یو. ٹی آئی. UTI انفیکشن قدرتی مؤثر نسخے

in Steem For Pakistan2 days ago (edited)

images (11).jpeg

یو. ٹی آئی. UTI انفیکشن قدرتی مؤثر نسخے.!

انسانی جسم
کا نظام بے شمار پیچیدگیوں سے آراستہ ہے، اور ان میں سے ایک عام اور پریشان کن مسئلہ پیشاب کی نالی کی جلن اور انفیکشن کا ہے۔

یہ مرض جو عمومی طور پر "یورینری ٹریکٹ انفیکشن" کے نام سے معروف ہے، نہ صرف تکلیف دہ بلکہ بسا اوقات روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دینے والا بھی ہوتا ہے۔

خواتین میں یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے، مگر مرد اور بچے بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔

جدید طبی سائنس
نے اس کے لیے اینٹی بائیوٹکس پیش کی ہیں، لیکن قدرتی اور روایتی علاج کی طرف بڑھتا رجحان ان ادویات کے ممکنہ مضر اثرات اور مستقل حل کی جستجو کو ظاہر کرتا ہے۔

قدیم طب
کے آزمودہ نسخے

تاریخ کے جھروکوں میں جھانکیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قدیم طبیب اور حکما نے جڑی بوٹیوں اور قدرتی اجزاء سے اس مرض کا کامیاب علاج کیا۔ ان کے آزمودہ نسخہ جات آج بھی کارگر ہیں.

جؤ کا پانی:
جؤ کے پانی کو پینے سے نہ صرف جسم کو تراوت ملتی ہے بلکہ پیشاب کی نالی کی گرمی بھی کم ہوتی ہے۔

سونف اور اجوائن:
ان دونوں اجزاء کو ابال کر پینے سے پیشاب کی نالی کی صفائی اور جلن کا خاتمہ ممکن ہے۔

کلونجی کا تیل:
کلونجی کو "ہر مرض کی دوا" کہا گیا ہے، اور اس کا تیل سوزش اور جراثیم کے خاتمے میں خاصا مؤثر ہے۔

ہلدی:
اس کے اینٹی سیپٹک خواص انفیکشن کو ختم کرنے اور جلن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

جدید طرز زندگی کے باوجود باورچی خانے، سبزی مارکیٹ اور پنسار کی دکانوں میں موجود عام اشیاء سے بھی پیشاب کی جلن اور انفیکشن کا علاج ممکن ہے:

لیموں کا رس:
نیم گرم پانی میں لیموں شامل کر کے پینے سے پیشاب کی نالی صاف اور صحت مند رہتی ہے۔

سیب کا سرکہ:
پانی میں سرکے کی تھوڑی مقدار شامل کر کے اسٹرا سے پینے سے جسم کا پی ایچ متوازن رہتا ہے، جو انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

دھنیہ :
تازہ دھنیہ کا پانی گرمی اور جلن کے لیے ایک آزمودہ علاج ہے۔

ادرک:
ادرک کی چائے سوزش کم کرتی ہے اور جراثیم کے خلاف مزاحمت بڑھاتی ہے۔

تُلسی:
تلسی کے تازہ یا خشک پتّے چبانے یا ان کا شربت پینے سے پیشاب کی نالی کے مسائل میں کمی آتی ہے۔

سبز الائچی:
یہ گرمی کے اثرات کو زائل کر کے جسم کو راحت فراہم کرتی ہے۔

سونف، اجوائن، ہلدی، تلسی، گلاب کا عرق ، جؤ کا پانی، کلونجی، اور شہد جیسے قدرتی اجزاء نے نہ صرف ماضی میں بلکہ آج بھی اپنی افادیت ثابت کی ہے۔

یہ اشیاء آسانی سے دستیاب ہیں اور ان کے استعمال سے جسم پر کوئی مضر اثرات نہیں پڑتے۔

سب سے اہم بات،
پانی کا وافر استعمال اس مسئلے کا سب سے پہلا علاج ہے۔

پیشاب کی نالی کی صفائی کے لیے دن میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پئیں۔

یہ تحریر صرف قدرتی علاج کے مشورے فراہم کرتی ہے اور کسی سنگین صورت حال میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.24
JST 0.039
BTC 104875.01
ETH 3279.99
SBD 5.61