Weekly Reflections #29: A moment with the sky!،Pakistab
السلام علیکم ،
اللہ تعالی نے اس دنیا کو ہمارے لیے سجایا ہے ۔اس میں زمین و اسمان بنائے ۔تاکہ ہم یہاں پہ رہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کے فرمانبردار بندے بنے۔اس کائنات میں اللہ نے اتنا حسن بکھیرا ہے، زمین پہ دیکھیں تو ہماری انکھیں خیرہ ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح اسمان کی طرف نظر اٹھائیں تو وہاں سے نظر پلٹنے کا نام ہی نہیں لیتی۔
میری فطرت رومانوی ہے اور مجھے اسمان کو دیکھنا اور اس کا حسن محسوس کرنا بہت پسند ہے ۔کتنے ہی ایسے مواقع ائے ،جب میں نے بے اختیار اسمان کی تصاویر لی ۔ان میں کبھی بادل کوئی شکل اختیار کرتے ہیں، تو کبھی سورج کی خوبصورتی میری نظریں اپنی طرف متوجہ کیے رہتی ہیں۔ اسی طرح اجرام فلکی کو دیکھ کر میں محو ہو جاتی ہوں۔
کتنی بار میں نے اسمان اور سورج کے ڈوبتے منظر کو بھی پینٹ کیا ہے ۔اور کبھی پینسل اور کریان کلر سے بھی اپنی خواہش کو کینوس پر بکھیرا ہے۔میں یہاں بھی اپ کے ساتھ اپنی ایک ایسی ہی تخلیق پیش کروں گی۔ جو کہ ڈوبتے ہوئے سورج کی ہے۔
اس مقصد کے لیے میں نے پہلے کینوا س کو گہرے نیلے رنگ سے رنگ دیا۔
اب باری تھی دوسرا رنگ استعمال کرنے کی۔ اور وہ ہے ہلکا نیلا رنگ۔ اسمان کی ہللکے نیلے پہچان ضروری ہے۔ اس لیے کریان سےہلکے لینے رنگ سے رنگ دیا ۔اور پھر اس کو انگلی سے بلینڈ کر دیا
اسمان میں موجود مختلف رنگوں میں سے پیلا رنگ کیا
سرخ رنگ بھی اسمان پہ پھیلے رنگوں میں سے ایک رنگ ہے۔
سورج بنا کے اس کی گروں کو پھیلایا اور پانی میں اس کا عکس دکھایا
اسمان کی تصویر بن کے تیار ہو چکی ہے۔
کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ گاڑی پہ کہیں جا رہے ہوں تو بھی راستے میں مجھے اسمان کے رنگوں سے باتیں کرنا بہت پسند اتا ہے اور ایسے میں ضرور کوئی نہ کوئی تصویر کھینچ لی جاتی ہے۔
بادلوں سے بننے والی مختلف اشکال ہمیں اپنی زندگی میں استعمال ہونی والی چیزوں سے ملتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔
کبھی کہیں پارک میں کبھی کہیں شاپنگ کے لیے جاتے ہوئے بھی راستے میں ایسے ہی مناظر نظر اتے ہیں جن پہ ہاتھ خود بخود تصویر کھینچنے کے لیے راضی ہو جاتا ہے۔
غرض یہ ہے کہ میری گیلری میں بہت ساری تصاویر بھری ہوئی ہیں اسمان کی فوٹو گرافی کی۔
میں انوائٹ کرتی ہوں۔
Ooo I like your painting! You should create more content with that skill! Thanks for the participation! Have a good day!
0.00 SBD,
0.01 STEEM,
0.01 SP
Thanks for appreciating
Nice creative drawing dear one
Thanks