THE DIARY GAME 26/07/2023💓🌷

in Steem For Pakistanlast year

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام کیسے ہیں آپ سب لوگ امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور خیر خیریت سے ہوں تو آئیے دوستو چلتے ہیں میری اج کی ڈائری کی طرف میں اج صبح سویرے اٹھا تو اس وقت جمعات کا وقت جا چکا تھا تو میں نے وضو کیا اور گھر میں نماز ادا کر لی نماز ادا کرنے کے بعد میں گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ گیا اور کافی دیر تک موبائل استعمال کرتا رہا اور پھر میں گھر واپس آیا تو میں نے اپنے مرغوں کو کھلایا پلایا اور دیکھا تو میرا ایک مرغا بیمار تھا میں نے اسے دوا دی اور پھر بند کر دیا اس کے بعد میں نے چھوٹے بچوں کو اور باہر کھلے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اور پھر میں نے خود ابھی تک ناشتہ کرنا تھا

تو میں نے موٹر سائیکل لی اور میں چلا گیا دہی کی دوکان پر وہاں سے دہی لی اور پھر واپس آیا تو میں نے ناشتہ کیا اور پھر کچھ دیر گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ کر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میں نہایا نہانے کے بعد میں دوکان کی طرف روانہ ہو گیا راستے میں اپنے ایک دوست کے پاس رکا وہ موٹر سائیکل مکینک ہے میں نے اسے اپنا موٹر سائیکل دیا ٹھیک کرنے کے لیے اور اس کا موٹر سائیکل لے کر دوکان کی جانب روانہ ہو گیا جب میں رابی سینٹر پہنچا تو اپنے دوستوں کو سلام کیا اور پھر بیٹھ گیا کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میرے ساتھ والے آدمی کا ایک دوست آ گیا اس نے کہا کہ میرے موبائل کا کوور لے آؤ میں چلا گیا کوور لے کر آیا اس کے بعد کچھ دیر تک گپ شپ ہوتی رہی اور پھر میں تھوڑی دیر اپنے دوستوں کی طرف چلا گیا

وہاں بیٹھا رہا پھر اتنے میں نماز ظہر کا وقت ہو گیا ہم لوگ مسجد کی طرف چلے گئے نماز ظہر ادا کی پھر وہیں ایک ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پی اس کے بعد جب ہم رابی سینٹر واپس آ رہے تھے تو موسم خوش گوار بننے لگا اور بادل چھا گئے تھوڑی دیر میں بارش شروع ہوگئی اور موسم بہت پیارا بن گیا اور پھر میں نے اپنے ایک دوست سے کچھ پیسے لینے تھے وہ لیئے اور ایک دوست کو پیسے دینے تھے اسے دے دیئے اس کے بعد میں نے تمام لیئے گئے موبائل کا ڈیٹا لکھا اور پھر میں وہاں سے روانہ ہو گیا میں بازار کی طرف اپنے دوست کی دوکان پر گیا تھوڑی دیر وہاں بیٹھا رہا اور پھر میں روانہ ہو گیا

IMG_20230727_231726.jpg

اب میں اپنے ایک فروٹ والے دوست کے پاس رکا اس نے مجھے سیب کاٹ کر کھلائے اور پھر تھوڑی دیر گپ شپ ہوتی رہی اس کے بعد میں نے فروٹ لیا اور چل پڑا پھر میں اپنے ایک دوست کے ہوٹل پر پہنچا اور وہاں بیٹھا رہا جب نماز عصر کا وقت ہوا تو میں نے نماز ادا کی اور پھر میں اور میرا دوست گپ شپ کرتے رہے اس کے بعد میرے دوست نے اپنا خون کا گروپ معلوم کرنا تھا تو ہم لیباٹری میں گئے وہاں سے خون چیک کروایا اور پھر نماز مغرب کا وقت تھا قریبی ایک کالونی کی مسجد میں نماز ادا کی اور واپس آنے تو ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اس کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی اور پھر میں اپنے ایک کزن کے گھر چلا گیا وہاں سے جب واپس آیا تو میں سو گیا

FullSizeRender.jpg

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 60583.13
ETH 2342.84
USDT 1.00
SBD 2.48