The Diary Game

in Steem For Pakistan2 years ago (edited)

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_202212418527508.png

  • دوستو میں اج آپ لوگوں کے ساتھ اپنا اج کا گزرا ہوا دن شیئر کرنے کے لیے حاضر ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں دوستوں کو میں اج صبح سویرے اُٹھا تو میں نے مرغوں کی دیکھ بھال تھوڑی دیر اس کے بعد میرا ناشتہ تیار تھا تو میں نے ناشتہ کیا اور اس کے بعد میں نے کلہاڑی اٹھائی اور لکڑیاں کاٹنے کے لیے روانہ ہو گیا میں سب سے پہلے ایک شیشم کے درخت پر چڑھ گیا اور میں نے اسے بلکل صاف کر دیا اس کے بعد میں دوسرے درخت پر چڑھا تو میں نے دیکھا کہ اس پر شہد لگا ہوا تھا تو میں اس درخت سے نیچے اترا کیونکہ مجھے شہد کی مکھیوں سے ڈر لگتا ہے یہ ایک ساتھ حملہ کر دیتی ہیں

IMG_20221204_175428.jpg

  • اس کے بعد میں کچھ دیر تک لکڑیاں کاٹتا رہا پھر میں گھر کی طرف واپس آیا گھر پہنچنے کے بعد میں نے مرغوں کو دانے ڈالے اور پھر مجھے میرے ایک دوست کا فون آ گیا اس نے موبائل ٹھیک کروانا تھا میں باہر گیا اس سے موبائل لیا اس کے بعد میں نے تیاری کی تھوڑی دیر بعد میں اپنے ایک دوست کی دوکان پر چلا گیا میں نے اسے کل شام کو نیا موبائل دیا تھا اب اس کے پاس جو پہلا موبائل تھا وہ لے کر جاناں تھا تو میں نے وہ موبائل لیا اور گھر واپس آ گیا
  • اور پھر تھوڑی دیر بعد میں اور میرا بڑا بھائی اور ایک کزن ہم روانہ ہو گئے دوکان پر پہنچے تو میرے بھائی نے کہیں جاناں تھا اس نے کہا کہ مجھے لاری اڈے پر چھوڑ دو تو میں نے اسے لاری اڈے پر چھوڑا اور خود بازار کی طرف اپنے ایک دوست کی دوکان پر چلا گیا وہاں سے میں نے ایک موبائل لیا اور واپس رابی سینٹر میں آ گیا اور پھر تھوڑی دیر بعد اپنے استاد محترم کے پاس بیٹھ گیا وہ اس وقت ایک آئی فون کا موبائل ٹھیک کر رہے تھے جو قریبی ایک دوکاندار نے دیا تھا اور وہ موبائل ان نہیں ہو رہا تھا تو استاد محترم نے وہ موبائل ٹھیک کیا کچھ دیر ہم نے گپ شپ کی

IMG_20221204_161851.jpg

IMG_20221204_161848.jpg

  • اس کے بعد میں نے ایک موبائل خریدا اور ساتھ والے دوست پر سیل کر دیا اور اس نے پھر وہی موبائل اگے ایک اور دوست پر سیل کر دیا اور پھر میں اور میرا دوست رابی سینٹر سے باہر چلے گئے قریب سے ریل کی پٹڑی گزرتی ہے تو ہم وہاں کھڑے ہو کر کچھ دیر گپ شپ کی اس کے بعد واپس آ گئے آب میں نے اپنے دو دوستوں کے لیے ان کے موبائل کے پروٹیکٹر اور کوور لے کر جانے تھے تو میں چلا گیا چھت پر وہاں سے میں نے سامان لیا اور پھر واپس آیا تو استاد محترم اس وقت تیاری کر رہے تھے تھوڑی دیر بعد ہم وہاں سے روانہ ہو گئے
  • اب میں نے اپنے مرغوں کے لیے کچھ بادام لینے تھے تو میں ہم ایک خشک فروٹ والی دوکان پر رکے وہاں سے ہم نے کچھ سامان لیا اس کے بعد روانہ ہو گئے جب ہم اپنے شہر میں پہنچے تو استاد محترم اپنے بچوں کے لیے چپس لینے کے لیے رکے اور میں اپنے دوست کی دوکان پر چلا گیا وہاں اسے پروٹیکٹر لگا کر دیا اور کوور دینے کے بعد میں واپس آیا استاد محترم کو ساتھ لیا ہم گھر واپس آ گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے کپڑے چینج کیئے اور مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا میں نے مرغوں کو کھلایا پلایا اور پھر میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہا میرا اج کا دن

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

Sort:  
 2 years ago 

Mesmerising photography bro...you have got a skill👌
I absolutely enjoy reading your post...keep sharing 👍👌

Loading...
 2 years ago 

TEAM 1

Congratulations! This post has been upvoted through steemcurator04. We support quality posts , good comments anywhere and any tags.
Curated by : @suboohi

Screenshot_20221130-164846_Canva.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.15
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 53948.70
ETH 2245.46
USDT 1.00
SBD 2.29