THE DIARY GAME 23/06/2023💓🌷

in Steem For Pakistanlast year

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

IMG_20230624_115411.jpg

آئیے دوستو چلتے ہیں میرے آج کے گزرے ہوئے دن کی طرف میں آج صبح چار بجے اٹھا اس وقت میرے بڑے بھائی نے مجھ سے موٹر سائیکل کی چابی مانگی میں اٹھا بھائی کو چابی دی اور پھر تھوڑی دیر موبائل استعمال کیا اور پھر نماز فجر کا وقت ہو گیا تو میں مسجد کی طرف چلا گیا مسجد میں پہنچا تو نماز ادا کی اور پھر واپس گھر آ گیا کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا سب سے پہلے میں نے مرغوں کے لیے آٹا بنایا پہلے چھوٹے بچوں کو کھلایا اور پھر بڑے مرغوں کو آج کچھ نہیں دیا کیونکہ میں نے انہیں دوا دینی تھی جس سے ان کا پیٹ صاف ہو جائے تو تھوڑی دیر آرام کیا کیونکہ گرمی بہت زیادہ تھی اس کے بعد مرغوں کو دوا دی اور پھر ان کے آگے پانی رکھ دیا

اس کے بعد میرے ایک دوست نے مجھے فون کیا کہ باہر آ جاؤ ہم آپ کی بیٹھک پر بیٹھے ہیں تو میں باہر گیا کچھ دیر گپ شپ ہوتی رہی پھر انہوں نے ایک موبائل بیچنا تھا وہ میں نے لیا اور پھر انہیں شربت پلایا اس کے بعد وہ چلے گئے پھر جب میں گھر واپس آیا تو دوپہر کا کھانا تیار تھا تو میں نے کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر آرام کیا مگر گرمی بہت زیادہ تھی نیند نہیں آ رہی تھی تھوڑی دیر بعد میں ٹیوب ویل کی طرف روانہ ہو گیا قریب میں میرے ایک چچا کا ٹیوب ویل چل رہا تھا میں وہاں نہانے کے لئے پہنچا تو میرے بہت سے کزن وہاں پہلے سے موجود تھے تو ہم کچھ دیر نہائے اس کے بعد گھر واپس آ گئے میں نے ٹائم دیکھا تو تقریباً ایک بجے کا وقت تھا میں نے سوچا کہ تھوڑی دیر آرام کر لیتا ہوں پھر اٹھ کر جمعہ کی نماز ادا کرنے چلا جاؤں گا

مگر جب آنکھ کھلی تو اس وقت ٹائم تین بجے کے قریب تھا میں نماز جمعہ ادا نہیں کر سکا اور پھر تھوڑی دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میں اور میرے ساتھ میرا چھوٹا بھائی ہم پھر سے ٹیوب ویل پر چلے گئے وہاں پر کچھ دیر نہاتے رہے اس کے بعد گھر واپس آئے تو میں نے مرغوں کو دیکھا اور پھر موبائل استعمال کرتا رہا پھر تھوڑی دیر بعد اٹھا میں نے تیاری کی تھوڑی دیر بعد میں اور میرا بڑا بھائی ہم روانہ ہو گئے ایک دوست کے گھر جاناں تھا تو ہم روانہ ہو گئے ایک جگہ رکے میں نے وہاں نماز مغرب ادا کی اور پھر ہمارا ایک دوست آ گیا ہم جس کے انتظار میں تھے تو ہم مل کر اپنے دوست کے گھر پہنچے تھوڑی دیر گپ شپ ہوئی پھر وہاں سے ہوٹل پر چلے گئے وہاں بیٹھ کر کھانا کھایا اور کچھ دیر گپ شپ ہوتی رہی اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے ایک بیکری پر رکے وہاں سے ایک ٹھنڈی بوتل لی اس کے بعد میں پھر بیکری پر گیا کیونکہ میرے ایک کزن نے کہا برفی لیتے انا واپس گیا برفی لی اس کے بعد گھر واپس آ گئے بھائی کو گھر چھوڑا اور کزن کے گھر چلا گیا

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 58269.26
ETH 3067.65
USDT 1.00
SBD 2.25