Photo of the Week Contest 16 | Share your best Photo of the Week || Pakistan،
السلام علیکم،
اج کے اس مقابلے میں میں سب کو خوش امدید کہتی ہوں۔ میری اس مقابلے میں شرکت اس وجہ سے ممکن ہوئی کیونکہ میرے بیٹے نے کل ہی مجھے ان تصاویر کے حقیقت بتائی تھی۔
یہ اندرون لاہور کی گلیوں کی تصویر ہے جہاں پہ بوسیدہ عمارتیں اور خستہ حال گلیاں موجود ہیں
ایسے میں کسی عمارت میں جہاں کھڑکی کا فریم بھی نہ لگا ہو، اور نہ ہی کھڑکی کا نام و نشان ہو۔ صرف دیوار میں چوکھٹا کھول دیا جائے۔ اور وہاں کوئی پرندہ یا جانور بیٹھا نظر ائے، تو وہ ا ایستھیٹک لک دیتی ہے۔ یہی سوچ تھی جو میرے بیٹے نے یہ تصویر لی۔ کیونکہ یہ ایک پرانے زمانے کا منظر پیش کر رہا تھا۔
ویسے تو لاہور میں بہت ساری جگہوں پر ایسی گلیاں نظر اتی ہیں۔ لیکن اندرون لاہور خاص طور سے اس طرح کی عمارتوں اور گلیوں کے لیے مشہور ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ لاہور میں مضبوط عمارات اور صاف ستھری جگہوں کا فقدان ہے۔ مگر چونکہ اندرون شہر میں ابادی بہت زیادہ ہے اور وہاں کے لوگوں میں تعلیم رجہان بہت کم ہے ۔لہذا وہاں پر خستہ حالی ہر چیز سے نظر اتی ہے۔
کہیں کہیں کسی شوقین مزاج نے اپنے گھر میں خوبصورتی لانے کے لیے پھول پودے بھی لگائے ہوئے ہیں۔ اور اپنے گھر کو اور گھر کے باہر کے حصے کو صفائی کے اعلی معیار پر اتارنے کی کوشش بھی کی ہے۔ مگر چونکہ باقی گلی میں اس چیز کی کمی ہے ۔لہذا وہ مخمل میں ٹاٹ کے پیوند کی مثال لگتی ہے۔
ویسے تو میرا اندرون لاہور اکثر جانا ہوتا ہے ۔کیونکہ وہاں میری کزن رہتی ہے ۔اور کبھی وہ میرے گھر اتی ہے۔ تو کبھی میں اس کے گھر چلی جاتی ہوں ۔لہذا ایسا نہیں ہے کہ میں ان گلیوں سے واقف نہیں ہوں ۔مگر جب بھی جاؤ ایک اجنبیت کا احساس ہوتا ہے۔
مجھے یہ تصاویر اس مقابلے کے لیے بہترین لگی تھی۔ لہذا میں نے ان کو اپ کے سامنے پیش کر دیا ۔اب یہ اپ اپنی رائے سے بتائیں گے کہ میری تصاویر کیسی لگی شکریہ۔
میں کچھ خاص لوگوں کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے انوائٹ کرنا چاہتی ہوں۔
Hi @hafsasaadat90,
Yes, your son is right. Those buildings look unique, and a bird perched on the empty window frame makes them even more different.
You use the tag #club100 in your posts.
Thank you for participating in the contest...
Vote @pennsif.witness for growth across the Steemit platform through robust communication at all levels and targeted high-yield developments with the resources available. Vote here