COLOR PALETTE CONTEST by @olesia | YELLOW, Pakistan
السلام علیکم،
امید ہے کہ اپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے ۔میں بھی الحمدللہ خیریت سے ہوں۔
اج کے اس مقابلے کا تھیم پیلا کلر ہے۔ ویسے دیکھا جائے تو لوگ مختلف رنگوں کے بارے میں مختلف خیالات رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ پیلے رنگ کو نفرت اور دشمنی کی علامت سمجھتے ہیں۔ تو کچھ لوگ پیلے رنگ میں دوستی کو ڈھونڈتے ہیں۔ کہیں پر چاہت کی نشانی ہے تو کہیں پر پیلا رنگ نقصان کی نشانی ہے ۔مگر دیکھا جائے تو سارے رنگ ہی بہت خوبصورت ہوتے ہیں اس میں کسی بھی رنگ کو کسی خاص وجہ سے منسوب کرنا بالکل بھی صحیح نہیں۔
معصوم بچوں کو جو بھی کلر پہنائیں وہ اس میں کھل اٹھتے ہیں۔ مگر پیلا رنگ اتنا خوبصورت رنگ ہے کہ بچے اس میں پھول کی طرح سے چمکتے ہیں۔
یہ اتنا خوبصورت رنگ ہے کہ اگر کسی کھانے میں بھی پیلا رنگ ڈال دیں تو کھانے کی خوبصورتی دوبالا ہو جاتی ہے۔ خاص طور سے چاول اور میٹھی چیزیں۔
پیلے رنگ میں ایک خاص کشش ہوتی ہے جیسے سورج کی پیلی روشنی اپنی طرف اٹریکٹ کرتی ہے۔ اسی طرح کھانے میں پیلا رنگ اپنی طرف اٹریکٹ کرتا ہے یہ ایک پرکشش کلر ہے۔
اکثر اوقات پھول بہت سارے رنگ ہوں گے ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں کوئی ایک خاص کلر نمایاں ہوتا ہے ۔اسی طرح سے پیلا رنگ ایسا ہی کھلتا ہوا کلر ہے جو تمام کلرز میں نمایاں ہوتا ہے۔ اگر بہت سارے پھولوں کا بن ہو ان میں پیلے رنگ کا پھول الگ چھب دکھاتا ہے۔ اسی طرح الگ الگ پھولوں میں بھی پیلے رنگ کے پھول نہایت خوبصورت محسوس ہوتے ہیں۔ لوگ نقلی پھول بھی پیلے رنگ سے بنانا پسند کیا کرتے ہیں۔ بچوں کی ڈرائنگز میں بھی پیلا رنگ بہت زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ اسکولز میں بھی بچوں کے کلاس روم کو اور بچوں کی چیئرز کو پیلے رنگ سے ہی سجایا جاتا ہے۔
میری کوشش تھی کہ میں اپنے فون کی گیلری میں سے پیلے رنگ کی تمام فوٹوز اپ کے سامنے شیئر کر دوں۔ پتہ نہیں میں اس کوشش میں کامیاب ہوئی ہوں کہ نہیں ؟بہرحال اپ نے میری پوسٹ دیکھی. اس کا بہت شکریہ،
جزاک اللہ۔
میری خواہش ہے کہ میں کچھ لوگوں کو انوائٹ کروں۔
Дякую за участь