Season 01 : A Feast for All: Share Your Food diaries, Reviews, and Adventures!, Brownies , Pakistan

السلام علیکم ،
دوستوں امید کرتی ہوں کہ اپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے ۔میں بھی الحمدللہ بفضل خدا عافیت سے ہوں۔
اج کل چونکہ سردی انے والی ہے اور بچوں کو گرم چیزیں کھلانے کا وقت ہے۔ لہذا ایسی چیزیں جواندرونی اور بیرونی دونوں طور پہ بچوں کو گرمی دیں ،ان میں چاکلیٹ بھی شامل ہے۔ اور چاکلیٹ سے بنی ہوئی اشیاء بھی۔ ویسے تو ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔ لیکن کبھی کبھار کے دینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ میرے بچے بھی عام بچوں کی طرح چاکلیٹ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اور چاکلیٹ سے بنی ہوئی ہر چیز کو بہت پسند کرتے ہیں۔ زیر نظر تصویر میں جو براونیز نظر ارہے ہیں وہ بھی میں نے بچوں کی پسند پہ ہی منگوائے تھے۔

Snapchat-2129599404.jpg

دیکھا جائے تو یہ ایک ایسی چیز ہے جو کہ گھر میں بھی باسانی بنائی جا سکتی ہے۔ مگر بچوں کی فرمائش تھی کہ گھر کے بنے ہوئے براؤنیز نہیں کھانے۔ بلکہ بازار سے منگوا کے کھلوائیں۔ اس لیے میں نے بچوں کی خواہش کو مدنظر رکھا اور ان کے لیے ان کی پسند کا ارڈر منگایا ۔اس کے ساتھ اپنے لیے کافی بھی منگوا لی۔ کیونکہ مجھے کافی بہت پسند ہے۔ چائے یا کافی دونوں ہی میری فیورٹ ڈرنکس ہیں۔ جب براؤنیز کے ساتھ کافی لی جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ۔اور ایک رسیلہ زائقہ منہ میں گھل جاتا ہے۔

Snapchat-1320756756.jpg

میری کوشش ہوتی ہے کہ گھر میں عموما وہی چیز پکاؤں اور منگواؤں جو کہ میرے بچے شوق سے کھاتے ہیں۔ کیونکہ بہت سارے بچے ایسے ہوتے ہیں جو ہر چیز شوق سے کھاتے ہیں۔ مگر کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو زبردستی ہر چیز کھلانی پڑتی ہے۔ لہذا جب ایسے بچے کوئی چیز کی فرمائش کریں تو ان کی فرمائش پوری کرنے کو دل چاہتا ہے۔

Snapchat-859840577.jpg

اس کی مثال میں اپ کو اس طرح دوں گی کہ ،میرے گھر میں سبزی شوق سے نہیں کھائی جاتی ۔اور سبزی میں صرف الو، پیاز، ٹماٹر یہ تین چیزیں ہی میں گھر میں لے کر اتی ہوں۔ کیونکہ میرے بچے الو شوق سے کھاتے ہیں ۔اور پیاز، ٹماٹر اور لہسن ،ادرک کے بغیر کھانا نہیں بنتا۔ لہذا یہ سبزیاں تو لازمی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ باقی دوسری سبزیاں جن میں ہری سبزیاں اور دوسری رنگ برنگی سبزیاں موجود ہیں وہ بہت کم ہی لے کر اتی ہوں۔ اور جب کبھی لے کے اؤں تو بہت مشکل سے بچے کھاتے ہیں ۔لہذا میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ بچوں کو ایسی چیز کھلاؤں جو بچے خود شوق سے کھائیں

Snapchat-655425191.jpg

۔ مجھے بچوں کے ساتھ زبردستی کرنا کھانے کے معاملے میں بالکل بھی پسند نہیں ۔اور کیک بسکٹ پیزا برگر یہ ایسی چیزیں ہیں جو کہ جنک فوڈ میں شامل ہیں۔ اس لیے یہ تو بہت ہی کم ان کی خوراک کا حصہ ہوتی ہیں۔ لہذا جب بچے کبھی فرمائش کرتے ہیں، تو پوری کرنا خوشی سے اپنا فرض سمجھتی ہوں۔

Snapchat-1048415455.jpg

امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی پڑھنے کے لیے بہت شکریہ جزاک اللہ۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzmv9Mvc5fDDhHrduir74hVFFHUebpQLGsUrGKkB5zuiTzMDCLXZuFt4Hqf7xps9B2CuZFypzPB9CXKjDx.png

کچھ خاص شخصیات جن کو میں اس مقابلے میں انوائٹ کرنا چاہوں گی۔

@bountyking5
@oevia08
@cranium

Sort:  

salam , brownies ini terlihat begitu lezat apalagi jika dipadukan dengan kopi tetlihat begitu serasi

واقعی براونیز اور کافی کا امتزاج بہت انوکھا تھا اور ہم سب نے بہت شوق سے اور مزے سے ان براونیز کو کھایا یہ اتنی سوفٹ اور چاکلیٹی تھی کہ منہ میں ڈالتے ہی گھل رہی تھی لیکن اب اس کی بات ہے یہ بہت ہیوی تھی۔

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.20
JST 0.035
BTC 90703.90
ETH 3170.78
USDT 1.00
SBD 2.97