Contest: Recipe of the Day. Week No.38, Steam broast, Pakistan
السلام علیکم ،
آج کے اس مقابلے میں میری یہ ترکیب حاضر ہے۔ویسے تو سب ساتھیوں کی تراکیب بہت اعلی ہیں اور دیکھنے میں لذیذ بھی لگ رہی ہیں۔تو پتہ نہیں آپ کو میری ترکیب ان کے درمیان میں پسند أئے یا نا آئے۔۔۔۔
میری ترکیب کا نام ہے
اسٹیم روسٹ
روسٹ بنانے کے لیئے جو بات سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے وہ ہے مصالحہ لگ کے رکھنے کا وقت۔ جی ہاں روسٹ چاہے مرغی کا ہو یا بکرے ،گائے کا یہ بات دھیان میں رکھیں کہ
مصالحہ جتنی زیادہ دیر لگے گا گوشت اتنا ہی ذائقے دار بنے گا
سب سے پہلے گوشت کو سرکہ اور پانے سے دھو لیں۔
اور پھر تمام مصالحے جوکہ
نمک،پسی ہوئ لال مرچ،پسا ہوا گرم مصالحہ،لہسن ادرک کا پیسٹ،چاٹ مصالحہ،دہی/سرکہ، ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اور ڈھک کر رکھ دیں۔
اگر پوری رات کی میرینیشن ہوگی تو بہت اچھا ہے،مگر اگر وقت کم ہے تو4,6گھنٹے بھی ٹھیک ہیں۔
اب تمام گوشت کو ایلمونیم فوئل میں لپیٹ کر ایک پتیلے میں اسٹیڈ لگا کر رکھ دیں۔
پتیلے میں 6,7کپ پانی ڈال دیں اور اسٹیم بنانے کے لیئے تیز آنچ پے کولہے پے رکھ دیں۔
آدھا گھنٹہ بڑا گوشت لے گا پکنے میں اور 15 منٹ میں چکن تیار ہجائے گا۔
سارا روسٹ فوئل سمیت ڈش میں رکھ کر سرو کریں۔
(اس طرح روسٹ زیادہ دیر تک گرم رہتا ہے۔)
گرم نان کے ساتھ نوش کریں۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری ترکیب پسند آئے گی۔
شکریہ۔
میں دعوت دوں گی
@suleha
@waterjoey
@pinkring
کو کہ وہ بھی اس زبردست مقابلے میں شرکت کریں۔
Greetings chef @hafsasaadat90
Thank you for sharing your recipe with us, but you must follow the rules of dynamics.
https://steemit.com/hive-180301/@lirvic/concurso-la-receta-del-dia-semana-nro-38-contest-recipe-of-the-day-week-no-38
Make sure you share plagiarism-free and AI-free content as it is not allowed on the platform.
Greetings
برائے مہر بانی مجھے بتا دیں کہ میں نے کہاں غلطی کی ہے۔ کیا تصویر کوئ غلط ڈال دی ہے ؟جو مجھے نہیں ڈالنی چاہیئے تھی یا پھر کوئ اور بات غلط ہوگئ۔ مجھے اندازہ نہیں ہورہا کہ آپ کس چیز کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ شکریہ۔