Contest] Bucket List of 2025!, Pakistan

in WORLD OF XPILARlast month

السلام علیکم ،

میں آج پھر آپ کے پاس ہوں اپنی نئی پوسٹ کے ساتھ ۔میری ایسی خواہشات جو کہ میں چاہتی ہوں کہ 2025 میں پوری ہو جائیں۔ان میں بہت ساری خواہشات شامل ہیں۔

بقول شاعر

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

بہت نکلے میرے ارماں۔ ، لیکن پھر بھی کم نکلے

مجھے تو ایسے لگتا ہے جیسے زندگی خواہشات کا ہی دوسرا نام ہے۔ انسان خواہشات کا ڈھیر لے کے پیدا ہوتا ہے اور اسی ڈھیر میں ہی دب کے مر جاتا ہے۔

تو کچھ ایسا ہی حال ہمارا بھی ہے۔ ہر خواہش ایسی لگتی ہے جیسے کہ اگر پوری نہ ہوئی تو شاید زندگی ادھوری رہ جائے ۔اور ہر خواہش ہی بہت ضروری ہوتی ہے مثلا۔

میری اور میرے شوہر کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ, اللہ تعالی ہمیں ہمارا اپنا گھر عطا فرما کے اس میں خیر و عافیت اور خوشیوں کے ساتھ رہنا نصیب فرمائے. امین۔

Screenshot_20250122-082007_Google.jpg
Source

نئے گھر میں جانے سے پہلے ہی بچوں کو نئے تعلیمی اداروں میں داخل کروانا ہماری دوسری بڑی خواہش ہے.تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت بہترین طریقے سے ہو سکے۔

Screenshot_20250122-082207_Google.jpg
Source

مجھے بڑا فرج لینے کی بہت عرصے سے خواہش ہے۔ اگر اللہ نے چاہا تو انشاءاللہ بڑا فرج بھی خریدوں گی۔کیونکہ یہ میرے علاوہ میرے بچوں کی بھی خواہش ہے۔

Screenshot_20250122-082357_Google.jpg
Source

ہمارے ڈرائنگ روم کے صوفے بہت پرانے ہو گئے ہیں ان کو بھی بدلنا اور ان کے ساتھ مزید نیا فریجر لانا بھی میری خواہشات کی لسٹ میں شامل ہے۔

Screenshot_20250122-082749_Google.jpg
Source

** اپنے گھر میں ایک بہت بڑی دعوت رکھنے کا شوق بھی میرے دل میں کافی عرصے سے پنپ رہا ہے۔ مگر کبھی پیسے کی تنگی اور کبھی جگہ کی تنگی، مجھے اپنے گھر میں مہمان داری کرنے سے روک دیتی ہے۔ میری بڑی خواہش ہے کہ جب ہم اپنے گھر کے مالک ہو جائیں تو، ہم اپنے گھر میں ایک گرینڈ فنکشن رکھیں. جس میں سب مہمانوں کو بلا سکیں۔ اور ان کی بہترین خاطرداری کر سکیں۔**

Screenshot_20250122-083130_Google.jpg
Source

** میرا بیٹا ماشاءاللہ 17 سال کا ہونے والا ہے۔ اور میرا اس سے وعدہ ہے کہ اگر اللہ نے چاہا تو میں اس کو 125 موٹر سائیکل لے کر دوں گی. دیکھا جائے تو موٹر سائیکل چلانا میری اپنی بھی خواہش ہے. مگر چونکہ میں پردہ کرتی ہوں, اس لیے میرے لیے موٹر سائیکل چلانا ذرا مشکل کام ہے .مگر میں اپنی خواہش کو اپنے بیٹے کی شکل میں پورا کرنے کے لیے دل و جان سے راضی ہوں۔ اللہ نے چاہا تو انشاءاللہ میں اپنے بیٹے کی 125 پہ سفر کر کے اپنی خواہش کو پورا ضرور کروں گی. امین۔**

Screenshot_20250122-083313_Google.jpg
Source

ایک اور بڑی خواہش جو کہ میرے ساتھ میری بیٹی کی بھی ہے۔ وہ یہ کہ اس کا اپنا الگ کمرہ ہو۔ جس کو وہ میرے ساتھ مل کے اپنی مرضی سے سجائے۔ میں خود بھی ایسے ہی چاہتی ہوں کہ، سب بچے اپنے مرضی سے اپنے اپنے کمرے کو سجائیں۔ اور اس میں اپنی پسند کی چیزیں لے کر ائیں۔ مجھے اپنی ذات کے لیے کبھی کچھ نہیں پسند ایا۔ مگر اپنے بچوں، اپنے شوہر، اور اپنے رشتہ داروں کے لیے بہت کچھ کرنے کو دل چاہتا ہے۔

Screenshot_20250122-083451_Google.jpg
Source

میری خواہشات کی فہرست بہت لمبی ہے جگہ کم پڑ جائے ۔مگر میری خواہشات کی فہرست نہ پوری ہو۔ میری دعا ہے کہ، اللہ تعالی سب لوگوں کی تمام خواہشات پوری کرے۔ اور جو شخص جو خواہش کرے اس کو با احسن اور خوبی پوری کرے۔ امین۔

3W72119s5BjVs3Hye1oHX44R9EcpQD5C9xXzj68nJaq3Ce7kLXgBmFYu3ymFp1eBZjB2uVoHTMEwWr38oBYbAY5nPi3vFt5NcXd4Eyi9ShKbsQ6E9LzpJS.png

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErLt9dRqua53VFhNuQvagEHizDPbRVkfgPtA4yP9rPvbixUk6esfGRvY18Vytm38PduFL19e1TAgxnBGUSLmdHC1UuSBjpU7cJRT.gif
@suryati,@sanakhan,@khursheedanwar,@faisal اپ لوگوں کی 2025 میں خواہشات کی کیا لمٹس ہیں ہمارے ساتھ شیئر ضرور کریں۔

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.24
JST 0.034
BTC 96135.63
ETH 2796.94
SBD 0.66