Contest: What do I do on Steemit? Pakistan

السلام علیکم ،

سٹیمیٹ کے تمام ساتھیوں کو میری طرف سے خوش امدید اور بہترین دن کے اغاز پر مبارکباد۔
اج کے اس مقابلے نے مجھے بہت پرجوش کیا ہے ۔یہ ایک طرح انوکھا مقابلہ ہے میں نے ابھی تک اس نے اسٹیم اٹ پر کسی بھی ایسے مقابلے میں حصہ نہیں لیا جہاں ایسے دلچسپ سوالات پوچھے گئے ہوں۔

اپ اسٹیمیٹ پر کیسے ائے؟

میرا بھائی @taimoorahmedایک عرصے سے سٹیمیٹ یوز کر رہا تھا۔ اور وہ ہم سب کو بھی اسٹیم اٹ کا استعمال کرنے کی دعوت دیتا رہتا تھا ۔مگر ہم نے اس کی کسی بات پر کان نہیں دھرا ۔کیونکہ زیادہ تر ان لائن کام میں دھوکہ ہی ملتا ہے ۔مگر یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ، یہاں پر ا کے دھوکے سے کچھ بھی نہیں ہوتا ۔بلکہ یہاں پہ دھوکہ دہی کو سخت بین کیا گیا ہے۔مجھے اسٹیم اٹ کی یہ بات سب سے زیادہ پسند ہے۔
بہرحال میں نے اپنے بھائی کی بات کو فالو کیا اور اس ٹیم اٹ کو جوائن کیا۔

میرا بھائ

IMG-20241229-WA0012.jpg

مجھے اپنے بھائی کے کہنے پر اچھی تصاویر لینے کا شوق ہوا اور ان تصاویر کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے کا بھی پتہ چلا۔میرے بھائی نے مجھے اس سلسلے میں بہت اچھی طرح گائیڈ کیا اور ہر قدم پر میری رہنمائی کی۔

مقابلے میں حصہ لینے کا سب سے مشکل حصہ کیا تھا؟

کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے میں مجھے سب سے زیادہ مشکل کام ہیش ٹیگ لگانا ہوتا ہے۔ اکثر میرے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے کہ میں مقابلے میں بری طرح حصہ لے لیتی ہوں لیکن جب ٹیگ لگانے کا وقت اتا ہے تو مجھے دوبارہ مقابلے کی پوسٹ کھول کے ان ٹیگز کو یاد کرنا پڑتا ہے۔ اور پھر ان کو اپنے پوسٹ پر لکھنا ہوتا ہے۔مگر پھر بھی اکثر مجھے کمیونٹی کے موڈریٹر کی طرف سے میسج میں ٹیگز کو صحیح طریقے سے لگانے کا کہا جاتا ہے 🙃 یہ چیز میرے لیے سب سے زیادہ مشکل ہے۔

وہ کون سی شخصیت ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر انے کی اور کام کرنے میں سب سے زیادہ اپ کی مدد کی؟

ویسے تو مجھے ایسٹیمیٹ پر کام کرنے کی دعوت میرے بھائی نے دی تھی. لیکن چونکہ وہ زیادہ مصروف رہتا ہے, اس لیے ہر قدم پہ رہنمائی کے لیے اس نے میرے بھانجے کو میری مدد کے لیے کہا@maazmoid123.
اور وہ اتنا اچھا مددگار ثابت ہوا کہ اکثر اوقات تو مجھے لگتا تھا کہ وہ میرے پریشان کرنے سے چڑ جائے گا ۔مگر وہ اتنا سمجھدار اور سنبھلا ہوا لڑکا ہے کہ، اس نے ایک دفعہ بھی غصے کا اظہار نہیں کیا۔ بلکہ خود سے اگے بڑھ کر میرے کاموں میں اور میری پوسٹ ڈلوانے میں میری مدد کی ۔مجھے ایک ایک قدم پر اج تک اس کی ہی رہنمائی حاصل ہے۔بہت ساری باتیں ایسی ہیں جن کا مجھے اج بھی سمجھ نہیں اتا۔وہ سب باتیں مجھے اپنے بھانجے سے ہی پوچھنی ہوتی ہے۔

