The Diary Game || 27-02-2022 || by @alirazaop

in Steem For Pakistan2 years ago

🥀 اسلام علیکم 🥀

Polish_20220427_170646205.jpg

امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب کا رمضان المبارک اچھا گزر رہا ہے اور سب مسلمان بہن بھائی روضے رکھ رہے ہوں گے۔ میں بھی رمضان المبارک کے روضے رکھ رہا ہوں۔ جو بہن بھائی کس بیماری وجہ سے روضے نہیں رکھ سکتے اللّٰہ تعالیٰ ان سب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین۔ میں اب اپنی آج کی ڈائری شیئر کرنے لگا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو پسند آئے گی۔ میں آپ کا مزید وقت ضائع کئے بغیر اپنی پوسٹ شیئر کرنے لگا ہوں۔

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

سحری

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ رمضان المبارک چل رہا ہے۔ اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے میں تمام روضے رکھ رہا ہوں۔ تو اس لیے میں صبح تین بجے اٹھا اور سحری میں ابھی کچھ دیر تھی۔ تو میں نے وضو کیا اور تحجد کی نماز ادا کرنے لگا۔ میں نے تحجد کی نماز ادا کی اور اتنے میں میری سحری بھی تیار ہوچکی تھی۔ میں نے سحری کی اور کچھ دیر سیر کرنا کے لیے چلا گیا۔ دس بیس منٹ کی سیر کے بعد سحری کا ٹائم ختم ہو گیا اور فجر کی اذان شروع ہو گئی۔ میں نے وضو کیا اور مسجد چلا گیا۔ وہاں میں نے فجر کی نماز ادا کی اور گھر واپس آگیا۔
اس کے بعد میں کچھ وقت کے لیے سوگیا۔

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

کالج کی تیاری

Snapchat-1107428973_1.jpg

میں صبح سات بجے کے قریب اٹھا اور کالج جانے کے لیے تیاری شروع کر دی۔ میں نے اپنی کالج کی وردی استری کی اور اپنے جوتے پالش کیے۔ اس کے بعد میں نہانے چلا گیا۔ نہانے کے بعد میں نے وردی پہنی اور کالج کے لیے چلا گیا۔ میں اور میرا دوست بھی میرے ساتھ کالج گیا۔ کالج میں سینڈ اپ امتحان ہورہے ہیں۔ میں نے سینڈ اپ امتحان دینے کے لیے کالج گیا۔ میں نے امتحان دیا اور گیارہ بجے تک مجھے کالج سے چھٹی ہوگئی۔ اور اس کے بعد میں اور میرا دوست ساجد بازار کے لیے چلے گئے۔ وہاں سے ہم نے جوتے خریدنے تھے۔
اس لیے ہم بازار کے لیے چلے گئے۔

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

بازار

IMG_20220427_111841_844.jpg

جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ عید میں چند دن باقی ہیں۔ تو عید کے لیے کپذڑے وغیرہ تو میں نے پہلے ہی خرید لیا تھا۔ اور سلوانے کے لیے درزی کے پاس رکھ ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی میرے کپڑے سک جائیں گے۔
لیکن عید کے لیے جوتے لینے ابھی باقی تھے۔ تو میں نے اپنے دوست ساجد کے ساتھ بازار سے جوتے خریدنے کا سوچا۔ میں اور میرا دوست ساجد بازار جوتا لینے پہنچ گئے۔ وہاں ہمیں دکان دار نے بہت سے جوتے دکھائے۔ لیکن مجھے تو پشاوری چپل بہت پسند ہے۔ تو میں نے اپنی پسند کی پشاوری چپل خریدی۔ اس کے علاؤہ ہم نے بازار سے کچھ چھوٹی موٹی چیزیں اور خریدیں اور واپسی کے لیے نکلے۔

