہم کردار ادا کرتی ہے۔وہ شخص جو وقت کی قدر نہیں کرتا ،وقت بھی اسے بھول جاتا ہے اور وہ گردش زمانہ میں بھٹکتا پھرتا ہے۔
ایک زمانہ تھا جب لوگ اپنے گلے میں گھڑی لیکر گھومتے تھے۔ ایک لاکٹ کی مانند گھڑی کو ہمہ وقت ساتھ رکھنا ایک زمہ داری کا حساس اجاگر کرتا تھا۔مگر وقت آہستہ آہستہ آگے بڑھا اور گھڑی گردن میں لٹکنے ے بجائے ہاتھ اور دیوار کی زینت بن گئ۔ دیکھا جائے تو یہ بھی ایک اچھی تبدیلی تھی۔ اور گھڑی پھر بھی ساتھ ہوتی اور انسان وقت کا احساس رکھتا اور ہر کام کو پابندی سے انجام دیتا۔
مگر آج کل گھڑی صرف موبائل فون کے اندر ہی ملتی ہے۔ لوگ اپنے گھروں ،دکانوں،اداروں سے گھڑی کو لٹکانے کا رواج ختم کر رہے ہیں۔اس سے وقت گزرنے کا احساس ہی ختم ہوتا جارہا ہے۔
جو لوگ وقت کے ساتھ چلنا جانتے ہیں کامیابی ہمیشہ انکی منتظر رہتی ہے۔
سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
وقت کبھی کسی کے لیئے نہیں رکتا ۔بعد میں کف افسوس ملنے سے بہتر ہے اپنے قیمتی وقت کو صحیح طور سے استعمال کریں۔
تعلیمی اداروں میں جو چیز سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے وہ گھڑیال کا صحیح جگہ پے ہونا ہوتا ہے۔ ایسا مقام جہاں گھڑی لٹکائ جائے وہ سب کے لیئے با آسانی نظر میں آنے کی جگہ ہو۔ خاص طور پے بچوں کو وقت کی پابندی کا احساس دلانا بہت ضروری ہوتا ہے۔
طلبہ مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور اگر معمار کو ہی پابندی وقت کا حساس نہ ہو تو باقی عمارت کیسے وقت پر پر تیار ہوگی۔
غافل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے منادی
گردوں نے گھڑی عمر کی ایک اور گھٹا دی
کچھ لوگ اپنی زندگی بے مقصد ہی گزار دیتے ہیں۔ اور یہ تکلیف دہ المیہ ہے۔کچھ لوگ صرف ہنسی کھیل میں زندگی کو گزارنا اپنا مقصد بنا لیتے ہی۔ جبکہ یہ زندگی انسان کے پاس اس کے رب کی امانت ہے۔ اور وہ اپنی امانت ایک خاص مدت کے بعد واپس لے لیگا۔ اور اس کے بارے میں سوال بھی پوچھے گا۔ اور اس وقت یہ خواہش بیدار ہوگی کہ کاش گزرا ہوا وقت دوبارہ واپس مل جائے اور ہم سب کام صحیح سے انجام دے سکیں۔ مگر اسوقت تو صرف
اب پچھتائے کیا ہووت
جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
والا معاملہ ہی رہ جاتا ہے۔
مچھے اپنے گھر میں گھڑی کی موجودگی بہت پسند ہے۔ اور میں نے اس وجہ ہی سے اپنے بچوں کے کمرے میں انکے مزاج کے لحاظ سے گھڑی کو سجایا تھا۔ تاکہ جو چھوٹے بچے ابھی ٹائم دیکھنا سیکھ رہے ہیں وہ بھی دلچسپی سے سیکھیں۔ور وقت کی قدر کو پہچانیں۔
میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنا نقطہ نظر آپ کو صحیح طور پے بتا سکی ہوں۔
شکریہ
آخر میں کچھ خاص لوگوں کو اس مقابلے میں شرکت کے لیئے انوائیٹ کروں گی۔
Greetings @hafsasaadat90
Wall clocks are popular, they will never go out of style.
Thank you for joining the contest.
Participant #3