Contest : Teamwork vs. Individual Work (Which is Better For You?)،Pakistan
السلام علیکم ،
مجھے اس مقابلے کا موضوع بہت پسند ایا۔کیونکہ بہت سارے کام ہماری زندگی میں ایسے ہوتے ہیں جن کو بعض اوقات ہم مل جل کے کرتے ہیں اور بعض اوقات اکیلے ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس موضوع پر لکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
VS
گروہ کی صورت میں کام کرنا بمقابلہ انفرادی طور پر کام کرنا
اپ کس کو ترجیح دیں گے؟
سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ مختلف کاموں کے لیے مختلف طریقہ اختیار کر کیے جاتے ہیں۔ بعض کام گروپ بندی کی شکل میں ہی بہترین طریقے سے انجام دیے جا سکتے ہیں۔ اور بعض کام ایسے ہوتے ہیں جن کو اکیلے انجام دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے ۔لہذا ہم یہ کہیں گے کہ کام کی نوعیت پر انحصار کرتا ہے کہ کام کس طرح کیا جائے۔کچھ لوگ اکثر سب کام اکیلے کرنا پسند کرتے ہیں۔ مگر ایسے وقت میں وہ کافی مشکلات میں بھی گھر جاتے ہیں ۔اور کام کافی دیر سے بھی مکمل ہوتا ہے۔کیونکہ گروپ کی شکل میں کام کرنے سے کام جلدی نمٹ جاتا ہے اور اسان بھی ہو جاتا ہے۔
مجھے ٹیم ورک پسند ہے
میری نیچر گروپ کی شکل میں کام کرنے والی ہے ۔اسی لیے مجھے گروپ کی شکل میں کام کرنا پسند ہے۔جب میرے ساتھ کچھ لوگ مل کے کام کرواتے ہیں تو میں کام جلدی مکمل کر لیتی ہوں۔مثلا کھانا پکانے کچن میں جاؤں تو کوئی بچہ الو جھیل دے کوئی پیاز کاٹ دے اور کوئی میرے ساتھ برتن دھو گئی کچن سے مٹوا دے تو ہم لوگ جلدی جلدی کام نمٹا کے کچن سے باہر ا جاتے ہیں اس کے بعد دوسری طرف کام پہ دھیان جلدی بڑھ جاتا ہے اس کے برعکس جب میں اکیلے کچن میں جاؤں اور پورا کھانا بھی اکیلے پکاؤں اور برتن بھی اکیلی ہی دوں تو مجھے کافی دیر لگ جاتی ہے اور مجھے تھکن بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔
انفرادی طور پر کام کرنے اور مل جل کر کام کرنے میں کیا فرق ہے؟
مل جل کر کام کرنا
زندگی کا کوئی بھی کام یا کوئی بھی موقع ہو، اگر مل جل کر کام کیا جائے تو وہ کام اور وہ موقع اسان اور یادگار ہو جاتا ہے ۔
گروہ بندی میں کام کرنا ایسا ہے جیسے کسی ادارے میں بہت سارے لوگ مختلف کام سر انجام دیتے ہیں اور وہ سارے مختلف کام مل کر ایک بڑا کام بن جاتے ہیں۔
بچوں کو بچپن سے مل جل کر کام کرنے کی عادت ڈالی جاتی ہے۔ اس لیے ان کو اسکول سے لے کے ہائی اسکول تک یہی ایک بات سکھائ جاتی ہے کہ ہر کام مل جل کر سر انجام دیا جائے۔
اسی طرح جب ایک عمارت بنائی جاتی ہے تو مزدور کا کام اینٹیں، بجری، سریہ لا کر مستری کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔ اور مستری کا کام ان اینٹوں کو بجری اور ذریعے کی مدد سے کھڑا کر کے عمارت بنانا ہوتا ہے۔ اسی طرح اس کے ساتھ پلمبر ،الیکٹریشن، ٹیکنیشن مل کر عمارت کے مختلف کام سر انجام دیتے ہیں۔ اور مل جل کر کام کر کے ایک بہترین عمارت تیار کر لیتے ہیں۔
انفرادی طور پر کام کرنا
میری نظر میں انفرادی طور پر کام کرنا ایسا ہے جیسے کوئی کام بالکل اکیلے انجام دیا جائے مثلا اگر ہم گھر میں کام کرنے کو ہی لیں تو اس میں روٹی پکانا سالن بنانا برتن دھونا گھر کی صاف صفائی کرنا باہر سے گروسری لے کے انا بچوں کو اسکول لے کے جانا اور لے کے انا یہ سب کام اگر ایک شخص انجام دے تو اس کو یقینا کافی زیادہ وقت اور ہمت درکار ہے۔جب کہ یہی کام مختلف لوگ مل کر کریں تو کام تھوڑے وقت میں اور جلدی ہو جاتا ہے۔
کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو انفرادی طور پر ہی انجام دیے جا سکتے ہیں ۔مثلا اسکول میں جس استاد کو جو کام دیا جاتا ہے وہ خود ہی وہ کام کر سکتا ہے ۔کیونکہ وہ استاد اس کام کا ماہر ہوتا ہے ۔اور اس کو اس تعلیم میں مہارت حاصل ہوتی ہے۔اسی طرح دوسرے موضوع کے استاد کو دوسرا پڑھائی پڑھانے کا کام دیا جاتا ہے اگر حساب کے استاد کو اردو یا انگلش پڑھانے دے دی جائے تو اس کے لیے یہ کام مشکل ہوگا ۔جبکہ وہ اپنے مضمون میں ماہر ہونے کی بنا پر باسانی سارے کام نمٹا سکتا ہے۔ اور بچوں کو بہت اچھے طریقے سے گائیڈ کر سکتا ہے۔
