Contest: Do you have a Plan B?, My future plans. Pakistan
السلام علیکم ،
اج کے کنٹیسٹ کا عنوان بہت عمدہ اور انوکھا ہے۔ اس کے اوپر لکھنے کے لیے بہت باتیں ہیں میرے ذہن میں۔ مگر وقت کی کمی اور جگہ کی تنگی کے باعث اپنا ایک ہی واقعہ اپ کے سامنے پیش کر رہی ہوں۔ جو کہ میری زندگی سے متعلق ہے۔ اور میری زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔یہ میری زندگی پر ان مٹ نقوش چھوڑ کے جا رہا ہے ۔اور ابھی حال ہی میں یہ واقعہ میرے اوپر گزرا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ میرے ابو کا انتقال 10 سال پہلے ہو گیا تھا۔ اور ان کی پراپرٹی کو سیل کرنے کا وقت اگیا تھا۔ مگر چونکہ وہاں پر میری امی اور بھائیوں کی فیملیز رہ رہی تھیں، اس لیے اس کو سیل نہیں کر سکے۔ مگر اب وقت کا تقاضا یہ تھا کہ، 10 سال گزر چکے تھے اور ہمیں اس کو سیل کرنا ہی تھا۔ کیونکہ ہمارے مذہب میں جو شخص مر جاتا ہے، تو اس کی وراثت اس کے ورثہ میں تقسیم کی جاتی ہے۔ اور اس وراثت میں اس کا گھر، گاڑی ،پیسہ، بینک بیلنس، جو بھی کچھ تھا وہ سب کچھ اس کے ورٹا میں برابر تقسیم کیا جاتا ہے۔ لڑکوں کے دو حصے اور لڑکیوں کا ایک حصہ بنتا ہے۔ میرے ابو کی وراثت سے مجھے جو پیسے ملے وہ اتنے زیادہ نہیں تھے کہ میں اپنا گھر بنا سکتی۔ مجھے کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے بھی 10 سال ہو چکے ہیں۔ اس لیے میں بہت زیادہ پرجوش تھی کہ جب میرے ابو کی وراثت تقسیم ہوگی، تو اس پیسے سے میں بھی گھر خرید سکوں گی مگر میرے ساتھ کچھ الگ ہی واقعہ رونما ہو گیا۔
میں جو خواب 10 سال سے بن رہی تھی اور اپنے ذہن میں۔ ہر طرح کی پلاننگ کر رہی تھی۔ کہ مجھے پیسے ملیں گے تو میں اپنا گھر کیسا بناؤں گی۔ زمین لے کے اس کے اوپر گھر بنانا ہے، یا بنا ہوا گھر خرید کے اس کو اپنی مرضی سے سجانا ہے۔ اس حوالے سے میرے بہت سارے پلانز تھے۔ مگر بعض اوقات ہم جو سوچ رہے ہوتے ہیں تقدیر اس کے بالکل الٹ کام کر رہی ہوتی ہے۔ اور یہی کچھ میرے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ میں اپنے وراثت کے پیسے ابھی تک استعمال نہیں کر پائی۔ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ اتنے کم پیسوں میں گھر ملنا مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اور میں جہاں بھی اپنے معیار اور ضرورت کے مطابق گھر یا زمین دیکھتی ہوں تو وہ میری رینج سے باہر نکلی ہوتی ہے۔ اب جب کہ یہ کام مشکل ترین ہوتا چلا جا رہا ہے ،تو میرے ذہن میں اس پیسے کا متبادل بھی موجود ہے ۔کیونکہ اگر پراپرٹی کا پیسہ پراپرٹی پہ نہ لگایا جائے تو وہ خرچ ہو جاتا ہے۔ اور ضائع ہو جاتا ہے۔
پیسے کو بچانے اور مستقبل میں کام انے کے لیے میری نظر میں اس کا ایک مصرف یہ بھی ہے کہ یا تو میں اپنے ایک پلاٹ کی فائل جو لی ہوئی ہے اس کی قسطیں ادا کر کے اس کے اوپر گھر بنا لوں۔ یا پھر اس پلاٹ کی فائل کو اپنے نام منتقل کروا کے باقی پیسہ بینک میں سیو کر دوں۔ اور وہ پیسے جب بینک سے انٹرسٹ ملنے پر زیادہ ہو جائیں تو، اس سے پھر پلاٹ اور پیسہ جمع ہونے کے بعد بڑا گھر لے سکوں۔بہرحال میری فرسٹ پرئیورٹی یہی ہے۔کہ میرے بچوں کے لیے ایک مستقل چھت بن سکے۔ میری امید یہی ہے کہ ابھی بھی میں ان پیسوں میں ہی گھر خریدنا چاہتی ہوں۔ اگر میری قسمت میں ہوا تو مجھے ضرور ملے گا۔ جیسا گھر میں چاہتی ہوں ویسا نہ سہی، لیکن اس سے کم و بیش ملتا جلتا گھر مجھے اللہ تعالی ضرور نوازے گا۔ لیکن اگر خدانخواستہ میری قسمت میں گھر نہ ہوا، تو بھی اس پیسے کو بہترین مصرف میں خرچ کرنے کا میری نظر میں یہی ایک ذریعہ ہے کہ اس کو بینک میں سیو کروا دوں ۔اور اس کا انٹرسٹ استعمال کروں یا پھر اس کے انٹرسٹ کو بھی بینک میں ہی جمع ہونے دوں۔ اور جب میری رقم میرے مطلوبہ معیار تک پہنچ جائے تو پھر بینک سے نکلوا کے اپنے گھر کے خریداری میں لگا دوں۔
امید کرتی ہوں کہ اپ کو میرے پلانز سمجھ میں ائے ہوں گے۔ اور اپ بھی میری سوچ سے اتفاق کرتے ہوں گے۔ شکریہ، میری پوسٹ پڑھنے کے لیے اور میری رائے پر اپنے کمنٹس ضرور دیجئے گا ۔
اللہ حافظ۔
میں کچھ لوگوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں گی۔
Saludos @hafsasaadat90.
Realmente es difícil adquirir una casa, pero es bueno tener paciencia y esperar que se presente esa oportunidad de adquirir un buen terreno. Solo no desistas de ese sueño y conservar ese dinero hasta que puedas comprar tu terreno.
اور اب تو واقعی پلان B پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے ۔
Gracias por participar en el concurso y detenerte a explicar cómo le buscarías la mejor solución al dinero proveniente de la herencia de tu padre.
Deseas mucho una casa para dejar de vivir alquilado, comprendo muy bien estás ansías porque lo viví durante 10 añosos aproximadamente.
Solo que observo que en tu país el dinero ahorrado en banco genera intereses, en mi país sucede todo lo contrario, se devalúa, por lo tanto mi oportunidad de adquirir una casa or medio de dinero Fiat, era casi imposible.
Pero gracias al ahorro en Steemit la pude conseguir.
Ahora bien, usted también tiene la alternativa de invertir el dinero y multiplicarlo, esta es una opción arriesgada, porque todo negocio tiene riesgos, pero si no lo intenta seguirá con el dinero estancado.
Aplique el plan B pronto.
Money saving is very difficult for us because the value of money is decreased by the time and we loss in it..