LANDSCAPE/SEASCAPE PHOTOGRAPHY AND ART CONTEST WEEK #222 , farm
السلام علیکم ،
پچھلے دنوں میرا فارم پے جانے کا اتفاق ہوا۔ آجکل چونکہ سردی کی آمد ہے لہذا ایک پرسکون خاموشی کا راج ہے۔ کھیت ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں کسان اور کھیتی باڑی سے متعلق لوگ ہی جاتے ہیں۔ایسے میں مجھے یہ منظر بہت پسند آیا۔
شروعات میں باڑھ لگائ گئ ہے جڑی بوٹی کی جوکہ Santa Maria Feverfew
کہلاتا ہے۔
اسکو مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے ۔جن میں ملیریا،اسہال،جوڑوں کا درد وغیرہ شامل ہیں۔ویسے یہ ایک خطرناک پودہ ہے جس کو لوگ پسند نہیں کرتے ۔مگر اسکے فوائد کے پیش نظر کسان برادری فصل کی حفاظت کے لیئے اسکو لگاتی ہے۔ کیونکہ جانور اس پودے سے اپنے آپ کو بچاتے ہیں ۔اور اس طرح کھیت بھی نقصان سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔
سب سے آخر میں آپکو وہاں موجود بانس کے پودے کی تصویر دکھاتی ہو جوکہ ایک بہت فائدے مند پودہ ہے۔ اسکو زیادہ تر کھیت کی دیوار بھی کہا جاتا ہے۔ اس پودے کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کی جڑ کو پیس کے اگر ان بچوں کو کھلائ جائے جن کا قد بڑھنا رک گیا ہے۔ تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اور رکا ہوا قد تیزی سے بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔
میری آج کی پوسٹ یہاں پر تمام ہوئ۔
شکریہ
میری خواہش ہے کہ
@uzma
@abdullah
@maazmoid123
اس مقابلے میں ضرور شریک ہوں۔