Natural beauty of the sunset photography @Haseeb.asif.khan
Natural beauty of the sunset photography @Haseeb.asif.khan
Aslam-mu-Alakum
All these pictures were taken a few days before sunset from my mobile Huawei Y9S. Some of the pictures I took while standing near my house at sunset and some pictures I took while standing in my village cemetery when the sun was about to set and the sky was turning red. I often take pictures of sunset and sunrise because I love both of these photographs. We learn a lot from sunrise and sunset. Man should learn from the glory of Allah that life will one day end like this
یہ سب تصویریں سورج غروب ہونے کی اپنے موبائل Huawei Y9S سے کچھ دنوں پہلے کھینچی ہیں ۔ کچھ تصاویر میں نے سورج غروب ہونے کی اپنے گھر کے پاس کھڑے ہو کر بنائی ہیں اور کچھ تصاویریں میں نے اپنے گاؤں کے قبرستان میں کھڑے ہوکر اس وقت بنائیں جب سورج غروب ہونے والا تھا اور آسمان کا رنگ سرخ ہونے لگا تھا ۔ میں اکثر سورج غروب ہونے کی اور سورج طلوع کی تصویریں بناتا ہوں کیونکہ یہ دونوں فوٹوگرافی مجھے بہت اچھی لگتی ہے ۔ ہمیں سورج طلوع ہونے اور اور سورج غروب سے بہت بڑا سبق ملتا ۔ انسان کو چاہیے کہ ہمیں اللّٰہ کی اس شان سے سبق لینا چاہیے کہ زندگی اسی طرح ایک دن غروب ہوجائے گی
Sunset photography
Lessons for sunset
We are busy all day long. And I don't know why they forget Allah. We are just so busy in our lives that we are not aware of anything that the sun keeps on working all day long. We are also the sun. Every day it sets. Seeing it set, I think that one day my life will also set like a sun. So the heart trembles that there is no question from the sun but the place where I have to rise after sinking will be my past life and I will have the result card in my hand. In this race, I should not forget my origin, that is all I am afraid of. And the sun, as it sets, reminds me that one day I am going to sink, and one day you too will sink. And I will come back but the difference is that you will have no way back. We must please our God and God's creatures before life sinks. Allah has mercy on us when we treat Allah's creatures in a good way, we do not forgive anyone, we do not envy anyone, we do not hurt anyone, we do not harm anyone around us. We will think that our existence will be beneficial for the creation of Allah, then we will be the real people of Allah and then we will be successful in our life.
ہم دن بھر کاموں میں مصروف رہتے ہیں ۔ اور پتہ نہیں کیوں اللہ کو بھول ہی جاتے ہیں ۔ ہم بس اپنی زندگی میں اتنے مصروف ہوگئے ہیں کہ ہمیں کسی چیز کی خبر نہیں ہوتی رہے جسے سورج پورا دن اپنے کام میں لگا رہتا ہے ۔ ہم بھی سورج ہی تو ہیں روز یہ غروب ہوتا ہے اسکو ڈوبتا دیکھ کہ یہی سوچتا ہوں میں کہ ایک دن میری زندگی بھی کسی سورج کی طرح غروب ہو جائے گی ۔ تو دل کانپ جاتا ہے کہ سورج سے تو کوئی سوال نہیں ہوتا لیکن مجھے ڈوب کر جس جگہ ابھرنا ہے وہاں بس میری پچھلی زندگی ہو گی اور میرے ہاتھ میں اسکا رزلٹ کارڈ ہو گا ۔ اس بھاگ دوڑ میں کہیں میں اپنے اصل کو بھول نہ جاوں بس یہی ڈر رہتا ہے مجھے ۔ اور سورج مجھے روز غروب ہوتے ہوے یہ یاد کرواتا ہے کہ دیکھو آج جسے میں ڈوب رہا ہوں ایک دن تمہیں بھی ڈوبنا ہے ۔ اور میں تو واپس آ جاوں گا لیکن فرق اتنا ہے کہ تمہارے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہو گا ۔ ہمیں چاہیے کہ زندگی کے ڈوبنے سے پہلے ہم اپنے اللّٰہ کو اور اللّٰہ کی مخلوق کو راضی کر کے جائیں ۔ اللّٰہ کو تب رہ روی ہوتا ہے جب ہم اللّٰہ کی مخلوق کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں گے کسی سے چھوٹ نہیں بولیں گے کسی سے حسد نہیں کریں گے کسی کو دکھ نہیں دیں گے کسی کے ساتھ برا نہیں کریں گے اپنے اردگرد تمام انسانوں کا خیال کریں گے ہمارا وجود اللہ کی مخلوقات کیلے فایدہ مند ہو گا تو ہم اللہ کے حقیقی انسان تب ہوں گے اور ہم اپنی زندگی میں تب ہی کامیاب ہوں گے