IMG_20220427_111855_207.jpg

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

موٹر سائیکل پنکچر

IMG_20220427_104520_184.jpg

جیسے ہی ہم لوگ بازار سے نکلے ابھی ہم نے تھوڑا سفر کیا تھا کہ ہمارے موٹر سائیکل کا پچھلا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ سخت گرمی میں ہم لوگ پیدل چل رہے تھے۔ بازار میں پنکچر لگانے والی کوئی دکان بھی نہ تھی۔ اور اوپر سے ہم دونوں کا روضہ بھی تھا۔ گرمی میں پیدل چلنا بہت ہی مشکل ہے ۔ لڑکے اس تکلیف کو اچھے سے محسوس کرسکتے ہیں۔ کہ رستے میں اگر موٹر سائیکل پنکچر ہوجائے۔ تو کیسا محسوس ہوتا ہے۔ ویسے بھی آج کل گرمی میں موٹر سائیکل ویسے ہی پنکچر ہوجا تا ہے۔
آخر کار لمبا سفر طے کرنے کے بعد ہمیں ایک جگہ پنکچر لگانے کی دکان دکھائی دی۔ وہاں پر ہم نے اپنے موٹر سائیکل کو پنکچر لگوایا۔ اور واپس جانے لگے۔

IMG_20220427_104834_634.jpg

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

گھر کے لیے روانہ

IMG_20220427_103211_388.jpg

جیسے کہ آپ لوگوں کو میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں بتایا تھا کہ میں اپنے شہر سے دور ساہیوال میں ہاسٹل میں رہتا ہوں۔ وہاں میں اپنی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ آج ہمارے کالج میں سینڈ اپ امتحان کا آخری پیپر تھا۔ لہزا اب ہم عید کی چھٹیوں کے لیے گھر جاسکتے تھے۔ تو میں نے اپنے سامان بستر ، کتابیں اور کپڑے وغیرہ پیک کیے اور گھر کے لیے روانہ ہو نے لگا۔ میرا دوست ساجد جوکہ ساہیوال میں ہی رہتا ہے۔ وہ اپنے موٹر سائیکل پر مجھے ریسیو کرنے کے لیے آیا۔ میں نے اپنی ضرورت کی چیزوں اٹھائیں اور گھر کے لیے اپنے دوست کے ساتھ نکلا۔ میرا دوست ساجد مجھے بس سٹاپ تک چھوڑنے کے لیے آیا۔ اس نے مجھے بس سٹاپ پر چھوڑا میں نے بس کا ٹکٹ خریدا اور گھر کے لیے نکنے لگا۔ میں نے اپنے دوست کو اللّٰہ حافظ کہا اور بس میں سوار ہو گیا۔

IMG_20220427_130330_383.jpg

تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد میں گھر واپس پہنچ گیا۔ گھر پر میں نے اپنے والدین سے ملاقات کی اور اپنے بہن بھائیوں سے ملا۔اور میں کچھ دیر کے لیے لیٹ گیا۔

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

ٹیوب ویل

IMG_20220427_161313_187.jpg

میرا گھر ایک گاؤں میں ہے۔ گاؤں میں کھیتوں کو پانی وغیرہ لگانے کے لیے ٹیوب ویل کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹیوب ویل کو زمین سے پانی نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹیوب ویل کا پانی بہت ٹھنڈا اور تازہ ہوتا ہے۔ میں ساہیوال سے گرمی میں آیا تھا۔ مجھے شدید گرمی کا احساس ہورہا تھا۔ اور میرا روضہ بھی تھا جوکہ مجھے لگ رہا تھا۔ میں نہانے کے لیے اپنے گھر کے قریب ایک ٹیوب ویل پر نہانے چلا گیا۔ وہاں پر میں ٹھنڈے پانی سے خوب نہایا اور گرمی کے احساس کو کم کیا اور گھر واپس چلا آیا۔اس کے بعد عصر کی نماز کا وقت ہوگیا تھا میں نے وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد چلا گیا۔ مسجد میں نے عصر کی نماز ادا کی اور گھر واپس آیا۔

