Siz Weekend Diary Game || 29_5_2022_ || 10% to siz-official || Club5050 By hammad44 🌹

in Steem Infinity Zone3 years ago

اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے سلام کیسے ہیں آپ سب لوگ امید کرتا ہوں اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سے سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خیر خیریت سے ہونگے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_2022529201043171.png

🌹اج کی صبح🌹

آئیے بڑھتے ہیں میرے گزرے ہوئے دن کی طرف آج صبح اذانِ فجر کے وقت مجھے بھائی نے اٹھایا میں اٹھا کپڑے چینج کیئے اس کے بعد گھوڑا گاڑی تیار کی اور پھر ہم دونوں بھائی گاؤں پہنچے اس وقت اجالا ہو رہا تھا تو ہم نے کام شروع کر دیا تقریباً ایک گھنٹے تک محنت مزدوری کی اس کے بعد سامان گھوڑا گاڑی پر لوڈ کیا اور میں وہ سامان لے کر ساتھ والے شہر چلا گیا وہاں پر سامان بیچا اور اس کے بعد گھر کی طرف واپس آ گیا

IMG_20220529_083611.jpg

💫 مرغوں کی دیکھ بھال 💫

گھر پہنچنے کے فوراً بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا کیونکہ مجھے مرغوں سے بہت پیار ہے میں خود بعد میں کھا لیتا ہوں لیکن انہیں پہلے کھلاتا ہوں تو میں نے ان کے لیے آٹا بنایا پہلے بڑے مرغوں کو اٹا کھلایا اس کے بعد گندم کہ دانے ڈالے پھر پانی دیا اس کے بعد چھوٹے بچوں کے دیکھ بھال میں لگ گیا انہیں پہلے آٹا کھلایا اس کے بعد ان کے اگے منگی ڈالی پھر باجرہ ڈالا اس کے بعد پانی بھر دیا اور ان کا کام مکمل ہو گیا

IMG_20220529_074949.jpg

🌻دن بھر کی مصروفیات🌻

یہ کام مکمل کرنے کے بعد میں نے ناشتہ کیا اس کے بعد میں اپنے چچا کے گھر چلا گیا کچھ دیر وہاں بیٹھا رہا گپ شپ کی پھر میں اور میرا ایک کزن ہم فالودہ کھانے کے لیے چلے گئے فالودہ والا ہمارے گھر کے بلکل قریب ہے ہم نے اسے سے کھایا پھر میں گھر واپس آیا تو دوکان پر جانے کا وقت ہو چکا تھا تو میں جلدی سے نہایا پھر میں اور میرا استاد ہم دوکان کی طرف روانہ ہو گئے

IMG_20220529_083648.jpg

ہم وہاں پہنچے تو چائے کا آرڈر دیا کیونکہ جب تک دوکان پر پہنچ کر ہم لوگ چائے نہ پی لیں تو کام نہیں ہوتا جب چائے پہنچی تو ہم نے چائے پی اور پھر میرے استاد محترم نے مجھے کہا کہ موبائل رکھ دو اور کام کی طرف توجہ دو پھر ہم موبائل رہیئر کرنے بیٹھ گئے ہم نے ایک موبائل سیٹ کرنا تھا جس کا سگنل کا مسلہ تھا وہ سگنل نہیں دے رہا تھا تو ہم نے وہ سیٹ کیا پھر دوپہر کا وقت ہو گیا

IMG_20220523_123450.jpg

میرے استاد نے ایک شادی پر جاناں تھا مگر میرا دل نہیں کر رہا تھا تو استاد کے ساتھ نہیں گیا مگر مجھے بھوک لگ رہی تھی تو میں قریبی ایک ہوٹل پر پہنچا اور وہاں سے میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اس کے بعد دوکان پر واپس آیا اور موبائل یوز کرنے بیٹھ گیا تھوڑی دیر بعد میرے کچھ جاننے والے آ گئے انہوں نے موبائل لینا تھا اور وہ ماڈل میرے ایک دوست کی دوکان پر پڑا تھا تو میں نے وہاں سے لے کر انہیں دیا پھر کام کرنے بیٹھ گیا

IMG_20220528_135004.jpg

تھوڑی دیر گزری تو بجلی چلی گئی پھر میں ساتھ دوستو کے ساتھ گپ شپ کرتا رہا ساتھ ساتھ بجلی کا انتظار بھی تھا جب بجلی آئی تو تھوڑی دیر بیٹھ کر کام کیا اور پھر موسم خراب ہو رہا تھا تو استاد محترم نے کہا آج جلدی چھٹی کر لیتے ہیں ہم گھر کی طرف آ رہے تھے تو بازار میں میں نے اپنے ایک دوست کو کچھ پیسے دینے تھے تو ہم سیدھا اس کی دوکان پر پہنچے اسے پیسے دیئے اور پھر گھر واپس آ گئے

IMG_20220529_195220.jpg

گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنے چھوٹے کزن کو بلایا اور اسے اپنا ڈی ایس ایل کیمرہ دیا اور ہم اپنے مرغوں کہ ساتھ تصویریں بنانے لگ گئے مگر میرے کزن سے کیمرہ نہیں چل رہا تھا تو میں نے اپنا موبائل اسے دیا اور پھر اس نے میری میرے مرغوں کے ساتھ چند تصویریں اور ویڈیوز بنائی اس کے بعد میں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال میں لگ گیا انہیں کھلایا پلایا

IMG_20220529_195815.jpg

اس کے بعد موسم بہت پیارا بن گیا تھا اور ہوا چل رہی تھی تو میں گھر سے باہر نکلا اور اپنے جانوروں کے پاس کھلی ہوا میں بیٹھ کر نصرت فتح علی خان کی ایک مشہور غزل جو مجھے پسند ہے ۔۔۔ جتنے بھی زخم ہیں میرے دل پر ۔ دوستوں کے لگائے ہوئے ہیں ۔۔۔ کافی دیر تک سنتا رہا پھر اندھیرا ہو گیا اور شام کے کھانے کا وقت ہو گیا تو میں گھر چلا گیا اور شام کا کھانا کھایا اس کے بعد تھوڑی دیر گھر والوں کے ساتھ باتیں کیں یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات 🌻

IMG_20220529_205837.jpg

❣️❣️ اللہ حافظ ❣️❣️

IMG_20220413_185918.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan.

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Sort:  
 3 years ago 

Report,

Steemexclusive✔️
Bit Bot
Club5050✔️
Plagiarism
10 % to siz-official✔️

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.26
JST 0.040
BTC 101158.43
ETH 3649.74
USDT 1.00
SBD 3.20