میرا بھانجا

20250208_073530.jpg

ویسے بھی یہ میرا بڑا بھانجا ہے تو مجھے اپنے اپ بھی سب سے زیادہ پیار اس کے اوپر اتا ہے۔

ہمیں بتائیں کہ اپ کو اس سوشل نیٹ ورک پر سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے؟

اسٹیم اٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر میری پسند کی بہت ساری باتیں ہیں۔ مثلا مجھے اس پہ ڈائری لکھنا بہت پسند ہے۔ روزانہ کی روٹین کو کسی کے ساتھ شیئر کرنا ایک انوکھا تجربہ ہے۔ اور مجھے بہت پسند ایا ۔اس کے علاوہ بہت ساری باتیں ایسی ہوتی ہیں۔ جو انسان اپنے ارد گرد رہنے والوں سے نہیں کر پاتا ۔مگر اسٹیم اٹ کے ساتھی میرے اتنا ساتھ دیتے ہیں کہ، میں بہت ساری باتیں ان کے ساتھ شیئر کر لیتی ہوں۔ اپنی خوشیاں، تکلیفیں، پریشانیاں، اکثر اوقات میں صرف اسٹیم اٹ پر ہی بیان کر پاتی ہوں ۔اسی طرح مجھے کہیں بھی جاتے اتے صرف ایک ہی چیز کا خیال ہوتا ہے کہ، میں ان تمام جگہوں کی تصاویر لے لوں۔ تاکہ میں اپنے اسٹیمیٹ کے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کر سکوں۔ حالانکہ پہلے میں تصاویر لینے کی شوقین نہیں تھی ۔مگر جب سے میں نے اسٹیم اٹ یوز کرنا شروع کیا ہے۔ مجھے تصاویر لینے کا شوق ہو گیا ہے ۔اور اچھی تصاویر تو ہر کسی کو ہی پسند اتی ہیں۔بعض اوقات میری تصاویر اتنی اچھی نہیں بھی اتی جیسی میں چاہتی ہوں۔ مگر چونکہ مجھے اسٹیمیٹ پر ان تصاویر کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے میں ان کو بھی شیئر کر دیتی ہوں۔

جب سے اپ اسٹیمیٹ پر ائے ہیں اپ نے اپنی زندگی میں بہتری دیکھی ہے؟

بالکل ایسا ہی ہے مجھے اسٹیمیٹ پر ائے ہوئے کم از کم بھی چار سال ہو چکے ہیں اور اس عرصے میں میں نے اپنی زندگی میں بہت بدلا اور بہتری محسوس کی ہے میرے اندر ٹھہراؤ اگیا ہے میرے غصے کو سکون مل گیا ہے اور میں اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا سیکھ گئی ہوں اس کے علاوہ اسٹیمیٹ سے حاصل ہونے والا روپیہ میں گھر میں بہت سارے ایسے کاموں میں استعمال کر پاتی ہوں جو کہ بہت عرصے سے رکے ہوئے ہوں اور اب اس پیسے کو استعمال کر کے میں اپنی وہ خواہشات پوری کر پاتی ہوں جو کہ گھر کے خرچے سے پوری نہیں ہو پاتی۔

بہر حال یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔

2BCfkBRHmbhyfuNAQhR2CgfikiRLNpEFM2YnVwBH4CuQtccGeLEHRY.png
اب میں اپنے کچھ ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں ۔

@suryati,@adlijosa,@tamanna,Faisal

Sort:  
 14 hours ago 

آپ اپنے بھائی کا شکریہ ادایہ دیکھ کر کتنا اچھا لگا کہ شکریہمقابلہ میں شامل
ہے لیکن Steemit میں ایساہاں، کئی بار دھوکہ دہی ہوتی کرنے آئے ہیں۔ہونے تعریف کرتا ہوں۔میں آپ کی شرکت کینہیں ہوتا۔کا

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.23
JST 0.033
BTC 96119.00
ETH 2609.80
USDT 1.00
SBD 2.30