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

افطار

IMG_20220427_184741_53.jpg

سارا دن روضہ رکھنے کے بعد افطار کے وقت جب اللہ تعالیٰ کا بندہ اللّٰہ سے دعا مانگتا ہے تو دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
میں مغرب کی آزان سے پہلے اپنے گھر پر افطار کے لیے بیٹھ گیا۔ میری امی جان نے میرے لیے افطاری کا سامان بنایا۔ اور میں نے آج گھر پر روزہ افطار کیا۔ گھر پر افطاری کا جو مزہ ہے وہ کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بھی نہیں ہے۔ ہوسٹل میں بھی ہم لوگ افطار کرتے ہیں لیکن گھر پر افطاری کا مزہ کہیں بھی نہیں۔ جیسے ہی آزان شروع ہوئی تو میں تو روزہ افطار کیا۔ سارا دن روزہ رکھنے کے بعد جب آزان کے وقت پانی کا قطرہ گلے تک پہنچتا ہے تو زبان سے بے ساختہ الحمدللہ کے الفاظ نکل آتے ہیں۔ میں نے افطار کے بعد نماز مغرب ادا کی اور گھر واپس آیا۔ اس کے بعد میں نے کھانا کھایا۔ اور پوسٹ بنانے بیٹھ گیا۔

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

7258xSVeJbKkzXhyseBP4PYz11eBDT8sW2oR1a4vfVFS6HfwcWav6f41Rauer3wjK1iNewwqJeLUmGy1XNgFqbLYsbUkogLCYprbU2kxFESHxuQhQ81chFycQH4CMNiHxUjDU5hbBJS2a.png

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

تو میں نے اپنا آج کا دن اس طرح سے گزارا۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری پوسٹ پسند آئے گی۔ میں نے آج کا دن بہت انجوائے کیا۔
میں آپ سے ایک چھوٹی سی ریکوئسٹ کرنا چاہتا ہوں کہ اس رمضان المبارک میں اپنے اردگرد کے غریب لوگوں کو بھی اپنی سحری اور افطاری میں شریک کریں۔ اور اگر ہوسکے تو ان سفید پوش لوگوں کی مدد کریں۔ غریب تو ہیں لیکن مانگتے نہیں۔ ہوسکے تو ان کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری پوسٹ پسند آئے گی۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFuyPxPDZJigvP1rXMfX81pua4gKjccSFKMeBaNDTvhMhA6py8LYwFYrE3KWPzLNDr9GaGcVSeCMNn7NzhBMQLqNGTzKNyuJYH2jmp6A.png

Cc,

@vvarishayy
@suboohi
@hive-180106

.امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری پوسٹ پسند آئے گی
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا

Regards

@alirazaop

4gZTTLyoV1msFb1u1BdB14ZHSP5sNg8hbP9cbJyTmUqfzLdJ5RNSzupDbi5bGgkab7bnRGbyr1s3e8NW9yM2VW37Fm5yJVffHiUbnyAnFvc4MiPpXSxhuvgNK5w2a9...y2q6j6rQbLdE6PyHEwUnH3q7VbFecBSxeKzefrRrsnqdcbiC6dMADpP6zGFiQDYPuWHNVJsQkP8wNP3mXFpcHvUQN2QYtEpNJaQAYJ14hqhp8Q42jvHpXtGSbg.png

Author: @alirazaop
Discord: ALi Raza#3510
Telegram:alirazaop
Instagram:its_jiinn

4gZTTLyoV1msFb1u1BdB14ZHSP5sNg8hbP9cbJyTmUqfzLdJ5RNSzupDbi5bGgkab7bnRGbyr1s3e8NW9yM2VW37Fm5yJVffHiUbnyAnFvc4MiPpXSxhuvgNK5w2a9...y2q6j6rQbLdE6PyHEwUnH3q7VbFecBSxeKzefrRrsnqdcbiC6dMADpP6zGFiQDYPuWHNVJsQkP8wNP3mXFpcHvUQN2QYtEpNJaQAYJ14hqhp8Q42jvHpXtGSbg.png

Let's join @hive-180106

gPCasciUWmEwHnsXKML7xF4NE4zxEVyvENsPKp9LmDaFv1g2WANyD19SrMZWykoBYYpcNmc3jAHGGo4SHZ2siCXv75EefjVEnARwtXnf2PJrYFMgdZDKTc7GjP5u5g8GxPhrhRwUMzuN4oUuNW.png

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 57646.26
ETH 3029.18
USDT 1.00
SBD 2.26