The Daily Diary🌹|| 15 April 2022|| #Club75 By @hammad44🌹🌹

in Steem For Pakistan2 years ago

🌻دعا🌻

اسٹیم اٹ کلچر کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو میری طرف سے السلام علیکم🥰 کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام مسلمان بہن بھائی رمضان المبارک کے روزے رکھ رہے ہوں گے جو مسلمان بہن بھائی کسی بیمار یا کسی مجبوری کی وجہ سے رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتا اللہ تعالیٰ اس کی بیماری دور فرمائے اور اسے رمضان المبارک کے صدقے صحت کاملہ عطا فرمائے اور اور ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب فرمائے آمین ثم آمین❤️

Capture 2022-04-15 19.17.04.jpg

💫 صبح کا وقت 💫

میں آج اپنا گزرا ہوا دن لے کر حاضر ہوں میں آج صبح.4 بجے اٹھا کپڑے چینج کیئے اس کے بعد گھوڑا گاڑی تیار کی سامان اٹھایا اور پھر میں اور میرا بڑا بھائی ہم گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے کچھ دیر سفر تے کرنے کے بعد ہم گاؤں پہنچے وہاں کام شروع کر دیا کچھ دیر محنت مزدوری کی اس کے بعد سامان لوڈ کیا جب گھر کے قریب پہنچے تو میرا بھائی گھر چلا گیا اور میں سامان بیچنے کے لیے دوسرے شہر چلا گیا وہاں دو جگہوں پر سامان اتارا پیسے لیئے اس کے بعد گھر کی طرف روانہ ہوگیا اور پھر تھوڑی دیر بعد میں گھر واپس آ گیا تو پھر میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں گھر سے باہر کھلی ہوا میں کچھ دیر بیٹھ گیا اور کچھ دیر ہم ایک ساتھ بیٹھے رہے گپ شپ ہوتی رہی

IMG_20220413_185918.png

💠دن بھر کی مصروفیات 💠

اس کے بعد میں نے اپنے کزن سے کہا کہ تم بیٹھو میرے مرغے بھوکھے ہیں میں انہیں کھلاتا پلاتا ہوں اس کے بعد میں نے سب سے پہلے آٹا بنایا اس کے بعد چھوٹے بچوں والی مرغیوں کو کھولا پہلے انہیں چھوٹا چھوٹا کر کے آٹا دیا اس کے بعد باقی بڑے مرغوں کو اٹا کھلایا اس کے بعد پانی دیا ان کی اچھے سے دیکھ بھال کی

IMG_20220413_185918.png

اس کے بعد میں سو گیا کچھ دیر بعد اٹھا تو دوپہر کا وقت تھا تو میں اٹھا پہلے دوا لی اس کے بعد دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد پھر دوا کھائی اس کے مرغوں کو پانی دیا اور پھر میں نے کرلوش عثمان ڈرامہ دیکھنا شروع کر دیا میں نے سیزن 3 کی قسط نمبر 90 پوری قسط دیکھی اس کے بعد میں سو گیا


Source

IMG_20220413_185918.png

اس کے جب اٹھا تو کافی دیر تک موبائل یوز کرتا رہا اور پھر میں نہایا نہانے کے بعد میں گھر سے باہر نکلا اور کچھ فاصلے پر اپنی تھوم کی فصل دیکھنے کے لیے چلا گیا فصل کی دیکھ بھال کی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہماری تھوم کی فصل پکنے والی ہے اور ہم نے اپنی فصل میں اپنے پیارے ملک پاکستان کا پرچم بھی لہرایا رکھا ہے تو میں نے فصل دیکھی اس کے بعد چند تصویریں بنائیں پھر گھر کی طرف واپس آیا

IMG_20220413_185918.png

اس کے بعد آج دوپہر سے ہماری گندم کی فصل پر مشین لگی ہوئی تھی کیونکہ اب گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہے تو آج الحمدللہ ہماری گندم کی فصل نکل رہی تھی تو میں پھر اس جگہ کی طرف چلا گیا وہاں پہنچا تو مزدور کام کر رہے تھے ابھی تو گندم کا ایک بہت بڑا ڈھیر باقی تھا اور بہت سے دانے نکلے ہوئے تھے گندم کے دانے دیکھ کر دل ❤️ کو خوشی محسوس ہوئی کیونکہ جس دن ہم گاؤں کے لوگوں کے فصل کٹتی ہے وہ دن ہمارے لیئے عید سے کم نہیں ہوتا کیونکہ ہماری سب امیدیں سب سے پہلے اللہ ربّ العزت اور پھر اپنی فصل سے جوڑی ہوتیں ہیں اور مجھے سب سے زیادہ خوشی اسلئے ہے کہ گندم بکے گی تو مجھے بڑے بھائی پیسے دیں گے ان پیسوں سے میں اپنے مرغوں کے لیے کمرے بناؤں گا پہلے میرے پاس 16 کمرے اور کچھ پنجرے ایک برآمدہ ہے لیکن میں پھر بارہ 12 چھوٹے چھوٹے 🤩 کمرے اور بناؤ گا

IMG_20220413_185918.png

اور پھر دوستو میں وہاں سے گھر کی طرف واپس آیا کیونکہ طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی گھر واپس آیا کچھ دیر لیٹ گیا اس کے بعد کھانے سے پہلے جو دوا لینی ہوتی ہے وہ دوا لی اور پھر شام کا کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے پوسٹ لگائی یہ رہا میرا آج کا دن

IMG_20220415_172144.jpg

🌹🌹 اللہ حافظ 🌹🌹

IMG_20220413_185918.png

Special Mention
@vvarishayy
@suboohi Regard
@hammad44✍️🌹

Sort:  

Very impressive. You are a hard worker and do work all day . I like your post.

 2 years ago 

@syedahira Thanks for liking my post ☺️

 2 years ago 

Hello, Your post has been curated by the industrious seven curation team using the @steemcurator06 account.

Operated by @vvarishayy

 2 years ago 

Thanks for supporting

 2 years ago 

Masha Allah wheat harvesting, hope so there would be good production and garlic fields were looking so healthy, your way of diary writing is so nice

 2 years ago 

Alhamdulillah, wheat is giving good yield. And you visited my post. And thank you very much for the compliment.☺️

 2 years ago 

Very nice diary get well soon 😊

 2 years ago 

Thanks

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 60209.45
ETH 3212.30
USDT 1.00
SBD 2.43