Today my dairy report
Today my dairy report
SUNSET PHOTOGRAPHY
میری آج کے دن کی تمام مصروفیات
آج جب میں جاگا تو اس وقت 7بجے کا ٹائم ہوگیا تھا ۔ آج میں لیٹ جاگا نید سے کیونکہ رات کو میری بیٹی کی طبیعت بہت خراب تھی اور ساری رات وہ سوئی نہیں میں بھی ساری رات اس کے ساتھ جاگتا رہا ۔ صبح چار بجے اس کو نیند آئی میں بھی اس کے ساتھ سو گیا جس کی وجہ سے میں صبح سویرے نہیں جاگ سکا ۔ صبح جب میں جاگا تو پانی والا مزدور میرے دروازے پر آیا ہوا تھا ۔ مزدور نے دروازے پر دستک دی میں نے کہا آپ چلو ٹیوب ویل کی طرف میں آتا ہوں ۔ میں ٹیوب ویل چلانے کیلے ٹیوب ویل پر چلا گیا ۔ ٹیوب ویل چلا کر میں فورآ گھر واپس آیا کیونکہ مجھے پتا تھا کہ میں نے بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے ۔ جب میں گھر واپس آیا تو میں بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے گیا ۔ ڈاکٹر نے کہا اس کا ٹمپریچر 102 ہے اور اس کو بہت زیادہ ریشہ ہے ۔ اس نے مجھے دوائی لکھ کر دی میں نے میڈیکل سٹور سے دوائی کے لی اور گھر واپس آگیا ۔
جب میں بیٹی کو گھر لے کر آیا پھر میں ٹیوب ویل پر چل گیا ۔ میں پھر ٹیوب ویل ڈے گھر آیا مزدور کیلے چائے لینے ۔ میں نے گھر آکر کہا کہ مزدور کیلے چائے بنائیں میری بیوی نے مزدور کیلے چائے بنائی میں پھر مزدور کیلے چائے لے گیا ۔ چائے دے کر پھر میں گھر آیا ۔ میں نے گھر والوں کو مرغی کا گوشت لا کے دیا گھر والوں نے مرغی کے گوشت کا سالن بنایا ۔ پھر میں مزدور کیلے کھانا لے کر گیا ۔ جب میں واپس آیا تو اس وقت 2بجے کا ٹائم تھا ۔ پھر میں نے گھر آکر کچھ دیر آرام کیا ۔ چار بجے میں پھر ٹیوب ویل پر گیا ہم نے 6بجے تک گندم کی فصل کو پانی لگیا ۔ جب میں اور مزدور گھر واپس آنے لگے تو میں نے چند تصاویریں بھی بنائیں جو آپ کو دیکھنا چاہوں گا
Sort: Trending
[-]
successgr.with (74) 16 days ago