CONTEST #13// AGAIN♻️AGAIN / 📚A book that I will reread and reread.📚, Pakistan
السلام علیکم ،
میرے تمام اسٹیم فیلیوز کو میری طرف سے بہت ساری دعائیں اور نیک تمنائیں۔۔میں امید کرتی ہوں کہ اپ سب اپنی زندگیوں میں پرسکون زندگی گزار رہے ہوں گے۔میری دعا ہے کہ دنیا میں ہر طرف امن قائم ہو اور سب لوگ اپنے گھروں میں ہمیشہ سلامت رہیں امین۔
اج جب میں اسٹیمیٹ کو کھول کے سکرول کر رہی تھی تو میری نظر اس کنٹیسٹ پہ پڑی تو میری انگلیاں خود بخود رک گئی اور میرے ذہن میں کتاب کے نام پر ہمیشہ صرف ایک ہی کتاب اتی ہے اور وہ ہے
قران مجید۔
اس کتاب کا نام اللہ نے قران خود رکھا ہے۔ اور اس کا مطلب ہے ،بار بار پڑھی جانے والی کتاب۔ اس لیے ہمارے ذہنوں میں بچپن سے یہ بات ڈالی جاتی ہے کہ قران مجید کو زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ لہذا وقت گزرنے کے ساتھ یہ ہماری روٹین میں شامل ہو جاتا ہے ۔اس کا پڑھنا، دیکھنا، سننا، با وضو ہاتھ لگانا، اپنے گھر میں رکھنا ،ہر طرح سے ثواب کا باعث ہے۔ اور اگر کوئی شخص قران پاک پڑھنا نہ جانتا ہو اور وہ صرف قران پاک پر عقیدت اور محبت سے انگلی رکھے، تو یہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس کے اوپر اس کا ثواب نازل ہوتا ہے۔
قرآن پاک کی حرمت اور عزت
خورا نے پاک کی حرمت اور عزت ہم مسلمانوں کے دلوں میں تو ہوتی ہی ہے۔ مگر غیر مسلم بھی اس کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ اس ضمن میں اپ کو ایک واقعہ سناتی چلوں کہ،
ایک دفعہ ایک شخص جو خود مسلمان تھا مگر اس کا پڑوسی غیر مسلم تھا۔ ایک وقت اس کے اوپر ایسا ایا کہ اس کو اپنا گھر بار سب کچھ چھوڑ کے دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا۔ اس ہجرت میں اس نے اپنا سارا سامان تو گدھا گاڑی پہ لاد کر دوسری جگہ شفٹ کر دیا مگر صرف قران پاک ایک واحد ایسی چیز تھی جس کی عزت اور حرمت کی خاطر اس کو گاڑی پہ رکھ کے لے کے جانا مناسب نہ سمجھا۔اس ہی سلسلے میں رات ہو گئی اور وہ مجبورا قران پاک کو اپنے پڑوسی کے گھر بطور امانت رکھوانے چلا گیا۔ اور اس سے کہا کہ مہربانی کر کے کسی اونچی جگہ پر قران پاک رکھنے دیں۔ تاکہ اس کے اوپر کسی کا غلطی سے ہاتھ نہ لگے۔ چونکہ وہ غیر مسلم جانتا تھا کہ، مسلمان اس کتاب کی کتنی عزت کرتے ہیں۔ لہذا اس نے بھی قران پاک کو عزت کی وجہ سے ہاتھ نہیں لگایا۔ اور مسلمان شخص نے خود اس کو الماری کے اوپر رکھ دیا۔
اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ رات کو طوفانی بارش ہونا شروع ہو گئی اور بارش کی وجہ سے اتنا پانی تھا کہ لوگوں کے گھروں میں سیلاب کا سماں بن گیا ۔ہر چیز پانی کے اندر ڈوب گئی۔ دریا کا بند ٹوٹ چکا تھا اور سب لوگوں کے گھروں میں پانی بھر رہا تھا۔ اس پڑوسی کو اپنی کسی بھی چیز کا خیال نہیں تھا اور وہ سوچ رہا تھا تو صرف یہ بات کہ میں اپنے پڑوسی مسلمان کی امانت کی حفاظت کیسے کروں؟ وہ خود اپنے ہاتھ سے قران پاک کو الماری کے اوپر رکھ کر گیا ہے. مگر الماری پانی کی وجہ سے ڈوبنے والی ہے۔ تو اگر قران پاک کے اوپر پانی اگیا تو اس کو نقصان پہنچے گا۔ لہذا وہ شخص مسلمانوں کے انداز سے وضو کر کے ایا اور قران پاک کو ہاتھ میں لے کے کھڑا ہو گیا ۔جب تک وہ پانی کے اندر نہیں ڈوبا اس نے اپنے ہاتھ میں قران پاک کو پکڑے رکھا۔ مگر اہستہ اہستہ پانی اس کی کمر تک پہنچ گیا۔ حالانکہ وہ سیڑھیوں پر جا کے کھڑا تھا۔ مگر اس کے باوجود اس کا اپنا پورا گھر پانی میں ڈوب چکا تھا ۔اور سیڑھیاں بھی ادھی سے زیادہ اس کی کمر تک بھر چکی تھیں۔ اس شخص کو سمجھ نہیں ایا تو اس نے قران پاک اپنے سر پہ رکھ لیا ۔کیونکہ اس کو اس چیز کا اندازہ تھا کہ مسلمان اس کو بلندی پہ رکھتے ہیں۔ مگر اس کو اپنے گھر میں اب کوئی مقام پاک صاف اور بلند نظر نہیں ارہا تھا۔ لہذا اس نے اپنے سر پہ اس قران پاک کو رکھ لیا۔ اسی طرح ساری رات بیت گئی اور وہ شخص اپنے سر پر قران پاک کو رکھ کے کھڑا رہا۔ رفتہ رفتہ بارش ختم ہوئی اور پانی اترنا شروع ہوا ۔
صبح جب مسلمان پڑوسی واپس ایا تو دیکھا کہ اس کا غیر مسلم پڑوسی اپنے سر کے اوپر قران پاک کو رکھ کے کھڑا ہوا ہے اور اس کی انکھیں بند ہیں۔
اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ اللہ تعالی کو اس کا قران پاک کو عزت دینا اتنا پسند آیا کہ پورا قران پاک اس کے دماغ میں نازل ہو گیا۔ اور اس کو پڑھے بغیر پورا قران پاک یاد ہو چکا تھا ۔ یہ قران پاک کا معجزہ ہے اللہ تعالی نے قران پاک کو معجزے کے طور پہ نازل فرمایا تھا۔
اسی طرح کی کئی مثالیں ہماری زندگی میں موجود ہیں یہ بالکل سچا واقعہ ہے جب مسلمان پڑوسی نے اپنا قران پاک واپس لیا تو اس کے غیر مسلم پڑوسی نے اس کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور خود بھی ایک مسلمان زندگی گزارنے کی کوشش کرنے لگا۔
ہم لوگ قران پاک کو ہر طرح سے اپنی عادت بنانے کی کوشش کرتے ہیں اس ضمن میں ہر سائز کا قران پاک ہمارے گھر میں موجود ہوتا ہے۔ مختلف سائز رکھنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اگر انسان سفر میں ہو تو بھی وہ اس کو پڑھ سکے۔
اور اگر بچہ چھوٹا ہے یا انسان کے ہاتھ کمزور ہے تو پورا قران پاک اکٹھا اس کے ہاتھ میں نہیں ا پائے گا ۔اور وزنی ہونے کی وجہ سے نیچے نہ گر جائے۔ لہذا الگ الگ ایک ایک سپارہ بھی کر کے رکھا جاتا ہے ۔ اس لیے تاکہ پڑھنے والے کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میں قرآن کریم کی کے بارے میں بہت زیادہ لکھنا چاہتی ہوں مگر جگہ کی کمی کی وجہ سے یہان ہی اپنی پوسٹ مکمل کرتی ہوں۔ شکریہ
کچھ خاص لوگوں کو اس مقابلے میں آنے کی دعوت دوں گی،
@sadaf
@muhammadfaisal
@sohanurrehman