اگر ایک شیف کو کپڑے سینے کو کہا جائے تو وہ یقینا نہیں سی پائے گا کیونکہ وہ کھانا پکانے میں ماہر ہے لہذا انفرادی طور پر دیکھا جائے تو شیف کا کام شیف ہی کر سکتا ہے اور درزی کا کام درزی ہی کر سکتا ہے۔
مل جل کر کام کرنے اور انفرادی طور پر کام کرنے میں زیادہ بہتر کیا ہے؟
میری نظر میں مل جل کر کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔
اس طرح کام کا لوڈ بھی کم ہو جاتا ہے اور مختلف لوگوں کا ہاتھ لگنے سے کام جلدی نہیں مر جاتا ہے۔وقت بھی کم خرچ ہوتا ہے اور توانائی بھی کم خرچ ہوتی ہے۔
مل جل کر رہنا ،مل جل کر کام کرنا ،اور مل جل کے خوشی کو انجوائے کرنا ،ہر لحاظ سے بہتر ہے۔
اکیلے کام کرنے سے انسان تنہا رہ جاتا ہے اور تنہائی انسان کو کھا جاتی ہے۔
انسان ہو یا جانور سب کو مل جل کے رہنے کی عادت ہوتی ہے اکیلے رہنے میں جانوروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بچوں کو کہیں گھمانے پھرانے لے کے جائیں تو وہاں بھی بچے ایک جھولے پر سب مل کر بیٹھنا ہی پسند کرتے ہیں۔
یا اگر گھر میں کھیل رہے ہوں تو بھی سب بچے اپس میں مل کے ہی کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ ایک اکیلا بچہ کب تک کھلونوں سے دل بہلائے گا جب تک اس کو ساتھی میسر نہ ہو تو وہ کھیل کو انجوائے نہیں کر سکتا۔
ٹیم ورک کیوں بہتر ہے انفرادی کام کرنے سے؟ اپ کی رائے کیا ہے؟
جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکی ہوں کہ، مل جل کر کام کرنے سے کام میں برکت پیدا ہوتی ہے۔ اور اسانی سے کام نمٹ جاتا ہے۔اسی طرح نہ صرف کام جلدی نمٹتا ہے بلکہ انفرادی قوت بھی کم استعمال ہوتی ہے اور انسان مزید کام کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے ایک وقت میں زیادہ کام نمٹانے ہوں تو سب لوگ مل جل کر کام کریں اس طرح بہت سارے کام جلدی جلدی۔
مثال کے طور پر گھر میں اگر دعوت ہے تو، کوئی شخص گھر کی صفائی کا کام لے لے، اور کوئی کھانا پکانے کا، تو کوئی برتن دھونے کا کام لے لے، اسی طرح مہمانوں کے انے کے لحاظ سے کپڑے استری کرنا اور ان کے سامنے کھانا لگانے اور اٹھانے کی ذمہ داری کوئی اور شخص لے لے۔ تو اس طرح کام جلدی اور اسانی سے نمٹ جاتا ہے۔ اور تھکن کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ اور کسی مہمان کے انے یا دعوت کرنے کو بوجھ بھی نہیں سمجھا جاتا۔جبکہ اگر یہ تمام کام ایک شخص ہی کریں تو نہ صرف اس کو مہمانوں کا انا ناگوار گزرے گا۔ بلکہ کبھی دعوت کرتے ہوئے بھی وہ س دفعہ سوچے گا۔اس کی سیدھی وجہ صرف یہی ہے کہ اس کی تھکن اور وقت کا استعمال دونوں چیزیں بہت زیادہ ہوں گی۔
ان تمام عوامل کے علاوہ اگر خرچ کو بھی بہت سارے لوگ مل کے اپس میں بانٹ لیں تو کسی کو کام کا احساس بھی نہیں ہوگا۔ اور اس پہ انے والا خرچہ بھی ناگوار نہیں گزرے گا۔ جبکہ اگر ایک شخص تمام خرچہ اٹھانے کی ذمہ داری لے گا تو، اس کو اگلی دفعہ وہی کام کرنے کے لیے سو دفعہ سوچنا پڑے گا۔ پھر اس کے بعد ہی وہ ہامی بھرے گا ۔کیونکہ ایک ساتھ اتنی بڑی رقم نکالنا اسان کام نہیں ہوتا ۔جبکہ اگر سب لوگ مل کر خرچہ بانٹ لیں تو، باسانی جلدی جلدی دعوت کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔
میں اب لوگوں کو اس خوبصورت مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔
Thank you so much for inviting me for this contest.
The kitchen example is something most people can relate to, it really shows how teamwork makes tasks easier and faster. Teamwork is not just about sharing the tasks, it also builds coordination, understanding and trust among people.
I like the content.
واقعی ایک دوسرے پر اعتماد نہ ہو تو کوئ کام نہ ہو سکے۔
Very true. Trust is the foundation of effective teamwork.