betterlife -|| school duty and some beautiful photography
betterlife -|| school duty and some beautiful photography
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
اسلام علیکم
الحمدللہ میں خیریت ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں۔مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگ آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے۔ کیونکہ اب سردی کے موسم میں بھی کمی آ گئی ہے۔اور دن بھی بڑھ گئے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبح کی مصروفیات
آج میری صبح تقریبا چھ بجے کے قریب آنکھ کھلی سب سے پہلے اٹھ کر اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔پھر وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔اس کے بعد تھوڑی سی قرآن پاک کی تلاوت کی اور تلاوت کرنے کےبعد گھر واپس آ گیا،گھر آنے کےتھوڑی دیر بعد میں نہانے کے لئے واش روم چلا گیا۔نہانے کے چند منٹ بعد میں نے ناشتہ کیا۔
تقریبا آٹھ بجے کے قریب میں بچوں کو سکول لے جانے کے لئے روانہ ہو گیا گھر سے نکلنے کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں بچوں کو لے کر سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا۔وہاں بچوں کو اتارا اور پھر میں گھر واپس آ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوپہر کا وقت
تقریبا گیارہ بجے کے قریب میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا چند منٹ بعد میں سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا پونے بارہ بجے بچوں کی چھٹی ہوگئی اور میں بچوں کو لے کر واپس آ گیا۔ایک گھنٹہ میں سب بچوں کو اپنے اپنے گھر چھوڑ کر واپس اپنے گھر آ گیا کیونکہ آج جمعہ شریف تھا اس لیے بچوں کی چھٹی جلدی ہوئی۔گھر آ کر میں نے کھانا کھایا اور پھر تھوڑی دیر آرام کیا۔
جمعتہ المبارک
تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب میں تیار ہو کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا کیونکہ جمعہ ہم مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے دو بجے باجماعت نماز ادا کی اور اس کے بعد ملکی سلامتی اور بیماریوں کی شفا کے لیے دعا کی گئی۔پھر میں گھر واپس آ گیا اور چائے پی۔
شام کی مصروفیات
ساڑھے چار بجے کے قریب میں نے اپنے قبرستان میں جا کر آباؤ اجداد کے لیے اللہ پاک سے انکی مغفرت کے لیے دعا کی اور پھر گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا۔جب گھاس کاٹ کر واپس آیا تو تقریباً شام ہونے والی تھی اور میں نے سورج غروب ہونے کی چند تصویریں بھی بنائیں جو کہ آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔
یہ تھی میری آج کی مصروفیات کی ڈائری مجھے امید ہے کہ آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔
# [اللہ حافظ]()