Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 Gosht Ka Istemal
Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 Gosht Ka Istemal
Asalam o Alikum Steemit Family,
How are you hopefully you are doing good.
Alhamdulillah, Suma Alhamdulillah Allah gives us another special day of this limited life.
Hopefully, all stay own home
Today is very heart-touching whether in our city. about today I select the very important topic to select Gosht Ka Istemal
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے فضْل و کرم سے ہمیں جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان میں سے ایک بڑی نعمت”حلال گوشت“(Meat)بھی ہے۔
جنّت میں گوشت
گوشت ایک ایسی نعمت ہے جو جنّت میں بھی دستیاب ہوگی چنانچہ اہلِ جنّت کے بارے میں فرمانِ باری تعالٰی ہے: (وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ(۲۲)) ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں۔ (پ27، الطور: 22)
پسندیدہ کھانا
٭سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پسندیدہ کھانا گوشت تھا۔
٭پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مرغی کا گوشت بھی تناوُل فرمایاہے۔
٭گوشت دنیا و آخرت والوں کے کھانوں کا سردار ہے۔
** گوشت کی اقسام**
مرغی اور مچھلی کےگوشت کو White Meat جبکہ چوپایوں(چار پاؤں والے جانوروں) کے گوشت کو Red Meat کہا جاتا ہے۔
گوشت کے اجزا
گوشت میں آئرن، پروٹین اور وٹامن بی کمپلیکس(Vitamin B Complex)وغیرہ مختلف اجزا شامل ہوتے ہیں جوجسمِ انسانی کے لئے مفید ہیں۔
گوشت خوری میں بے احتیاطی کے نقصانات
مناسب مقدار میں گوشت کھانا انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے لیکن اس کا حد سے زیادہ کھانا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ White Meat کی نسبت Red Meatمیں چکناہٹ اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے،ایک طِبّی تَحقیق کے مطابق Red Meat کا ضرورت سے زیادہ کھانا کینسر،دل کے امراض، ذِیابِیطس، جگراور مِعْدے کے امراض کا سبب بن سکتا ہےنیزجو لوگ پہلے سے ان امراض کا شکار ہوں ان کی تکلیف میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ گوشت زیادہ کھانے سے معدے میں تکلیف، ڈائریا (دست وغیرہ) یاقبض وغیرہ کے مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ ایک جدید تحقیق کے مطابق گوشت خوری کی کثرت نسیان (بھولنے کی بیماری) کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ جس کا کولیسٹرول (Cholesterol) یا یورک ایسڈ (Uric Acid) بڑھا ہوا ہو وہ گوشت نہ کھائے۔
عیدِ قربان اور گوشت کا استعمال
گوشت کے اِستِعمال میں جس قَدَر بے احتیاطی عیدِ قربان کے اَیّام میں کی جاتی ہے اتنی شاید پورے سال میں نہیں ہوتی،بعض لوگ تو عید کے دنوں میں ناشتہ، ظُہرانہ (Lunch) اور عشائیہ (Dinner) تینوں ہی گوشت پر مبنی غذاؤں سے کرتے ہیں۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد معدے کی خرابی ،بد ہَضمی اور پیٹ سے مُتعلِّقہ دیگر اَمراض کا شکار ہوجاتی ہے۔
** مشورہ**
بیمار ہونے کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت پر پرہیز کرنے کے بجائے پہلے ہی اپنی خواہشات کو قابو میں رکھیں اورعید کے اَیّام میں احتیاط کے ساتھ گوشت استعمال فرمائیں
٭ گوشت روزانہ کھانے کے بجائے وقفے وقفے سے کھائیں
٭ گوشت کو سبزی کے ساتھ پکائیے مَثَلاً بِھنڈی گوشت، لوکی گوشت، ٹِنڈے گوشت وغیرہ، اس سے گوشت کے مُضِر (نقصان دہ) اثَرات دُور ہوں گے۔
گوشت اچھی طرح پکائیں
یدِ قربان کےایام میں باربی کیو (Bar.B.Q) وغیرہ ہوٹلوں پر تیار کروایا جاتاہے، ان میں عُموماً صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا اور وہ پوری طرح Grilled نہیں ہوتیں(یعنی پکتی نہیں) نِیز ان کے ساتھ ٹھنڈی بوتلوں (Cold Drinks) کابھی خوب استعمال کیا جاتا ہے،اس قسم کےافراد مختلف امراض کا شکار ہوکر ڈاکٹروں کے پاس چکرلگاتے نظر آتے ہیں۔ باربی کیو(Bar.B.Q) وغیرہ کےساتھ شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیاز وغیرہ کا استعمال ان کے نقصانات کم کرنے میں مُعاوِن ہے۔
Congratulations, your post has been upvoted by @scilwa, which is a curating account for @R2cornell's Discord Community. We can also be found on our hive community & peakd as well as on my Discord Server
Felicitaciones, su publication ha sido votado por @scilwa. También puedo ser encontrado en nuestra comunidad de colmena y Peakd así como en mi servidor de discordia