Are you willing to spend time and money traveling? By @aliraza51214

1000019648.png

1000015124.png

!دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو میرا سلام

سفر ایک وسیلہ ہے جو کسی مسافر کو درپیش ہوتا ہے منزل تک
پہنچنے کیلئے

دیے گئے عنوان کے مطابق اگر میں سیدھا سیدھا بیان کروں تو شاید ہی یہ خوبصورت نہ لگے ۔
اس لیے میں اسکو نہایت ہی خوشبو بکھرتے لفظوں سے بیان کرتا ہوں ۔

1000015124.png

!......آئیے حضور
سفر بعض اوقات ذیست میں بدلاؤ یا کچھ ایسے مناظر لاتا ہے جو جینے کیلئے مقاصد فراہم کرتےہیں
سفر نہ صرف انسانوں ،بلکے خدا کی ہر مخلوق کو درپیش ہوتا ہے ۔بعض اوقات بدلنے کیلئے ۔

ایک ناؤل ہے الکمیسٹ جس میں ایک کردار سینٹیاگو ذندگی میں تبدیلی کیلئے سفر کرتا ہے ۔
جس میں وہ آخر پر کتاب کو ان لفظوں کیساتھ منزل مقصود
!تک پہنچاتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔
ذیست کو جینے کیلئے خواب بہت ضروری ہیں ۔اور خواب ممکن ہیں بغیر سفر کے پورے ہو۔

پرانے زمانے سے لے کر اگر آپ اب تک آنکھوں میں چھپائے حقائق کو منظرِ عام پر لائیں تو دیکھیں کے جو بھی کامیابی کیلئے سفر کرتا ہے وہ ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے ۔

کسی نے سفر کیا ذندگی کیلئے ۔

کسی نے سفر کیا کام کیلئے

کسی نے سفر کیا محبوب کیلئے

کسی نے سفر کیا تاکہ دم ہونے کیلئے

کسی نے سفر کیا خدا کی نعمتوں کو دیکھنے کیلئے

پس ثابت ہوا سفر کسی نہ کسی مقصد کی خوشبو سے آنے والے
مسافر کو منزل تک لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

!منزل خواہ اچھی ہو یا بری ہو اس سے غرض نہیں۔۔۔۔
کہیں پہنچنے کیلئے ہمیشہ سفر درکار ہوتا ہے ۔

اب بات کو ایک شجر کیطرح ثمر تک لائے اور ایک ذمہ داری پوری کریں ۔

وگرنہ سوکھے شجر سے امید رکھنا مالی کیلئے نقصان کا باعث ہوتا ہے ۔

ہر بنی نوعِ انساں کو اس بات کا وثوق ہونا چاہیے کہ کمائی اور وقت جو انجوائے یا لطف اندوز ہونے کیلئے خرچ کیا جاتا ہے فضول نہیں ہوتا ۔

انسان کے پاس اس جدید دور میں وقت بچا ہی کہا ہے جو کسی کو دیے سکے ۔
اس لیے پیسہ سوچیں کما کر کہاں لے جائیں گے ۔بیشک پیسہ ضروری ہے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے مگر عقل کے پردوں پر اگر خدائیت کے قانون کی روشنی ڈالیں تو نظر آئے گا ۔
کہ جس نے آتے وقت اگر پیسوں کو ساتھ نہیں رکھا
اور جاتے وقت بھی خالی ہاتھ بلایا ہے تو کمائی اس اہمیت کے حامل نہیں اور نہ کہیں ذخیرہ دوذی کر کے آگے لے جانی ہیں ۔
اگر وہ پیسہ آپکو خوشی نہ بخشیں یا آپ سے کوئی خوش نہ ہو تو ایسے پیسے صرف ایک کاغذ کی ماند ہیں جس پر لکھاوٹ تو ہو مگر کچھ سمجھ نہ آئے ۔

اس لیے سفر کریں بیشک کمائی لگائیں ۔
آنکھوں کو قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز کریں ۔

دیکھیں ذندگی بھی اک سفر کا نام ہے جو کب ختم ہو گی علم نہیں ۔

اس لیے اپنی آنکھوں پہ جمی تھکاوٹ کی گرد کو سرسبز اور شاداب سفر سے دور کریں ۔

اور وقت بھی ایسے ہی ہے کبھی وقت کی سوئیاں آپ کے مطابق چل رہی ہوتی ہیں ۔
کبھی وہ ایک جگہ ساکت نظر آتی ہیں ۔
اس لیے وقت اور کمائی جو سفر پر لگائی جائے اچھی ہوتی ہے ۔
اور یادگار لحمے آپ کی ذندگی کے ساتھ جڑ جاتے ہیں ۔
اس لیے ایک نصحیت سمجھ کر اتنا کما کر کہاں لینا جائیں ۔
ان پیسوں سے انسانیت کی مدد کریں یا اچھے سفر کا انتخاب کریں
سلامت رہیں ملتے ہیں اگلی پوسٹ میں

1000015124.png

میں اپنے دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

@hamidkhan
@mehwish-almas
@hammad-historian

Sort:  

Yes, you have to travel to fulfill your dreams and only by traveling you can reach your destination. Be sure to spend your life's earning on yourself, because when and who will sleep forever, what does the humble servant know?

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.25
JST 0.038
BTC 97111.20
ETH 3382.29
USDT 1.00
SBD 3.20