Betterlife The Diary Game || 2-10-2022 || Club5050 By hammad44||

in Steem For Bangladesh2 years ago

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

IMG_20221002_202359.jpg

🔹Start Diary !! 2-10-2022 !!🔹

🌹صبح کا وقت🌹

  • دوستو میں اج ایک بار پھر آپ لوگوں کے ساتھ اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میں چلا گیا اپنی زمین دیکھنے کے لیے جہاں پر میں نے تھوم کی فصل کاشت کرنی تھی تو میں وہ زمین دیکھ کر واپس آ رہا تھا تو میرے چچا اور اس کے گھر والے باجرے کاٹ کر گاڑی پر لوڈ کر رہے تھے تو میں نے کچھ دیر ان کے ساتھ کام کرایا اور پھر میں گھر کی طرف واپس آ گیا اس کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا

💓 اپنی زمین میں حل چلائی 💓

  • اور پھر میں نے ٹریکٹر لیا اور اپنی زمین میں حل چلانے کے لیے چلا گیا میں وہ زمین تھوم کی فصل کاشت کرنے کے لیے تیار کر رہا ہوں تو میں اس جگہ پر پہنچا ایک بار حل چلائی اس کے بعد میں نے ٹریکٹر کھڑا کر دیا اور اس زمین میں جو گند تھا جو گھاس تھا سب اکٹھا کرنے بیٹھ گیا وہ اکٹھا کیا زمین صاف کی اس کے بعد ایک بار پھر حل چلائی اس کے بعد گھر کی طرف واپس آیا ٹریکٹر کھڑا کر دیا کچھ دیر ڈرامہ دیکھتا رہا اور آرام کیا

✨ دوکان کی طرف روانگی ✨

  • پھر بارہ بجے کے قریب میں نے تیاری کی اور اپنے کزن کے ساتھ دوکان کی طرف روانہ ہو گیا جب ہم دوکان پر پہنچے تو میرے استاد محترم اس وقت بیٹھے ہوئے تھے کیونکہ بجلی نہیں تھی تھوڑی دیر بعد بجلی آئی تو ہم کام میں مصروف ہو گئے موبائل ٹھیک کرنے بیٹھ گئے تو مجھے ساتھ والے دوکاندار نے ایک موبائل دیا اس کی ایل سی ڈی چینج کرنی تھی تو میں نے اس موبائل کو اوپن کیا اور پھر ایل سی ڈی چینج کی مگر اس میں داغ تھے تو پھر میرے استاد محترم نے اسے ٹھیک کیا اور مجھے ایک اور موبائل دیا کہا اسے اوپن کرو تو میں نے اسے کھولا

🌻درزی کے پاس جاناں اور دوست کی دوکان سے موبائل خریدے 🌻

  • اس کے بعد میرا درزی وہاں بڑے کزن کی دوکان پر بیٹھا تھا اس نے کہا کہ میرے ساتھ آ جاؤ تمہارے کپڑوں پر جو نام لکھوانا ہے اس کے لیے کڑھائی والے کو دے دیں گے پھر تم واپس آ جاناں تو میں اس کے ساتھ چلا گیا اس کی دوکان سے کپڑے اٹھائے کڑھائی والے کو دے اس کے بعد میں چلا گیا میرے دوست کی دوکان پر وہاں سے میں نے ایک موبائل کا بوکس لینا تھا وہ لیا اور ایک موبائل میرا وہاں پڑا ہوا تھا وہ اٹھایا اس کے بعد ایک موبائل میں نے دوست کی دوکان سے لیا اور پھر میں واپس آ گیا رابی سینٹر میں

💞دوپہر کا کھانا دوکان کی مصروفیات اور پھر بازار سے ہوتے ہوئے گھر کی طرف واپسی 💞

  • تھوڑی دیر بعد استاد محترم کے ساتھ بیٹھا رہا کام کیا اس کے بعد مجھے بہت زیادہ بھوک لگ رہی تھی تو میں چلا گیا قریبی ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں پھر واپس آ گیا تو میں نے وہ دو موبائل اپنے ایک دوست کو سیل کر دیئے پھر تھوڑی دیر بعد ہم نے چھٹی کی تو استاد محترم نے کہا کہ بازار کی طرف چلو مجھے کچھ کام ہے تو میں بازار کی طرف چلا گیا واپس پر استاد محترم نے کچھ فروٹ خریدا اور ہم گھر واپس آ گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اور گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھا تھا کہ چچا کے گھر والوں نے بلایا اور ایک سیلنڈر دیا کہا اسے فل کرا کر لاؤ تو میں چلا گیا ایک گیس کی دوکان پر وہاں سے سیلنڈر بھروایا اور انہیں دے دیا اس کے بعد کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا پھر شام کا کھانا کھایا یہ رہی میری آج کی مصروفیات

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

Sort:  
 2 years ago 

আপনি সত্যি অনেক সুন্দর ভাবে আজকের দিনটি কাটিয়েছেন আপনার ছবিগুলো অসাধারণ হয়েছে ভাই এত সুন্দর করে উপস্থাপন করছেন করেছেন আপনাকে ধন্যবাদ ভাই

 2 years ago (edited)

Thank you for sharing posts, improve the quality of your posts and stay original.

DescriptionInformation
Plagiarism Free
#steemexlusive
Bot Free
Verified User
Support #burnsteem25
Voting CSI14
Period02/10/22
Transfer to Vesting130.557 STEEM
Cash Out
36
Result#Club75

Determination of #Club75 Status refers to the https://steemworld.org/transfer-search Web-based Application

You are now a member of club75. You can use the club75 tag.

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.25
JST 0.040
BTC 92903.81
ETH 3331.70
USDT 1.00
SBD 3.29