Movie Review "Vicky Vidya ka woh wala Video"

in Steem For Pakistan3 days ago (edited)

سہاگ رات کی ویڈیو بنالی اور ویڈیو چوری ہوگئی...!

آئیڈیا:
سہاگ رات مناتے ہوئے ویڈیو بنالیتے ہیں پھر ساری عمر اس کو دیکھیں گے. کیسا آئیڈیا ہے مست ہے نا....!
چور: اور ہم اس ویڈیو کو چوری کرلیتے ہیں اور پھر ساری عمر تم سے پیسے کھائیں گے... کیسا آئیڈیا ہے ڈبل مست ہے نا...!
"وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو" فلم کا کل ٹریلر جاری کیا گیا، ٹریلر میں ہی کامیڈی بھر بھر کر ڈالی ہوئی ہے، خاص طور پر جب وجے راز آتے ہیں، انکی انٹری ہی ایسی شاندار ہے کہ ہنسی چھوٹ جائے. وجے راز اپنے دیکھنے کے انداز سے ہی سین میں کامیڈی ڈال دیتے ہیں اور تو اور ان کی لکس ہی ایسی ہوتی ہیں کہ کامیڈی خود بخود ہونے لگتی ہے. مین ہیرو راج کمار راؤ اپنے کیریکٹر میں بہت بہترین لگ رہے ہیں اور ساتھ میں tripti dimri بھی غضب ڈھا رہی ہیں. مووی کیسی ہوگی یہ تو ریلیز ہونے پر پتہ چلے گا لیکن اس میں وجے راز کو دیکھ کر ہالی وڈ کی پرانی کامیڈی موویز کی یاد تازہ ہوگئی. وجے راز کے کیریکٹر کو انجوائے کرنے کے لئے یہ فلم لازمی دیکھی جائے گی....!
ٹریلر میں ایک ڈائیلاگ ہوتا ہے کہ "میں وکی کو پانچ سال سے جانتا ہوں یہ کسی پر حملہ نہیں کرسکتا"
جس پر انسپکٹر وجے راز کہتا ہے "ہم بھی چین کو پچھلے پچاس سال سے جانتے ہیں لیکن وہ حملہ کر رہا ہے"
تو پھر پاکستانیو مبارک ہو، ہالی وڈ نے اب پاکستان کو اپنی فلم کے ڈائیلاگز میں اپنا دشمن اور ان پر حملے کرنے والا ملک دکھانے سے توبہ کرلی ہے. اب کچھ لوگ یہ فالتو کا لاجک دیں گے کہ وہ اب ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھتے.....! بہرحال فلم وجے راز کی کامیڈی کے لیے دیکھی جائے گی۔

vicky vidya.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.25
JST 0.040
BTC 94970.03
ETH 3345.55
USDT 1.00
SBD 7.80